Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کورونا زور پکڑ گیا :کراچی میں 11 یونین کونسلز سیل، پنجاب میں 74 نئے متاثرین، کُل تعداد 4975
اہم خبریں

کورونا زور پکڑ گیا :کراچی میں 11 یونین کونسلز سیل، پنجاب میں 74 نئے متاثرین، کُل تعداد 4975

ایڈیٹراپریل 11, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی :پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 190 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 4 ہزار 975 ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس سے ملک میں اب تک 77 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہفتہ کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 4 ہزار 892 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 762 ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا کے ایک ہزار 318 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 358 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 28 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور یہ تعداد دوسرے کسی بھی صوبے سے زیادہ ہے۔
ہفتہ کو کراچی کے ضلع شرقی کے کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں میں تشویش ناک حد تک اضافے کے بعد ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے متاثرہ علاقے مکمل سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے جس کے تحت 11 یوسیز کو سیل کر دیا گیا۔
ان میں یو سی 6 گیلانی ریلوے، یو سی 7 ڈالمیا، یو سی 8 جمالی کالونی، یو سی 9 گلشن اقبال 2، یو سی 10 پہلوان گوٹھ، یو سی 12 گلزار ہجری، یو سی 13 صفورہ، یو سی 14 فیصل کینٹ، یو سی 2 منظور کالونی، یو سی 9 جیکب لائن اور یو سی 10 جمشید کوارٹرز شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ‘گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 104 مثبت آئے ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے۔’
کراچی ضلع شرقی کے چئیرمن معید انور کا کہنا ہے کہ ‘جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں ڈیڑھ سے دو سو ایسے گھر ہیں جہاں ایک سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں۔’
‘ان کا کہنا تھا کہ اسی مقصد کے لیے ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جن گھروں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے ارد گرد رہائش پذیر افراد کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا، ساتھ ہی ان علاقوں میں جراثیم کش سپرے بھی کریں گے۔’
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 74 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور مجوعی تعداد 2 ہزار 410 ہو گئی ہے۔
رائے ونڈ مرکز سمیت تبلیغی ارکان کی تفصیلرائے ونڈ مرکز میں 462، شیخوپورہ 8، منڈی بہاالدین میں 13، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 25، راولپنڈی میں 6 اور جہلم میں 35 تبلیغی افراد میں کورونا کی علامات پائی گئی ہیں۔
‘ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 47، خوشاب 2، راجن پور 1، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، ناروال 3، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔’
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے 656 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں 25 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 131 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے 220 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے میں وائرس سے صرف ایک ہلاکت ک ہوئی جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہے۔
گلگت بلتستان میں 215 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ علاقے میں 125 افراد صحت یاب اور تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 113 ہے جن میں سے 13 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
بلوچستان میں صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں کورونا وائرس ٹیسٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شہر میں وارڈز کی بنیاد پر بلاترتیب ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ٹیسٹنگ کا ڈیٹا تیار کر کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے رجحان کا جائزہ لیا جائے گا۔
ٹیسٹ سیمپلنگ کے لیے صوبائی حکومت نے ملکی سطح پر تیار کی جانے والی وی ٹی ایم ٹیسٹنگ کٹس خریدنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ٹیسٹ سیمپلنگ کے طریقہ کار کی تیاری کا ٹاسک ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور وزیراعلیٰ ڈیلیوری یونٹ کو دے دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 17 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاور کر گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن ہے۔ معروف اور تاریخی شہروں سے لے کر مصروف ترین سڑکوں اور چوراہوں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسیم اکرم اور میری وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ تعلقات میں بہتری ہوئی ،مائیکل ایتھرٹن کا انکشاف : عمران عثمانی
Next Article کیا ایف سولہ کورونا کو مار سکتا ہے ؟۔۔ علی نقوی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مصطفی کمال سے ’’معاف کرو اور آگے بڑھو‘‘ کا تقاضہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جنوری 30, 2026

گل پلازہ کی آگ سے اٹھتے سوالات : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 22, 2026

شیخ رشید جوئے کے اڈوں کی سرپرستی کرتے تھے ؟ حامد میر کے کالم میں ذوالفقار چیمہ کی کتاب سے اقتباس

جنوری 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.