Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کا کالم: یہ کلین سویپ کسی ’لیجنڈ‘ سے کم نہیں
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کا کالم: یہ کلین سویپ کسی ’لیجنڈ‘ سے کم نہیں

ایڈیٹرفروری 8, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cricket bat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کہانی وہی یادگار ہوتی ہے جو کلائمیکس کے عین قریب آ کر بھی اپنی چال واضح نہ کرے۔ جو کبھی ایک طرف پلڑا جھکائے تو پھر اگلے ہی لمحے سر کے بل گھوم کر سارے اندازے غلط کر ڈالے۔ ایسی شاہکار، عہد ساز داستانیں ’لیجنڈ‘ کہلاتی ہیں۔راولپنڈی کے اس ٹیسٹ میچ کی کہانی بھی کسی لیجنڈ سے کم نہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم بہت پر امید تھی کہ وہ ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور کراچی ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لے کر حساب بیباک کرے گی۔ ہم اکثر کہتے ہیں کہ موجودہ وقتوں میں ٹیسٹ ٹیموں کے غیر ملکی دورے بہت ’ظالم‘ ہوتے ہیں۔ یہ کئی کریئرز کو فل سٹاپ لگا دینے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کوئنٹن ڈی کوک کی ٹیسٹ کپتانی کے کریئر کو فُل سٹاپ لگ گیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ اس قابل بلے باز کا بطور کپتان آخری میچ تھا اور پوری ٹیم نے گویا اسے یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔
کسی بھی کپتان کی کارکردگی کا تجزیہ زیادہ تر اس کے بولنگ یونٹ کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ڈی کوک کے بولنگ یونٹ نے انھیں بالکل بھی مایوس نہیں کیا اور دونوں اننگز میں پاکستان کو 300 کا ہندسہ نہیں چھونے دیا۔
مسئلہ صرف ان کے بیٹنگ یونٹ میں تھا جو ان پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے کہ وہ لوئر آرڈر کے ساتھ پارٹنر شپس لگا کر سکوربورڈ کا خسارہ دور کریں۔ جنوبی افریقی ٹیم کی پچھلے چند برسوں میں کئی کامیابیاں انھی کے کلیدی رنز کی مرہونِ منت رہی ہیں۔ ایشین وکٹوں پر جارحیت سے پہلے دفاع ضروری ہے، حالات سے موافقت حاصل کرنے کے لئے صبر بنیادی شرط ہے اور وہی صبر جو ایڈن مارکرم کی اننگز کا خاصہ رہا۔
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں نشاطِ ثانیہ بننے والی اس جیت میں بھی بڑا کردار دراصل چھٹے نمبر کے بلے باز محمد رضوان کی کاوشوں کا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے کہ جہاں سے اسد شفیق کے بعد، پاکستان کے رنز آنا بند ہو چکے تھے۔ مگر ڈی کوک نے اپنی توقیر کی بحالی کے لئے جو طریقہ اپنایا اور جیسی جوابی جارحیت دکھائی، وہ ایشین وکٹوں پر مؤثر ثابت نہیں ہو سکتی۔ یہاں جارحیت سے پہلے دفاع ضروری ہے، حالات سے موافقت حاصل کرنے کے لئے صبر بنیادی شرط ہے۔ وہی صبر جو ایڈن مارکرم کی اننگز کا خاصہ رہا۔ یہاں وکٹ پر رکنا پڑتا ہے۔ جب تک آپ وکٹ کی رفتار اور باؤنس سے ہم آہنگ نہ ہو جائیں تب تک کوئی بھی جارحانہ شاٹ کھیلنا عموماً خودکشی کے مترادف ثابت ہوتا ہے۔ ڈی کوک نے دونوں اننگز میں خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔
حالانکہ کراچی ٹیسٹ کے برعکس پنڈی سٹیڈیم نے ڈی کوک کی ٹیم کو وہ وکٹ فراہم کی جہاں وہ غیر معمولی سپن اور دھیمے باؤنس کے خوف سے محفوظ تھے اور نورکیہ و ربادا جیسے بولرز کو بھی بھرپور مدد میسر تھی۔ امید یہی تھی کہ جیسے اس وکٹ نے جنوبی افریقی بولرز کے حوصلے بڑھائے، ویسے ہی ان کے بلے بازوں کی بھی ہمت افزائی کرے گی۔ مارکرم اور ڈسن نے جس عزم سے اننگز کا آغاز کیا، وہ چوتھی اننگز میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اتوار کی شام تک یہ میچ جنوبی افریقہ کے حق میں جھکتا دکھائی دے رہا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی فارم میں نہیں نظر آ رہے تھے اور حسن علی کا پہلا سپیل بھی خاصا مہنگا ثابت ہوا تھا۔بہت مدت کے بعد حسن علی کی یہ فارم دیکھنے کو ملی جو چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی بنیاد بنی تھی ۔ وکٹ کی چال بھی بہرحال خاصی حد تک ناقابلِ فہم رہی۔ تیسرے دن شام کے سیشن میں گیند نے ٹرن لینا شروع کیا مگر چوتھے روز وکٹ پھر بیٹنگ کے لئے سازگار ہو گئی اور اسی رجحان میں اضافے کو مدِنظر رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ ایک تاریخی فتح کی توقع کر رہا تھا۔ مگر حسن علی ایسے بولر ہیں کہ جب ردھم میں آ جائیں تو ایک ایک گیند کو اپنی مرضی سے گھما لیتے ہیں۔ بہت مدت کے بعد ہمیں حسن علی کی یہ فارم دیکھنے کو ملی ہے جو چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی بنیاد بنی تھی۔ لنچ کے وقفے تک جنوبی افریقی اننگز مضبوطی سے اپنے راہ چل رہی تھی مگر لنچ کے ذرا بعد ہی بابر اعظم نے دوسرا نیا گیند لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد ایک ایسا ہیجان بپا ہوا کہ کوئی سمجھ ہی نہ پایا کہ یہاں ہو کیا رہا ہے۔ حسن علی بلے کے کناروں کو جھکائی دینے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انھوں نے اس اننگز کے انہدام کا آغاز کیا اور جب ساتھ میں شاہین شاہ آفریدی کی برق رفتاری بھی شامل ہوئی تو ایک ایک لمحہ یوں پاکستان کے حق میں پلٹا کہ آخری سات وکٹیں اوسطاً پانچ رنز بھی نہ جوڑ پائیں۔
اتوار کی شام سے پیر کی دوپہر تک بابر اعظم کے لیے کئی پریشان کن لمحے آئے مگر میچ کے آخری سیشن نے سبھی دکھ دور کر کے پاکستانی ڈریسنگ روم میں مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ جتنی ہزیمت اس ڈریسنگ روم نے پچھلے دورے پر اٹھائی تھی، اسے بھلانے کو یہ جیت اور یہ مسکراہٹیں بہت ضروری تھیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسے سیاست میں مت گھسیٹیں: ترجمان پاک فوج
Next Article سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس: ’ایسا لگتا ہے کہ آرڈیننس مفروضوں کی بنیاد پر جاری کیا گیا‘ : سپریم کورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.