لاہور : پنجاب میں کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے پی ٹی آئی اور ق لیگ میں اختالافات پیدا ہو گئے ہیں ۔ عمران خان پنجاب اسمبلی میں مختصر کابینہ چاہتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق وزرا کی تعداد کم رکھے جانے پر مطمئن نہیں۔
سماء کے مطابق پنجاب کابینہ کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، اور کابینہ کی تشکیل کا معاملہ اٹک گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چاہتے ہیں کابینہ اراکین کی تعداد 20 سے زیادہ نہ ہو، اور انہوں نے پنجاب کابینہ کو مختصر رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ق مختصر کابینہ پر مطمئن نہیں ہے، اور وزیراعلیٰ پنجاب زیادہ اراکین پر مشتمل کابینہ رکھنے کے خواہشمند ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب آفس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور چوہدری پرویزالہیٰ کے مابین مشاورت ہوئی تھی۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی واضح پیغام سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اہم فیصلے کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزراء بھی نئی کابینہ میں شامل ہونگے۔سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنانے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، جب کہ یاسمین راشد کو ہی وزیر صحت ( Yaseem Rashid ) بنایا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹر مراد راس کو اسکولز اور ہائی ایجوکیشن کا وزیر بنایا جائے گا۔ میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، جب کہ محسن لغاری، ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان کو بھی صوبائی کابینہ ( Punjab Assembly ) میں شامل کیا جائے گا۔اس سے قبل کابینہ میں شمولیت کیلئے صمصام علی بخاری، سردار آصف نکئی، حسین جہانیاں گردیزی کو بھی صوبائی وزیر بنانے پر غور کیا گیا۔
( بشکریہ : سما نیوز )

