Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»سہیل وڑائچ کا کالم : گم نام سالگرہ، دانشور اور بیانیہ
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم : گم نام سالگرہ، دانشور اور بیانیہ

ایڈیٹرجون 10, 202514 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aslam gurdaspuri
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجید امجد نے کتنا ٹھیک لکھا تھا
میں روز ادھر سے گزرتا ہوں، کون دیکھتا ہے
میں جب ادھر سے نہ گزروں گا، کون دیکھے گا
اداس شاعر کا یہ شعر اس روز بہت یاد آیا جب میں ایک گم نام سالگرہ میں شریک ہوا لاہور کا سرسبز باغ جناح اس روز بھی گھنے درختوں اور اپنی تازگی کی شان دکھا رہا تھا۔ باغ کے بیچوں بیچ ایک عوامی کلب کے ایک چھوٹے سے ہال میں درجن بھر لاہوریوں نے ایک سالگرہ کا کیک کاٹا تالیاں بجائیں اور تحسین کے الفاظ ادا کئے ۔جب یہ گمنام سالگرہ ہو رہی تھی تو کلب کے لان، برآمدے اور عمارت میں موجود خوش گپیاں کرنے والوں کو علم تک نہ تھا کہ معاشرے کے ایک سَچے اور سُچے دانشور کی سالگرہ ہے نہ لاہور کی گلیاں سجی تھیں نہ کہیں جھنڈیاں لگی تھیں اور نہ ہی پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔اس روز بھی ٹریفک اسی طرح رواں دواں رہی، افسر اپنی تھام جھام سے شہر میں پھرتے رہے کسی کو نہ فکر تھی نہ علم تھا اور نہ کوئی جانتا تھا کہ ایک غریب شہر اسلم گورداسپوری کی سالگرہ ہے۔ یہ سقراط کے سلسلے کا وہ دانشور ہے جو لوگوں کیلئے سوچتا، ان کیلئے کڑھتا اور لکھتا ہے ۔وہ انسانوں کا خیر خواہ اور انسانیت کی فلاح کا دعویدار ہے وہ سچ کے ذریعے انسانیت کی فلاح ،آزادی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ گورداسپوری کیلئے ایک درجن افراد نے تالیاں بجائیں۔ غنیمت ہے کہ ڈیڑھ کروڑ کے شہر میں دس بارہ لوگ تو ایسے تھے جو اسے حرف سپاس پیش کر سکیں وگرنہ سقراط کو زہر پینے سے پہلے ملنے والے صرف چار تھے جبکہ ایتھنز اس کے مخالفوں سے بھرا پڑا تھا ۔آج کی دنیا میں سب سے بڑے مذہب کے بانی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آخری عشائیہ (LAST SUPPER) میں صرف 13لوگ موجود تھے۔ کاسمو لوجسٹ فلسفی برونو کو جب 1600میں کلیسا کے قریبی چوک میں آگ کے سپرد کیا گیا تو کہیں سے رونے کی ایک آواز بھی نہیں آئی۔ایسےمیں گورداسپوری کی سالگرہ میں ایک درجن لاہوریوں کی شرکت بھی غنیمت تھی کیونکہ سچے فلسفی کو اس عہد کے لوگ نہ پہچانتے ہیں نہ اسکی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ہاں البتہ جب وہ اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو پھر آنے والے زمانے اسے ہمیشہ یاد کرتے ہیں سقراط حضرت عیسیٰؑ اور برونو اپنے زمانے میں تنہا سہی اب کوئی تاریخ ان کے بغیر مکمل ہی نہیں ؟
اسلم گورداسپوری نہ سقراط ہے اور نہ برونو مگر وہ انہی کے راستے کا مسافر ہے اس نے جو سوچا جو کہا اس پر عمل بھی کرکے دکھایا اگر اس نے کچھ سیاسی اور عوامی خواب دیکھے تو پھر ان خوابوں کو روبہ عمل لانے کےلئے وہ جیلوں میں بھی گیا سزائیں بھی کاٹیں اور سینہ تان کر قربانیاں بھی دیں ۔
اسلم گورداسپوری کو تاریخ ،فلسفہ، سیاست اور ادب پر عبور کا درجہ حاصل ہے نابینا شاعر ہومر کی رزمیہ شاعری کے کرداروں سے لیکر سقراط، افلاطون اور ارسطو تک کے الفاظ انہیں ازبر ہیں وہ سیزر سے حضرت عیسیٰ تک کے تاریخی کردار اور سیسرو سے لیکر مارٹن لوتھر کنگ تک کی تقاریر کو جانتے اور سمجھتے ہیں۔ ہیگل کا فلسفہ ہو نطشے کے تصورات ہوںیا انقلاب فرانس کے نظریات وہ ان سب کا انسائیکلو پیڈیا ہیں۔تاریخ کے کردار تو ان کے حافظے میں زندہ انسانوں کی طرح محفوظ ہیں۔سیاست کے وہ عملی شناور ہیں بائیں بازو کی سوچ ہو یا جدید دنیا کے معاشی فارمولے ہر ایک موضوع پر وہ مکالمے کےلئے تیار ہوتے ہیں اپنے علم و فضل کے باوجود وہ درویش صفت اور مٹے ہوئے انسان ہیں اصلی دانشور دیکھنا ہو تو ان سے مل لیں ۔
