Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف
اہم خبریں

ڈاکٹر عافیہ کو جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانیکا انکشاف

ایڈیٹردسمبر 6, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aafia siddiqui
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

واشنگٹن : امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔
ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی، انہیں جیل کے گارڈز نے کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ جیل کے قیدیوں نے انہیں ان گنت بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا‘۔
وکیل ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کہا کہ ‘بطور امریکی میں اس پر بات کرتے ہوئے شرمندہ ہوں جو ہمارے جیل کے نظام نے عافیہ کے ساتھ کیا، جو سلوک عافیہ کے ساتھ کیا جارہا ہے وہ جنسی بدسلوکی کے لحاظ سے ناقابلِ بیان ہے’۔
جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا کہ ‘عافیہ کو جو شکایات ہیں وہ ساری بہت تشویشناک ہیں اور سب سچ ہیں، اس وقت امریکی جیلوں میں 10 ہزار 250 خواتین ہیں، ان تمام خواتین میں سے جس کے ساتھ سب سے برا سلوک کیا گیا وہ عافیہ ہے’۔
کلائیو اسٹیفورڈ کے مطابق حکومتِ پاکستان کو دو بات زیادتی کا بتایا، اب میں انہیں یقینی طور پر انہیں تمام لرزہ خیز تفصیلات سے بھی آگاہ کروں گا، یہ اس کی حکومت ہے، عافیہ کی حفاظت کرنا ان پر فرض ہے، میں جو کرسکتا ہوں وہ کررہا ہوں اور میں ایک امریکی ہوں اور عافیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آخر کار یہ حکومتِ پاکستان کا کام ہے، یہ حکومتِ پاکستان کی ناکامی ہے کہ وہ عافیہ کو واپس نہیں لاپائی، جو کچھ ہم یہاں دیکھ رہے ہیں اس کے مطابق یہ صرف عافیہ کی مدد کے لیے ضروری وسائل کا ارتکاب کرنے میں ناکامی کا نتیجہ ہے، حکومت پاکستان کو عافیہ کا معاملہ امریکا کے ساتھ ترجیح بنانا ہوگا۔
کلائیو اسٹیفورڈ نے کہا کہ ’بگرام جیل میں بھی ڈاکٹر عافیہ سےجنسی زیادتی کی گئی تھی، ڈاکٹرعافیہ سے بگرام میں جنسی زیادتی بطور تفتیشی حربہ کی گئی‘۔
وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ سے آئے دن بدسلوکی اور تشدد کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کون ہیں؟
امریکا سے تعلیم حاصل کرنے والی پاکستانی سائنسدان، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں نیویارک کی ایک عدالت نے ستمبر 2008 میں غزنی، افغانستان میں امریکی حکام کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران ایک واقعے کے نتیجے میں قتل اور حملے کی کوشش کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی، یہ وہ الزامات تھے جس کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے تردید کردی تھی۔
وہ پہلی خاتون تھیں جن پر امریکا نے القاعدہ سے تعلق کا الزم لگایا تھا لیکن ان پر کبھی جرم ثابت نہ ہوا، 18 سال کی عمر میں عافیہ امریکا اعلیٰ تعلیم کے لیے گئیں جہاں ان کا بھائی رہتا تھا، انہوں نے وہاں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
لیکن 2001 کے 9/11 کے دہشتگردانہ حملوں کے بعد وہ اسلامی تنظیموں کے لیے عطیات کے سبب ایف بی آئی کے ریڈار پر آئیں کیونکہ انہوں نے 10,000 ڈالر مالیت کے نائٹ ویژن چشمے اور جنگی کتابوں کی خریداری کی تھی۔
امریکا کو شبہ تھا کہ انہوں نے امریکا سے القاعدہ میں شمولیت اختیار کی، پاکستان واپس آ کر ڈاکٹر عافیہ نے خالد شیخ محمد کے خاندان میں شادی کی جو کہ 9/11 کے حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔
عافیہ 2003 کے قریب اپنے تین بچوں سمیت کراچی سے لاپتا ہو گئی تھیں، 5سال بعد وہ افغانستان پہنچی جہاں انہیں غزنی میں مقامی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنسی زیادتی عافیہ صدیقی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم:انتخابات میں اصل مقابلہ کس کا؟
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:بس سٹاپ والا شخص
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: پرنسپل کی جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2 بار حاملہ ہوگئی

ستمبر 3, 2025

مانسہرہ :طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا سرکاری سکول کا اُستاد گرفتار: ’91 ویڈیوز برآمد

مارچ 15, 2025

عافیہ صدیقی کے بدلے امریکا کو شکیل آفریدی کی حوالگی، حکومت کا جواب سامنے آگیا

فروری 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.