Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»عابد عمیق اور تل وطنی : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
ڈاکٹر انوار احمد

عابد عمیق اور تل وطنی : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ایڈیٹراگست 8, 202539 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تین چار خبریں بہت اچھی اچھی سنائی دے رہی ہیں،ایک تو یہ کہ خلیجی ملکوں سے پاکستانی ساحلوں کا قانونی رابطہ بڑھ جائے گا کہ فیری سروس کیلئے پہلا لائسنس جاری کردیا گیا ہے،جس سے پسنی،گوادر یا منوڑہ سے تیز رفتارکشتیاں چلیں گی۔پھر مقابلے میں کچھ ویسی کمپنیاں بھی آئیں گی جنہوں نے ترکیہ ،یونان اور اطالیہ کے درمیان سمندری سفر کو عجیب رومان بھرا بنادیا ہے۔ دوسری خبر یہ ہے کہ ہمیں ایک عشرے سے بتایا جا رہا تھا کہ ایرانی بندرگاہ بندر عباس کو بھارتی سرمائے اور سیاست کے زور پر گوادر کے مقابلے پر لایا جائے گا یعنی گوادر کی سہولتوں کی کشش کو کم کیا جائے گا لیکن ایران کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کی گرم جوشی نے امید پیدا کردی ہے کہ نہ صرف بلوچستان اور ایران کے راستےتیل اور دیگر سازوسامان کی تجارت کو قانونی بنایا جائے گا اور بندرعباس سے پاکستانی تاجروں کو سہولتیں ملیں گی بلکہ گوادر میں ایران بھی چین کی سرمایہ کاری میں شرکت کر سکتا ہے۔ گیس پائپ لائن بھی بچھ سکتی ہے،ریل کا رابطہ بھی بڑھ سکتا ہے اوربلوچستان سے جانے والے زائرین کی بسوں کی منزل کو زخموں بھرا بنانے والوں کے منصوبے بھی ناکام کئے جا سکتے ہیں۔ یہی نہیں بھٹو کے دور میں پاکستان اسٹیل مل لگانے والا روس اس مل کی بحالی اور توسیع کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گا ۔یوں دنیا میں پاکستان کا نام ایک ایسے آزاد ملک کے طور پر لیا جا رہاہے جس میں ترقی اور خوش حالی کے بہت مواقع ہیں۔
ایک وقت تھا ہمارا ایک تعلیم یافتہ کرکٹر اپنی والدہ کے نام پر پاکستان کا پہلا کینسر ہسپتال بنا رہا تھا اور اخبارات میں لمبے لمبے مضمون بھی لکھ رہا تھا کہ موٹر وے بنانے والودریائے سندھ کی طاقت پر غور کروواٹر وے بنائو،شمالی علاقوں میں مردوں کی صرف پسندیدہ مچھلی نہیں ملتی، بجلی کی جل پریاں بھی دائیں بائیں ہیں۔ انہیں رام کر لو گے،تعلیم کو صفائی اور شائستگی سے جوڑ لو گے اور اگر مشروب مشرق کو فروغ دو گے لوگوں کی خواب گاہوں میں جا کے نہیں جھانکو گے ،احتساب کو انتقام کیلئے نہیں دیانت کو لڑکھڑانے سے بچانے کیلئےاستعمال کرو گے تو پاکستان یہ صدی نہیں آئندہ صدی بھی ایسی دیکھے گا جو جناح اور اقبال کے خواب کی تعبیر کو قریب تر لائےگی۔
٭٭٭٭
بہت پہلے کی بات ہے کہ ایچ ای سی کی ایک ٹیم ملتان یونیورسٹی کی مالی مشکلات کا جائزہ لینے آئی میں عادت کے مطابق بڑھ بڑھ کے دکھڑے سنا رہا تھا کہ ہمیں اپنے طالب علموں کی تربیت کیلئے یہ سہولتیں چاہئیں،نئی بسوں اور تین ادھوری عمارتوں کی تعمیر و تکمیل کیلئے ،کتاب خانے کیلئے کمپیوٹر وغیرہ ۔ایک صاحب اختیار میری باتیں غور سے سن رہے تھے اور میں سمجھ رہا تھا کہ وہ متاثر ہو رہے ہیں مگر اٹھتے ہوئے انہوں نے زہریلے لہجے میں کہا’دیکھیں جی دعا کریں پاکستان کا ہی تیل نکل جاوے یا پاکستان میں سے تیل نکل آوے‘… اس کے بعد سے ہم یہی خواب دیکھتے آئے کہ کبھی نہ کبھی کہ پاکستان سے تیل نکل آئے تو ہم بھی اپنے ہمسائے ایران جیسے امیر ہو جائیں۔ پھر جب بلوچستان کے علاقے ریکو ڈک سے تانبے کی کانیں دریافت ہوئیں جن میں سونے کے ذخائر بھی تھے،پھر تھرپارکر سے کوئلہ نکلا جسے’’کالا سونا‘‘ کہا گیا،پھر سوات اور چترال سے زمرد کی کانیں دریافت ہوئیں،ہماری گردش اور’’گردشی قرضے‘‘ ختم نہ ہوئے ۔ پھر معلوم ہوا کہ سروے اور ڈرلنگ کا روایتی طریقہ چھوڑ دیا گیا اب تو سیٹلائٹ زمین ہی نہیں سمندر میں بھی جھانک کے بہت کچھ بتا سکتا ہے اور وہ’’راز‘‘ بیرونی کمپنیوں کو فروخت کئے جاتے ہیں کوئی دو تین برس پہلے جب وزیر اعظم ہائوس کی دیواروں پر آکے گوشت کھانے والے جنات کو مسخر کرنے والی ایک نیک بی بی کے ہم بھی مرید تھے تو انہوں نے اپنے ایک مقدس خواب کا ذکر کیا تھا کہ بحیرہ عرب میں پاکستان کیلئے گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ محفوظ پڑا ہے اور اب جبکہ امریکہ کے صدر ٹرمپ پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی فوج کی دلیری سے متاثر ہوئے تو انہوں نے ڈرامائی اعلان کیا کہ پاکستان میں گیس اور تیل کے اتنے ذخائر ہیں کہ وہ کل کو اپنے حریف بھارت کو بھی یہ تیل فروخت کر سکتا ہے تو ہم پاکستان کے ان سائنس دانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں جنہیں دو دو مرتبہ ہلال امتیاز مل چکا ہے ،ہماری دو تین جامعات کی سربراہی کر چکے ہیں مگر آج کے اخبارات میں ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے دو ارب روپے کا امدادی پیکیج دیا گیا ہے۔جامعہ اسلامیہ بہاولپور کے وائس چانسلر نے بھی ایک ارب روپے کی عبوری امداد مانگی ہے تاکہ استادوں اور ملازمین کو تنخواہیں دی جا سکیں۔ ایچ ای سی کے نئے سربراہ کا تقرر ابھی ہونا ہے اور جناب رضا ربانی کے سیاسی مستقبل کا بھی جو چار برسوں سے کہہ رہے ہیں کہ صحت کے ساتھ تعلیم بھی صوبوں کی تحویل میں ہونی چاہئے۔
٭٭٭٭
abid ameeq
قیام پاکستان کے بعد کراچی آنے والےبعض تعلیم یافتہ لوگوں نے سندھی اجرک اور ٹوپی کو اپنا پہناوا ماننے سے انکار کیا تو مجھے فیض عابد عمیق مرحوم کی پنجابی(سرائیکی) نظم’’تل وطنی‘‘یاد آئی اس کا آخری بند ہے
’’ جیویں سجھ ہے
جیویں چندر ہے
جیویں اگوں آون والے نویں ڈیہنہ ہن
جیویں بال ہن
بھاویں ایہہ جتھوں دے ہوون
تل وطنی ہن
بھانویں ول ہک پھیری سوچو
ہر شے سوہنی تل وطنی اے
(مقامی کیا ہے؟ جیسے سورج،جیسے چاند جیسے آنے والے نئے دن ،جیسے بچے وہ کہیں کے ہوں،سب مقامی ہیں،آپ ایک مرتبہ پھر سوچ لیں میں تو کہوں گا ہر شے جو خوبصورت ہے وہ مقامی ہے)۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عابد عمیق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کا کالم : جاوید اختر کے بعد شبانہ جی ( پہلا حصہ )
Next Article جاوید اختر کے بعد شبانہ جی : عطاء الحق قاسمی کا کالم ( دوسرا حصہ )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر عابد عمیق کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

دسمبر 31, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.