اہم خبریں

حکومت نے اپنی تیسری سالگرہ کے موقع پرکھادبھی مہنگی کردی

کراچی: پی ٹی آئی حکو مت کی تیسری سالگرہ کے موقع پر درآمدی کھاد کی قیمت میں فی بوری 400روپے اضافہ کردیاگیا ہے۔
کھادبنانے والی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کمپنی( ایف ایف سی)نے سونا ڈی اے پی اور ایف ایف سی ڈی اے پی کی قیمتوں میں 400روپے فی بوری کا اضافہ کردیاہے۔ اس اضافے کے بعد مارکیٹ میں ڈی اے پی بوری کی منظورشدہ قیمت 6400روپے ہے جبکہ ڈیلرز اسے 6800روپے میں فروخت کریں گے۔
دیگر کمپنیوں کی ڈی اے پی میں بھی یہی اضافہ متوقع ہے۔ قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔

فیس بک کمینٹ

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker