Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ
تجزیے

بلڈر انتقال کے بعد گل پلازہ اور آرجے مال میں یکے بعد دیگرے آتشزدگیاں ۔۔ محض حادثات یا کچھ اور ؟شاہ ولی اللہ جنیدی کی ر پورٹ

ایڈیٹرجنوری 18, 202617 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi plaza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی ایک ایسا شہر ہے جہاں حادثات اب معمول بنتے جا رہے ہیں، مگر بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جو محض حادثہ کہہ کر نظرانداز نہیں کیے جا سکتے۔ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ اور راشد منہاس روڈ پر قائم آرجے مال میں پیش آنے والی ہولناک آتشزدگی کے واقعات نے کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیا ہے۔ دلچسپ اور تشویشناک امر یہ ہے کہ گل پلازہ اور آرجے مال دونوں ہی شہر کے معروف بلڈر رفیق جاپان والا کے منصوبے تھے۔ رفیق جاپان والا نہ صرف ان عمارتوں کے خالق تھے بلکہ گل پلازہ مینجمنٹ کے سرپرستِ اعلیٰ بھی رہے۔ چند سال قبل ان کے انتقال کے بعد اچانک ان کے منصوبوں میں یکے بعد دیگرے آتشزدگی کے واقعات پیش آنا محض اتفاق ہے یا اس کے پیچھے کوئی گہری وجہ پوشیدہ ہے؟ یہ ایک سنجیدہ سوالیہ نشان ہے۔ حال ہی میں گل پلازہ میں لگنے والی تیسرے درجے کی آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 تک جا پہنچی، جبکہ دھویں کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کے دو حصے منہدم ہو گئے، پلرز کمزور پڑ گئے اور اب پوری عمارت کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال صرف ایک عمارت تک محدود نہیں بلکہ اردگرد کے علاقوں کے لیے بھی شدید خطرہ بن چکی ہے۔ انتہائی افسوسناک پہلو یہ ہے کہ گل پلازہ سے متصل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا دفتر واقع ہے۔ اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری اور مؤثر کارروائی کیوں نہ کی گئی؟ کیا انسانی جانوں کی قیمت اتنی کم ہو چکی ہے کہ خطرات واضح ہونے کے باوجود بروقت اقدامات ضروری نہیں سمجھے جاتے؟ اسی طرح نومبر 2023 میں راشد منہاس روڈ پر واقع رفیق جاپان والے کے آرجے شاپنگ مال میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس واقعے میں عمارت میں پھنسے افراد شدید متاثر ہوئے اور متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس وقت بھی فائر سیفٹی انتظامات، ایمرجنسی اخراج کے راستوں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھے تھے، مگر افسوس کہ ان سوالات کے جواب آج تک عملی اقدامات کی صورت میں سامنے نہیں آ سکے۔ یہ دونوں واقعات اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ کراچی میں تجارتی عمارتوں کی تعمیر، ان کی دیکھ بھال، اور فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد محض کاغذی کارروائی بن چکا ہے۔ جب تک ہر حادثے کے بعد ذمہ داران کا تعین، شفاف تحقیقات اور سخت قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی، ایسے سانحات بار بار جنم لیتے رہیں گے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ گل پلازہ اور آرجے مال جیسے واقعات کو محض خبری سرخیوں تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں ایک وارننگ سمجھا جائے۔ انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اور اگر آج بھی غفلت کا سلسلہ نہ رکا تو کل یہ سوالیہ نشان پورے شہر کے ماتھے پر ایک بدنما داغ بن جائے گا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آتشزدگی کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمعروف خطاط، ڈیزائینر اور صحافی ارشد خرم انتقال کر گئے
Next Article گل پلازہ آتشزدگی : 14 افراد ہلاک 65 لاپتا ، آگ بجھا دی گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.