Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»daud tahir»بائیس کروڑ عوام کو وبا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو)
daud tahir

بائیس کروڑ عوام کو وبا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو)

ایڈیٹراپریل 17, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عالمی ادارہ صحت کی 15 اپریل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے تناسب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔ ان حالات میں وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اقدامات پر عمل درآمد سے گریز کر رہے ہیں۔ عمران حکومت نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے عالمی اداروں اور طبی ماہرین کی لاک ڈاؤ ن پالیسی سے انحراف کی روش اپنا رکھی ہے۔
عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان ایک ٹھوس اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہفتوں بے مقصد تقریروں اور بے معنیٰ بیان بازی کے علاوہ عمران حکومت گھروں میں مقید بے روزگار محنت کشوں کی مناسب مالی امداد یا خوراک کا بندوبست کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ حکومتی ایوانوں میں پالیسی سطح پر انتشار، نااہلی اور بے عملی کا راج رہا ہے۔
صرف صوبہ سندھ لاک ڈاؤ ن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ دیگر صوبوں میں نیم دلی سے لاک ڈاون کیا گیا۔ بلآخر 15 اپریل کو وزیراعظم عمران خان اپنا لاک ڈاون مخالف موقف منوانے میں کامیاب ہو گئے۔ صوبوں کو مکمل لاک ڈاون کی بجائے جزوی لاک ڈاون کا کہا گیا۔ اب پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان تقریبا لاک ڈاون فری ہو چکے ہیں۔ عمران خان کی لاک ڈاون اور قرنطینہ مخالف پالیسی سے عوام کو کھلے عام اکھٹا ہونے کی ترغیب ملی ہے۔ اس صورت میں سماجی فاصلہ رکھنا ممکن نہیں رہا۔ ان صوبوں کے عوام کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جس سے عالمی وبائی مرض کے تیزی سے پھیلاو کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
بائیس کر وڑ عوام کے ٹیکسوں پر پلنے والی ریاست اور حکومت تقریبا دو کروڑ انتہائی غریب عوام کو بھوک کے عفریت سے محفوظ رکھنے سے قاصر ہے۔ کورونا وائرس وبا نے فرسودہ اقتصادی نظام کے کھوکھلے پن، ریاستی اداروں کی نااہلی، بے بسی اور ناکارہ پن کا پول کھول دیا ہے۔ وبائی آفت کے مشکل وقت میں حکومت نے عوام کا ساتھ چھوڑ دیا اور ان کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے آئینی فرض سے دامن چھڑا لیا ہے۔ بے رحم قدرتی آفت کی وجہ سے انسانی زندگیوں کو درپیش خطرات سے آنکھیں چرا کر حکومت قومی جرم اور انسان دشمنی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ کرونا بحران نے جاگیردار، سرمایہ دار طبقوں اور ریاستی افسر شاہی پر مشتمل حکمران اشرافیہ کا عوام دشمن کردار بے نقاب کر دیا ہے۔ ان حالات میں عوام نااہل حکومت اور ناکارہ ریاستی اداروں پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔
پاکستان کا معاشی نظام اور ناکارہ ریاستی ڈھانچہ عوام کو خوشحال زندگی اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ یہ کہنا درست ہو گا کہ موجودہ معاشی نظام اور فرسودہ ریاستی ڈھانچے میں بنیادی اور انقلابی تبدیلیاں لائے بغیر عوامی خوشحالی، فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
حکمران اشرافیہ کو ازبر ہو جانا چاہے کہ عوامی زندگیوں کو غیر اہم سمجھ کر اور غیر محفوظ بنا کر قومی سلامتی ریاست پانی کا بلبلہ ثابت ہو تی ہے۔ اسلحہ کے بڑے بڑے انبار دھرے کے دھرے رہ گئے اور کورنا وائرس نے کرہ ارض کے باسیوں کو خوفزدگی کے عالم میں گھروں میں گھسنے پر مجبور کر دیا۔ ایٹم بموں اور میزائلوں سے بھرے گودام کورونا وائرس کے سامنے مٹی کا ڈھیر ثابت ہوئے۔ پوسٹ کورونا دنیا میں وہی قومیں اور ملک ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کریں گے جو عوام کو بلا معاوضہ طبی اور تعلیمی سہولتیں فراہم کریں گے۔ جبکہ عوام کو روزگار کی فراہمی اور بے روزگاری الاونس کی ضمانت کے بغیر قومی سلامتی محض خام خیالی ہو گی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہالی وڈ اور ڈاکٹر ڈڈول۔۔طلعت جاوید ( 2)
Next Article صاف چھپتے بھی نہیں جیسا جزوی لاک ڈاؤن :ہے خبر گرم /اظہر سلیم مجوکہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.