معروف ادیب، شاعر اور صحافی سید مسعود کاظمی کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔ سیدمسعود کاظمی 12دسمبر1949کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ زمانہ طالب علمی میں ایمرسن کالج کے طالب علم رہنماءکی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔وہ سٹوڈنٹ یونین کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔ مسعود کاظمی وفاقی وزارت تجارت، کاٹن سٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ اور عالمی ادارہ خوراک میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔وہ تحریک پاکستان اور ملتان کی تاریخ سمیت متعدد اہم کتابوں کے مصنف تھے۔ان کی کتاب ” دبستان ملتان“ کو ملتان کی ادبی تاریخ کے حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔وہ 21اپریل2017ءکو ملتان میں انتقال کرگئے تھے
فیس بک کمینٹ