ملتان : اتوار کی شب انڈسٹریل سٹیٹ میں ایل پی جی گیس سے بھرا باؤزر پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے ۔ اس حادثے میں 39 افرادجھلس کر زخمی ہو گئے -جن میں سے 13 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے یہ حادثہ حامد پور چوک کے قریب مظفرگڑھ روڈ پر فہد ٹاؤن بارہ بجے شب پیش آیا جس سے خوفناک آگ بحڑک اٹھی ۔ باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے۔جس نےبستی میں قیامت برپا کر دی اور متعدد گھروں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ زخمیوں کا برن سینٹر میں علاج جاری ہیں۔جاں بحق ہونیوالوں میں 2 نوجوانوں کی چند روز میں شادی ہونیوالی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق ڈرائیور باؤزر سڑک پر کھڑا کرکے رشتہ داروں سے ملنے چلا گیا تھا، گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا۔
دھماکے کے بعد باؤزر کے ٹکڑے متعدد قریبی گھروں میں جاگرے، جس کے نتیجے میں گھروں میں آگ لگ گئی اور کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ریسکیو ٹیموں نے میتوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا، زخمیوں میں ایک گھر کی خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد بھی شامل ہیں،کمشنر ملتان عامر کریم کے مطابق ملبے سے 100 زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، دھماکے میں متعدد جانور بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔باؤزر دھماکا رات 12 بجے کے بعد ہوا تھا، سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ بھجانے کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا۔ سی پی او ملتان کے مطابق بستی حامد پور میں ایک ہی گھر کے 6 افراد زخمی ہوئے، جب کہ خاتون جاں بحق ہوگئیں جن کی شناخت زرینہ بی بی کے نام سے ہوئی، زخمی ہونے والے 6 افراد میں 3 بچے اور میاں بیوی شامل ہیں جن میں اللہ رکھا، اس کی اہلیہ تانیہ، والدہ منصب بی بی اور بچے انعم، عنایہ اور سانول شامل ہیں۔سی پی او صادق ڈوگر نے کہا کہ علاقہ مکمل کلیئر ہونے تک ٹیمیں موجود رہیں گی۔پولیس نے تھانہ مظفر آباد میں 8 نامزد اور 7 نامعلوم افراد اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
فیس بک کمینٹ