Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»یاسر پیر زادہ کا کالم : ”اِک شخص سارا ٹاؤن ویران کر گیا“
تازہ ترین

یاسر پیر زادہ کا کالم : ”اِک شخص سارا ٹاؤن ویران کر گیا“

ایڈیٹرجنوری 29, 202511 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ غالباً ساٹھ کی دہائی کا واقعہ ہے، کسی کتاب میں پڑھا تھا ،واقعہ کچھ یوں ہے کہ نوّے برس کی ایک فرانسیسی بڑھیا کو پیسوں کی ضرورت پڑ گئی ، اُس کی واحد ملکیت ایک اپارٹمنٹ تھا ، بڑھیا نے اپنا وہ اپارٹمنٹ قسطوں پر ایک وکیل کو اِس شرط کے ساتھ بیچ دیا کہ جب تک وہ زندہ رہے گی اپارٹمنٹ میں رہائش رکھے گی تاہم قسطیں جاری رہیں گی جس سے اُس کی گزر اوقات ہوگی مگر اُس کے مرنے کے ساتھ ہی قسطیں ختم ہو جائیں گی اور پھر وکیل اپارٹمنٹ کا مالک بن جائے گا۔ وکیل اُس وقت چالیس کے پیٹے میں تھا، اُس نے سوچا کہ سودا مہنگا نہیں، قسط کی رقم بھی کم ہے اور پھر بڑھیا آخر کتنے دن جی لے گی سو ڈیل ہو گئی۔ قدرت کو مگر کچھ اور ہی منظور تھا، دس سال بعد بڑھیا نے پورے طمطراق کے ساتھ اپنی 100ویں سالگرہ منائی ،یہی نہیں بلکہ بڑھیا نےاگلے دس برس بھی اطمینان سے گزارے اور 110ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، وکیل اُس وقت پینسٹھ سے بھی اوپر ہو چکا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پکچر یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ وکیل صاحب کو مزید دس برس انتظار کرنا پڑا مگر یہ انتظار خود اُن کیلئے جان لیوا ثابت ہوا، بڑھیا زندہ رہی او ر وکیل صاحب فوت ہو گئے، وکیل کے مرنے کے دو سال بعد تقریباً 122سال کی عمر میں بڑھیا کا انتقال ہوا۔ مجھے یہ تو علم نہیں کہ بڑھیا کہاں دفن ہے لیکن اگر مجھے پتا ہوتا تو میں ضرور فرانس جا کر اس عظیم بڑھیا کی قبر پر حاضری دیتاجو تیس برس تک ایک وکیل کے پیسوں پر زندہ رہی اور اس کے سینے پر مونگ دلتی رہی۔
یہ واقعہ لکھنےکی ضرورت اِس لیے پیش آئی کہ اکثر اخبارات میں ایسے تعزیتی اشتہارات نظر سے گزرتے رہتے ہیں جو کسی خاندان کے طویل العمر بزرگ کی وفات پر غم گساروں کی طرف سے دیے جاتے ہیں، اِن اشتہارات میں دودھ پیتے بچے سے لے کر ستّر برس کے جانشین تک سب کے نام ہوتے ہیں ،مرنے والا چاہے پچانوے سال کا بابا ہو یا سو برس کی بڑھیا، ہمارے ہاں لواحقین ایسے غم مناتے ہیں جیسے یہ غنچے بن کھلے ہی مر جھا گئے۔ میں اشتہار کا سائز دیکھ کر اندازہ لگا لیتاہوں کہ مرنے والا کتنا امیر آدمی تھا،اگر اشتہار چوتھائی صفحے کا ہو تو سمجھ جائیں کہ فوت ہونے والا کم ازکم کسی ٹیکسٹائل مل کا مالک تھااور اگر اِس سے بھی بڑا ہو تو پھر سمجھیں کسی گروپ آف کمپنی کے چیئرمین صاحب فوت ہوئے ہیں جن کیلئے فائیو سٹار قبر ڈیزائن کی جائےگی جس میں فریج اور ٹی وی کے ساتھ اٹیچ باتھ بھی ہو گا۔ اگر مصر کے فرعون یہ کرسکتے ہیں تو آج کل کے فرعون کیوں نہیں !کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ مرنے والے کے لواحقین اِن اشتہارات میں روایتی باتیں لکھنے کی بجائے اگر جدت سے کام لیں تو اشتہار کی کیا صورت بنے گی۔ مثلاً ’’رِم جھم گروپ کے مالک عبد الشکور صاحب کل شام رم پیتے ہوئے وفات پا گئے ،پسماندگان میں آپ نے تین بیوائیں، سات بیٹے، دو بیٹیاں، چودہ پوتے، دس پوتیاں، چار نواسے، تین نواسیاں، اڑھائی ہزار ملازمین کی چار ماہ کی تنخواہ، آٹھ پلاٹ اور تین پلازے چھوڑے۔ اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا۔‘‘ ایسے عبد الشکوروں کے تعزیتی اشتہارات پڑھ کر میں سوچتا ہوں کہ ان کے لواحقین جب اشتہار کی عبارت لکھواتے ہوں گے توایک مرتبہ ان کے دل میں ضرور خیال آتا ہوگا کہ ابا جی نے زندگی میں کون سا کارنامہ انجام دیا جس کا ذکر یہاں کیا جا سکے، کارنامہ نہ سہی کوئی چھوٹا موٹا تیر انہوں نے مارا ہو یا دولت جمع کرنے کے علاوہ کوئی ایسا کام کیا ہو جس کے بارے میں لکھا جا سکے۔ تاہم یہ میری خوش فہمی ہے کہ عبدالشکور ٹائپ لوگوں کے لواحقین ایسا سوچتے ہوں گے، عبد الشکور صاحب نے اگر ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہ نیچے لگا رکھی تھی تو ان کا بیٹا اب چار ماہ کی تنخواہ دابے گا، اضافی ایک ماہ کی تنخواہ ابا جی کے غم میں!\ کچھ لوگ ایسے ہیں جو اُس 122سالہ بڑھیا کی طرح کئی سال تک ہمارے سینوں پر مونگ دلنے کے بعد فوت ہوئے مگر مرنے کے بعد اُن کی شان میں پسماندگان نے ایسے تعزیتی اشتہارات شائع کروائے جیسے وہ بہت عظیم لوگ تھے جبکہ اصل میں ان کے تعزیتی اشتہارات کی عبارت یوں ہونی چاہیے تھی کہ ’’کل رات بیرسٹر ع غ اچانک دماغ کی شریان پھٹ جانے سے فوت گئے، مرنے سے پہلے آپ ایک ڈکٹیٹر کو آئینی تحفظ دینے کی غرض سے قانون کا ڈرافٹ تیار کروا رہے تھے، انکے معاون کا بیان ہے کہ اِس قانون کی تیار ی میں انہیں اپنے ذہن پر بہت بوجھ ڈالنا پڑا اور کچھ نت نئی قانونی تھیوریاں تلاش کرنی پڑیں جو ماورائے آئین اقدامات کو تحفظ دینے میں استعمال کی جا سکتی تھیں، مگر ان کا ذہن یہ بوجھ نہ سہار سکا اور وہ جہان فانی سے کوچ کر گئے۔‘‘ لیکن پھر وہی بات یہ میری خوش فہمی ہے کہ کبھی ایسا ہو، ہماری روایات کے خلاف ہے کہ فوت ہونے والے کے بارے میں کوئی منفی بات کہیں، مرنے والا اگر ڈکیت بھی ہو تو افسوس کیلئے آنے والے یوں اظہار تعزیت کرتے ہیں کہ ’’ہائے بیچارہ بہت ہی شریف تھا ، جس گھر میں بھی ’کام‘ کی غرض سے جاتا کبھی آنکھ اٹھا کر پرائی بہو بیٹیوں پر نظر نہ ڈالتا، آنکھیں نیچی کرکے سامان سمیٹ کے آجاتا، دعا کر لیں جی !‘‘ یہ حال ہے ہمارا۔زندگی اور موت کا تو کچھ پتا نہیں ہوتا لیکن پتا نہیں کیوں مجھے لگتا ہے کہ شائد کسی دن پورے صفحے کا ایک تعزیتی اشتہار کچھ یوں پڑھنے کو ملے گا کہ ’’ہم سب کے پیارے، دکھی دلوں کے غم گسار، مرقع دیانت و شرافت، معروف پراپرٹی ٹائیکون حاجی باکردار صاحب بقضائے الہٰی اس دار فانی سے کوچ فرما گئے ہیں۔ آپ کی ساری زندگی لوگوں کو مفت دستر خوان پر کھانا کھلاتے، بڑی بڑی مساجد اور روحانی یونیورسٹیاں بناتے اور مجبور و بے سہارا لوگوں کو سینکڑوں کنال زمینیں مفت دیتے ہوئے گزری۔ آپ کی سخاوت دنیا کے کونے کونے تک پھیلی ہوئی تھی، دبئی کے بے گھروں کیلئے بھی چھت فراہم کرنے کیلئے بے چین رہا کرتے تھے۔ آپ نے ہمیشہ مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے فائلوں کو پہیے لگائے رکھے تاکہ سلسلہ روز و شب رکنے نہ پائے۔ آج آپ ہم میں نہیں ہیں اور ہمیں لگ رہا ہے جیسے ایک نیک روح ہم سے جدا ہو گئی ہے۔ خدا آپ کی لحد کو آپ کی پراپرٹی جتنا وسیع و عریض کر دے۔ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، اک شخص سارا ٹاؤن ویران کر گیا۔“
سو! احباب گرامی، کسی کی بخشش کیلئے دعا کرنے سے پہلے سوچ لیں کہ کہیں آپ کسی اچھو ڈکیت، بیرسٹر ع غ یا پھر یتیم کی جائیداد پر قبضہ کرکے کروڑ پتی بننے والے کے حق میں تو ہاتھ نہیں اٹھا رہے، ایسا نہ ہو کہ روز قیامت مظلوم ہمارا ہی گریبان پکڑ کر ظلم کا حساب مانگ لے!
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گردوپیش یاسر پیر زادہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیدمجاہد علی کا تجزیہ: غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا نیامنصوبہ
Next Article اگلے 10 سے 12 سال میں بلوچستان پاکستان کا سب سے امیر صوبہ ہوگا: احسن اقبال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 14, 2026

”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم

جون 12, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف جون 15, 2026
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.