معاشرے طاقت، جہالت اور پسماندگی میں اندھے ہو جائیں تو دانشور انہیں راستہ دکھاتے ہیں دانشور فکر دیتے ہیں اور پھر یہ فکر بیانیے کی شکل میں معاشرے میں پھیلتی ہے۔ تضادستان کے آج کے متضاد بیانیے سوشل میڈیا نے پھیلائے ضرور ہیں بنائے نہیں۔بیانیوں کی بنیاد فلسفے، سوچ اور منطق و دلائل سے ہوتی ہے پاکستان بنتے ہی ایک بیانیہ مسلم لیگ کا تھا کہ اس ملک کو ہر صورت میں چلنا اور پھلنا پھولنا ہے ،ایک بیانیہ مولانا آزاد سمیت قوم پرستوں اور مخالفوں کا تھا کہ یہ ملک اپنے مذہبی اور لسانی تضادات کی وجہ سے چل نہیں سکتا ،اس مخالف بیانیے کی بنیاد قیام پاکستان سے پہلے ہی پڑ گئی تھی ۔اس بیانیے کے حمایتی اور مخالف کردار بدلتے رہے ہیں اس میں ہلکی پھلکی تبدیلیاں ہوتی رہیں نام بدلتے رہے مگر سوچ وہی رہی جو بھی زیر عتاب آیا اسے مقتدرہ بری لگی اسے پاکستان ٹوٹتا ہوا لگا اور اسے مایوسی و ناامیدی نے گھیرا کبھی بایاں بازو اس سوچ کا مقلدتھا پھر پیپلز پارٹی پر افتاد پڑی تو وہ اس کے قائل ہو گئے پھر نون لیگ نے بھی اسی سے فائدہ اٹھایا اور اب اسی بیانیے کے کردار تبدیل کرکے تحریک انصاف نے اسے اپنا لیا ہے ۔اس بیانیے میں مقتدرہ ولن ہے اور عمران خان ہیرو، یہ بیانیہ گوپٹا ہوا ہے مگر اس میں تسلسل ہے تاریخی گواہیاں ہیں سچے واقعات ہیں اس لئے یہ بیانیہ پرانا ہونے کے باوجود مقبول ہے ۔
دوسری طرف پاکستان سے امید وابستہ کرنے والوں کا سرے سے کوئی بیانیہ ہی نہیں بیانیہ کیا ہو کوئی دانشور اور کوئی مفکر ایسا نہیں جو ملک پاکستان کے لئے مستقبل کا بیانیہ دے۔ سرسید ، اقبال اور جناح کا دو قومی نظریہ پاکستان بنانے میں کامیاب ہو گیا لیکن پاکستان کے اندر تو اب ایک ہی قوم بستی ہے اس کے آگے بڑھنے کا نظریہ، بیانیہ اور لائحہ عمل کیا ہے ؟ ملک کے ناپائیدار ہونے کے بیانیے بہت ہیں وہ مفکر اور فلسفی بھی بہت ہیں جو کبھی اس ملک کو 25سال اور کبھی 50سال دیتے ہیں وہ بھی جو آئے روز مایوسی پھیلاتے ہوئے کبھی یہ صوبہ توڑنے اور کبھی وہ صوبہ توڑنے کی سازش سناتے ہیں وہ بھی موجود ہیں جو دلائل سے اس ملک کو ناکام ریاست، کلائنٹ اسٹیٹ ،غلام ریاست اور پتہ نہیں کس کس القاب سے نوازتے ہیں۔ تجربے نے البتہ ان نام نہاد فلسفیوں کو بار بار غلط ثابت کیا ہے پاکستان اپنی غلطیوں کو تاہیوں،کمزوریوں، غربت اور بدترین گورننس کے باوجود ایٹمی طاقت بھی بنا اور اپنی حفاظت بھی کامیابی سے کرنے پر قادر ہے، اپنے سے پانچ چھ گنا بڑے ملک کے دانت کھٹے کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ہم وہ ہیں جو زندہ ہیں ہمیں مارنے والے خود مر جاتے ہیں ہم زندہ ہونے کے باوجود اپنے زندہ ہونے کا بیانیہ نہیں جانتے ،ہمارا کوئی دانشور امید کی فکر نہیں دیتا ،سوشل میڈیا دانش پھیلاتا ہے دانش پیدا نہیں کرتا، معاشرے کو ملک کے اندر موجود ان گوہر نایاب لوگوں کو ڈھونڈنا چاہئے جو امید دیتے ہیں جو آگے چلنے کی فکر دیتے ہیں جو راہ بھی دکھاتے ہیں اور اس راہ پر قمقمے بھی جلاتے ہیں۔ ہمارا مسئلہ سوشل میڈیا نہیں ہمارا مسئلہ سَچے اور سُچے دانشور ہیں معاشروں کو سوشل میڈیا نہیں چلاتا فلسفی اور دانشور چلاتے ہیں ۔مگر وہ ہیں کہاں؟
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہنگائی پر قابو پا لیا، ملکی معیشت درست سمت میں ہے، وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے پیش کردیا
Next Article اگر عدالتیں سمجھتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہائی ملنی چاہیے تو اسےسپورٹ کرونگا: بلاول
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم

مئی 30, 2026

عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.