Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»خیبر پختونخوا»مانسہرہ»مانسہرہ :طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا سرکاری سکول کا اُستاد گرفتار: ’91 ویڈیوز برآمد
مانسہرہ

مانسہرہ :طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا سرکاری سکول کا اُستاد گرفتار: ’91 ویڈیوز برآمد

ایڈیٹرمارچ 15, 20258 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مانسہرہ : پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انھوں نے طالبات کی نازیبا ویڈیو بنانے والے سرکاری سکول کے ایک استاد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزم سے 32 جی بی پر مشتمل نازیبا ویڈیوز کا ڈیٹا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں تقریباً 91 ویڈیوز شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مذکورہ ویڈیوز کم ازکم تین طالبات کی ہیں جو ضلع مانسہرہ سے تقریباً 32 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھانہ لساں نواب کی حدود میں واقع سرکاری سکول کے احاطے اور کلاس روم میں بنائی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ’پولیس کو ایک طالبہ کے اہلخانہ کی جانب سے اس واقعے کی شکایت درج کروائی گئی۔ جس کے بعد مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو ملزم تک پہنچنے کے بعد اُس کے موبائل سے دیگر نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جنھیں پولیس کی جانب سے شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔‘ڈی پی او مانسہرہ کا مزید کہنا تھا کہ ’گرفتار ملزم کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھج دیا گیا ہے۔‘
’فیس بک پر ملنے والا کلپ کھولا تو وہ میری بہن کی نازبیا ویڈیو تھی‘
پولیس تھانہ لساں نواب میں درج مقدمے میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’سائل اور اس کے بھائی کو فیس بک میسنجر پر ایک ویڈیو کلپ بھیجا گیا۔ جب ویڈیو کلپ کھولا تو وہ میری بہن کی نازبیا ویڈیو تھی۔‘
مدعی مقدمہ کے مطابق ’میں نے اور بھائی نے اپنی بہن سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ یہ ویڈیو دو سال قبل اس وقت کی ہیں جب وہ میٹرک کی طالبہ تھیں۔ یہ ویڈیو سکول کے احاطے میں بنائی گئی تھی۔ اس وقت وہ اس سکول میں زیر تعلیم تھیں۔‘
مدعی مقدمہ کے مطابق ’بہن نے بتایا کہ ملزم نے اُن کی دیگر کلاس فیلوز کو بھی بلیک میل کر کے اس طرح کی ویڈیوز بنائیں اور اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ جس کے بعد ان کو دھمکی دی گئی کہ اگر اس بارے میں انھوں نے کسی کو بتایا تو یہ ویڈیوز ان کے گھر والوں کو بھیج دی جائیں گی اور اسی کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی جائیں گی۔‘
درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ ’نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم سکول کا ایک استاد تھا۔‘
ڈسٹرکٹ پولیس افسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق ’اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم قائم کی گئی، جس نے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی۔‘
شفیق اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ’پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لینے اور سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم گرفتاری کے بعد جب تفتیش کی گئی تو ملزم سے 32 جی بی نازیبا مواد کا ڈیٹا بر آمد ہوا۔ یہ مواد ملزم کے فون اور لیپ ٹاپ سے بر آمد ہوا، جسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔‘
پولیس کے ایک تفتیشی افسر کے مطابق ’یہ ویڈیوز تقریباً دو سال قبل کی ہیں۔ جب ملزم نے یہ ویڈیوز بنائیں تو اس وقت طالبات کم عمر تھیں غالباً نویں اور دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھیں۔‘
تفتیشی افسر کے مطابق ’اب طالبات اس سکول میں زیر تعلیم نہیں اور نہ ہی ملزم اب اس سکول میں پڑھا رہا ہے۔ ملزم کی جانب سے طالبات کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیاب نہ ہو سکا جس کے بعد ملزم کی جانب سے طالبات کی یہ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کر دیں۔‘
مانسہرہ پولیس کے شعبہ تفتیش کے ایس پی شیراز تنولی کے مطابق ’یہ انتہائی حساس مقدمہ ہے۔ سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کسی بھی صورت میں ملزم کو یہ موقعہ نہ ملے کہ وہ مزید ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر سکے اور کوئی ثبوت ضائع کرسکے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’دوسرا یہ کوشش کی گئی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کو فوراً وہاں سے ہٹایا جائے تاکہ ان کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔‘
شیراز تنولی کا کہنا تھا کہ ’ملزم کے پاس سے91 ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جو کم از کم تین طالبات کے ساتھ مختلف اوقات کی ہیں۔ جن میں سکول کا احاطہ ہی دکھایا گیا۔ کُچھ ویڈیوز ملزم نے خود بنائی ہیں اور کُچھ ان تین طالبات میں سے کسی ایک سے بنوائی گئی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ابھی تک ایک طالبہ کے اہلخانہ کے علاوہ دیگر طالبات یا ان کے خاندان والوں نے پولیس سے رجوع نہیں کیا اور نہ ہی اس واقعہ کا کوئی مقدمہ درج کروانے میں دلچسپی ظاہر کی تاہم پولیس نے ان سے رابطہ کیا اور کوشش ہے کہ انھیں شامل تفتیش کر کے مقدمے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔‘
معروف خان ڈسڑکٹ ایجوکیشن افسر مانسہرہ کے مطابق ’ملزم نویں اور دسویں جماعت کے طالب علموں کا انگریزی اور ریاضی کا استاد تھا۔‘معروف خان کا کہنا تھا کہ ’ملزم کا اس سکول سے تقریباً دو سال قبل تبادلہ ہوا۔ نازیبا ویڈیوز بنانے کا واقعہ تقریباً دو سال پرانا ہے۔ اس وقت مذکورہ استاد کو معطل کرنے کے بعد محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جنسی زیادتی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجعفر ایکسپریس حملے میں 18فوجی اور سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے: پاکستانی فوج
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : بلوچستان میں دہشت گردی: مشاورت ہی نہیں عملی اقدامات بھی کیے جائیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

راولپنڈی: پرنسپل کی جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2 بار حاملہ ہوگئی

ستمبر 3, 2025

گوجرانوالہ: کئی سال سے طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری اسکول ٹیچر کا شوہر گرفتار

ستمبر 5, 2024

فیصل آباد: بچے سے مولوی کی زیادتی کی کوشش : ملزم کی رہائی قوانین کے نفاذ پر سوالیہ نشان

اپریل 3, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر وزیر آغا ، نقاد ، محقق ، شاعر : ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • مرنا کبھی اس قدر آساں نہ تھا : امر جلیل کا کالم جولائی 21, 2026
  • مولانا فضل الرحمان ۔۔۔ اثاثے سے باغی تک کا سفر : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.