ملتان : نامورصحافی اورسرائیکی دانشورشبیر حسن اختر کی 18ویں برسی آج 24جنوری کو منائی جا رہی ہے۔شبیرحسن اختر یکم ستمبر1928ءکوملتان میں پیدا ہوئےان کے والد کیفی جامپوری کا شماربھی نامورقلم کاروں میں ہوتا تھا۔شبیر حسن اختر نے گریجویشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا اور مسلم ہائی سکول میں بطورمعلم فرائض انجام دینے لگے۔1961ءسے1990ءتک وہ روزنامہ امروزمیں نیوز ایڈیٹر،میگزین انچارج اورکالم نگارکی حیثیت سے کام کرتے رہے۔
ان کی تصنیفات میں”فرید شناسی،آریائی زبانوں کی تقابلی لغت، ملوہیہ سدا سہاگن اور ملتان اردو کی جنم بھومی شامل ہیں۔وہ سرائیکی ریسرچ سینٹرزکریا یونیورسٹی ملتان سے بھی منسلک رہے24جنوری 2007ءکوان کا 79 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔
فیس بک کمینٹ