Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»تاریخ میں رومان ، مبالغے اور سردار کوڑے کی خدمات : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
ڈاکٹر انوار احمد

تاریخ میں رومان ، مبالغے اور سردار کوڑے کی خدمات : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

ایڈیٹرفروری 13, 202619 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخ میں رومان بھی ہے،مبالغہ بھی،پھر ایسے مورخ بھی ہیں جو معقول اجرت پر مقدس شجروں تک میں ترامیم کر دیتے ہیں چاہے ڈیڑھ سو سال پہلے کی بات ہو پھر بھی جب تک آپ کے سامنے پرانے نقشے نہ ہوں تو آپ کی سمجھ میں نہیں آ سکتا کہ مظفر گڑھ کونخلستان کیوں کہتے تھے ؟ ملتان کے ہیرو نواب مظفر خان کا بہاولپور کے نواب سے جھگڑا کیا تھا؟اس لئے ہر علاقے کے محکمہ تعلیم کی منظورشدہ نصابی تاریخ سے اور زیادہ مغالطے پیدا ہو سکتے ہیں پھر کہاں سے آئیں گے خورشید کمال عزیز اورمبارک علی اور کتنے جو تاریخ کے قتل پر نوحے کرنے کی بجائے تنقیدی شعور پیدا کر سکیں؟ ایک وقت تھا جب سرکار دربار میں ڈاکٹر احمد حسن دانی کا سکہ چلتا تھااور ہمارے جیسے طالب علم گوگل سے رجوع کئے بغیر بتا سکتے تھے کہ پاکستان کے آثارشناس ہندو یونیورسٹی بنارس میں پڑھتے رہے،سنسکرت جانتے تھے اور وسطی ایشیا کی کئی زبانیں،ان کے نام پر کئی ادارے یا انسٹی ٹیوٹ بنے تاہم میرے ساتھ معاملہ یہ ہے کہ مجھے یہ معلوم بھی ہو جائے کہ آٹھ کنال کا ایکڑ ہوتا ہے اور یہ سردار کوڑے خان نےبیاسی ہزار سے زائد کنال رقبہ تعلیم اور رفاہِ عام کے لئے وقف کردی تھی تو وکی پیڈیا ہر سوال کا جواب دینے سے قاصر ہے ۔
مثال کے طوریہ تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی اولاد نہیں تھی اور شاید ان کی چھ بیگمات تھیں تاہم ان کے نام یا دیگر خانگی کوائف نہیں ملتے۔ بہر طوریہ ایک ٹرسٹ قائم ہو گیا اس کے تحت مظفر گڑھ میں کئی تعلیمی ادارے چل رہے ہیں پھر یہ مظفر مگسی کون ہے جو سردار مرحوم کے رشتہ دار جتوئیوں کو چین سے بیٹھنے نہیں دیتا؟ اب یہاں آپ کو تحمل سے میری بات سننی ہوگی میں ایک وقت کے لیبر افسر ،اصغر ندیم سید کے کلاس فیلو خیر محمد بُدھ مرحوم کو ایک بات نہیں سمجھا سکا تھا کہ مظفر گڑھ کے لئے بنی بنائی یونیورسٹی ہے سردار کوڑے خان یونیورسٹی مگر انہیں ڈپٹی کمشنر،کمشنر اور شاید اسی قسم کے کرسی نشینوں کے وعدوں پر بھروسہ تھا جبکہ مظفر مگسی بھی ایک اور طرح کے ضدی ہیں ان کا کہنا ہے کہ افسر اس ٹرسٹ کی زمین کو مقامی سیاست دانوں کی مدد سے برائے نام معاوضے پر مستاجری یا ٹھیکے پر لے لیتے ہیں اور کافی کچھ ہڑپ کر جاتے ہیں،چنانچہ وہ وقفے وقفے سے سپریم کورٹ کے پاس پہنچ جاتے ہیں کہ اس ٹرسٹ کے اکائونٹس کا آڈٹ کرایا جائے اور مجھے حیرت ہے کہ سپریم کورٹ کے جج مظفر مگسی جیسے درویش کے اخلاص اور دردمندی کا لحاظ کرتے ہیں۔ میرے ایک شاگردِ عزیز ڈاکٹر شعیب عتیق خان نے مجھے مظفر مگسی صاحب سے ملوایا تھا،شعیب عتیق خان متعدد کتابوں کے باریش مصنف ہیں،وہ خود کئی کالجوں کے پرنسپل رہے ہیں۔سپریم کورٹ کی ہدایت پرمگسی صاحب سے جب کہا جاتا ہے کہ مظفر گڑھ اور راجن پور کے ڈپٹی کمشنروں اور اشتمال اراضی کےایڈیشنل کمشنروں کے ساتھ بیٹھ کر ایس او پی بنا کے لائو۔کہنے کو یہ standard operating procedure کا مخفف ہے مگر یہیں سے کرسی نشینوں کے ان مٹ راج کی راہیں نکلتی ہیں۔
میرے شاگردوں میں کچھ جتوئی بھی ہیں مظفر گڑھ کے سیاست دان عبدالقیوم جتوئی کی خواہر نسبتی ڈاکٹر میمونہ ناز جتوئی جو ملتان کے ایک کالج کی پرنسپل ہیں،ایک ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پڑھاتا ہے جس نے انتظار حسین کے فن پر بہت اہم کام کیا تھا وہ پوتا ہے جاں باز جتوئی کا مگر وہ بھی دودھ کے جلے مظفر مگسی کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتا اس لئے وہ بار بار مجھ سے کہتے ہیں کہ اسلام آباد سے مظفر گڑھ آکے بیٹھو اور اسکالرشپ کی تقسیم اور دیگر معاملات میں افسرانِ بالا کی انا اور کم وسیلہ طالب علموں کی ضروریات کے بیچ کوئی مفاہمت کا راستہ تلاش کرو۔میں ان سے پیار سے کہتا ہوں کہ آپ بھی ضدی آدمی ہیں میں نے کومیلا اور اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کے ڈاکٹر اختر حمید خان کا ایک مشورہ آپ کی خدمت میں پیش کیا تھا کہ مفت تعلیم کی بات کئی عشرے پہلے اپنی افادیت کھو بیٹھی کم وسیلہ بچوں کے لئے کام کے مواقع پیدا کریں ان کی اپنی درس گاہ میں یا باہر مگر مگسی صاحب کا کہنا ہے کہ سردار کوڑے خان اس علاقے کے نادار لوگوں میں ایک انقلابی روح کی تلاش میں تھے اور وہ ان کے قائم کردہ طالب علموں کے ذریعے ظاہر ہونے کو ہے۔یہاں کوئی فیس ادا نہیں ہونی چاہئے بلکہ ماضی میں وصول کی گئی فیسوں کو بھی واپس کر دینا چاہئے ۔میں یہاں کے استادوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا اسلئے خوش فہم طبیعت کے تحت امید کرتا ہوں کہ وہ سچ مچ انقلابیوں کے ریلے کے لئے ریاضت کرتے ہوں گے پھر ایک مسئلہ سردار کوڑے خان کی وصیت میں رفاہِ عام کے الفاظ نے بھی کرسی نشینوں کے اختیارات بڑھائے ہیں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں دیانت دار اور فرض شناس افسر بھی آئے ہیں جن کی لوگ بہت تعریف کرتے ہیں جیسے طارق محمود، ڈاکٹرشہزاد قیصر یا شاگردِ عزیزغازی امان اللہ تاہم مگسی صاحب کا کہنا ہے کہ جو کام ڈسٹرکٹ کونسل یا صوبائی حکومت کے کرنے کے ہیں وہ کئے جائیں مگر وہ کام سردار کوڑے خان ٹرسٹ کے کھاتے سے نہ کریں ورنہ یاد کریں کہ یہ وصیت کرنے والا بہت میٹھا آدمی تھا مگرتھا توکڑوا یا کوڑا اس لئے اس کی روح کی خفگی سے ڈرنا چاہئے۔
آپ نے حاشر ارشاد کی کتاب قابلِ اعتراض پڑھی ہو گی،اس کا ایک اقتباس سن لیجئے’’ تاریک زمانہ وہی ہے،بس اس کا جغرافیہ بدل گیا ہے،نام بدل گئے ہیں،کردار وہی ہیں،اسٹیج بدل گیا ہے،کھیل اب بھی وہی ہے،تماش بین اب بھی کلوزیم میں گرتے انسانی جسم دیکھتے ہیں،بے جان ہوتے لاشوں سے اچھلتا گرم خون اپنے چہروں پر محسوس کرتے ہیں اور دیوانہ وار تالیاں پیٹتے ہیں،تماشے کے متمنی کو تماشا چاہئے،اسے ثبوت سے غرض نہیں،اسے قانون کی کتاب نہیں پڑھنی،اسے حقوق کا پاٹ نہیں جپنا،اسےضابطے سے غرض نہیں۔‘‘
( بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاحوالِ واقعی پیر سائیں مرچو سرکار : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
Next Article صدر آصف زرداری ، کی سیاسی بصیرت اور ویژن : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا اظہاریہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.