Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»انڈیا کے ریگستان میں پاکستانی جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
اہم خبریں

انڈیا کے ریگستان میں پاکستانی جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

ایڈیٹرجولائی 2, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
died in indian desert
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جیسلمیر : انڈیا کی ریاست راجستھان میں گذشتہ ہفتے جیسلمیر خطے میں پاکستان کے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا غیر قانونی طور پر ریگستان کے راستے انڈیا میں داخل ہوا اور آبادی تک پہنچنے سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی۔روی کمار اور ان کی بیوی شانتی بائی کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے گاؤں غلام حسین لغاری سے تھا۔ان کے والد دیوانو مینگھواڑ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا اور وہ لاعلم ہیں کہ وہ کب انڈیا چلا گیا۔
جیسلمیر کے پولیس سپرانٹینڈنٹ سدھیر چودھری نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ’جیسلمیر ضلع کے تنوٹ پولیس سٹیشن کو ایک مقامی شحص نے اطلاع دی کہ انڈیا پاکستان سرحد سے تقریباً پندرہ کلومیٹر انڈیا کے علاقے میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں پڑی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’28 جون کو وہاں جب پولیس ٹیم پہنچی تو وہاں ایک پیڑ کے نیچے ایک مرد کی لاش ملی۔ اس نے آسمانی رنگ کی شلوار اور کرتا پہن رکھا تھا اور پیلے رنگ کا سکارف ان کے گلے میں تھا۔‘’متوفی کے پاس سے ایک سیم سانگ فون بھی برآمد ہوا، جس میں پاکستان کا سم کارڈ تھا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہاں سے تقریبآ 50 فٹ کی دوری پر ایک عورت کی لاش ملی۔ وہ پیلے رنگ کا گھاگھرا اور کرتا پہنے ہوئی تھیں۔ ان کے ہاتھ میں لال اور سفید کنگن تھے۔‘
پولیس افسر نے بتایا کہ ’دونوں لاشیں اوندھے منھ پڑی ہوئی تھیں۔ بظاہر ان کی موت 8 سے 10 دن پہلے ہوئی تھی۔ لاشیں بہت مسخ ہو گئی تھیں جس سے ان کے چہرے کی شناخت مشکل ہو چکی تھی۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی موت ریگستان میں گرمی کی شدت اور پیاس سے ہوئی۔‘
پولیس نے بتایا کہ ’لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے لیکن ابھی رپورٹ نہیں آئی۔‘ایس پی سدھیر چودھری نے بتایا کہ ’مرد کے پاس سے دو پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں جس سے مرد کی شناخت 17 سال کے روی کمار ولد دیوان جی اور خاتون کی شناخت 15 سالہ شانتی بائی ولد گلو جی کے طور پر ہوئی۔ جیسلمیر میں ان کے رشتے داروں نے دونوں کی شناخت کی تصدیق کی۔‘
پاکستانی صحافی لطیف لغاری کا تعلق بھی روی کمار اور شانتی بائی کے گاؤں سے ہے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ چاول کی فصل کو پانی دینے کے معاملے پر بیٹے اور والد کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔’والد دیوانو نے بیٹے کو کہا کہ وہ چاول کی فصل کو پانی دینے جائے لیکن اس نے انکار کیا تو والد نے اس کو تھپڑ مارا جس پر وہ اپنی بیوی کو لے کر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر روانہ ہو گیا۔‘
دیوانو کے دس بچے ہیں جن میں سے روی کمار تیسرے نمبر پر تھا۔
لطیف لغاری کے مطابق دیوانو کو معلوم تھا کہ ان کا بیٹا بارڈر کے علاقے کھینجو میں نور پیر کی درگاہ کے آس پاس موجود ہے وہ ان کے پچھے گئے لیکن انھیں ان کا کوئی پتہ نہیں چلا جس کے بعد وہ مایوس لوٹ آئے۔
روی اور ان کی بیوی شانتی کی ہلاکت کی خبر انڈین چینلز پر آنے اور ان کے پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہونے کی خبریں میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد دیوانو مینگھواڑ کو معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے اور بہو کی موت ہو گئی ہے۔لطیف لغاری کے مطابق دیوانو کے کچھ رشتے دار انڈیا میں بھی رہتے ہیں اور انھوں نے وہاں آخری رسومات ادا کیں۔
راجستھان میں پاکستان سے آنے والے ہندوؤں کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’سیمانت لوک سنگھٹن‘ کے سربراہ ہندو سنگھ سوڈھا نے بی بی سی کو بتایا کہ روی کمار کے کئی رشتہ دار جیسلمیر میں رہتے ہیں۔
سوڈھا نے بتایا کہ انھوں نے روی کے نانا کے بھائی سے بات کی تھی جنھوں نے بتایا کہ روی کا اپنے والد سے جھگڑا ہو گیا تھا اور ناراض ہو کر اس نے اپنی بیوی کے ساتھ گھر چھوڑ دیا تھا۔
اس کا گھر پاکستان کے صوبہ سندھ میں انڈین سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ’روی نے ڈیڑھ برس قبل انڈین ویزا کے لیے درخواست دی تھی لیکن اس کی درخواست نامنظور ہو گئی تھی۔ اپنے باپ سے جھگڑے کے بعد روی اور شانتی نے انڈیا کا رخ کیا کیونکہ یہ ان کی حتمی منزل تھی جس کی وہ تمنا کر رہے تھے۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’جیسلمیر کا پورا خطہ ریگستان پر مشتمل ہے اور یہ بہت بڑا علاقہ ہے۔ یہاں آبادی بہت کم ہے اور سرحدوں کے نزدیک بیس پچیس کلومیٹر تک کوئی آبادی نہیں۔ جون کے مہینے میں اس خطے میں درجۂ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے اور دور دور تک پانی کا کوئی ذریعہ نہیں۔‘
’روی اور شانتی سندھ سے پیدل ہی چل کر انڈیا میں داخل ہوئے اور کسی آبادی تک پہنچنے سے پہلے ہی شدید گرمی میں بھوک اور پیاس سے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔‘انھوں نے مزید بتایا کہ مقامی رشتے داروں کی مدد سے روی اور شانتی کی آخری رسومات پیر کی شام جیسلمیر میں ادا کی گئیں۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بھارت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : بھارت کی نئی جنگی ڈاکٹرائن اور پاکستان کی خاموشی
Next Article عمران کے بیانیے سے اختلاف، شاہ محمود قریشی مذاکرات کے لیے تیار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارتی صحافیوں کا پاکستان مخالف ایجنڈہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 25, 2026

بھارت میں چمگادڑوں اور خنزیر کے ذریعے پھیلنے والی مہلک بیماری سے خوف وہراس ، ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ

جنوری 27, 2026

مارک ٹلی بھارت کا بیانیہ بناتے تھے : پاکستان میں مارشل لاء کی راہ ہموار کی : ثقلین امام

جنوری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.