میرے امریکیو!!
میں نے آٹھ سال آپ کی خدمت کی اور آج میں سیاہ رو ہو کے جا رہا ہوں ، میرے بعد جو آئے گا میں دیکھتا ہوں کہ وہ کیسے سرخرو ہو کے جاتا ہے ، یہ میں رنگ کے حساب سے کہہ رہا ہوں ، محاورے کے مطابق کہوں تو وہ سیاہ رو ہو کے جائے گا اور آپ کو بھی روسیاہ کر کے جائے گا ،….ہماری امیدوار کو نہیں جتوایا تو اب بھگتنا ، میں چیختا رہا کہ میرے امریکیو نکلو پہنچو ہیلری کو ووٹ دو ورنہ امریکہ کا ستیاناس ہو جائے گا بیڑہ غرق ہو جائے گا ، یہ کرپٹ آدمی ہے اس نے کرپشن کر کے اربوں ڈالر بنائے ہیں لیکن تم لوگ ٹس سے مس نہیں ہوئے ، الیکشن کے بعد چند روز جلوسیاں نکال کے گھروں میں بیٹھ گئے. .. ہیلری بھی چند دن رو دھو کے الیکشن کے خرچوں کا حساب کرنے میں جُٹ گئی ، میرے امریکی سرمایہ داروں نے ریکارڈ چندے دیے تھے مجھے شک ہے کہ بل نے اس میں گھپلے کئے ہیں اور جعلی بل پیش کئے ہیں اور ہیلری اب اس کے تکیوں اور بستروں کی تلاشیاں لے رہی ہو گی ، میرے امریکیو آپ تو جانتے ہو بل کتنا بدمعاش آدمی ہے اس کے بےشمار خفیہ بستر ہیں ہیلری کہاں ڈھونڈ پائے گی ..اسے باہر نکلنا چاہئے ٹرمپ ٹاورز کے آگے دھرنا دینا چاہیے شکاگو کو لاک ڈاؤن کرنا چاہئے ورنہ یہ ٹرمپ امریکہ کا ستیاناس کر دے گا بیڑہ غرق کر دے گا.
اوئے ڈونالڈ ڈک اوئے ٹرمپو میں تمہیں چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا میں تمہیں اور تمہارے چوربازار تاجر ساتھیوں کو امریکی خزانے پہ ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا…اوئے روسی کارٹون بلڈی میر پیوٹن کان کھول کے سن لو تم امریکہ کی محب وطن سی آئی اے ، این ایس اے اور ایف بی آئی کے ہوتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن قائم کرنے کے اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ، تم کیا سمجھتے ہو کہ انتخابی عمل کو ہیک کر کے ایک دکاندار کو وہائٹ ہاؤس میں بٹھا کے تم چینی چوہوں کے ساتھ مل کر آرام سے تجارت کرو گے ، یہ تمہاری خام خیالی ہے ہماری محب وطن ایجنسیاں ٹرمپ کو ایسا کچھ نہیں کرنے دیں گی جس سے ہماری اسلحہ اور جنگوں کی برآمدات میں کمی ہو ، ….. میرے اسلحہ سازو تم مطمئن رہو اگر اس روسی ایجنٹ نے تمہاری صنعت اور ہماری جنگوں کو میلی آنکھ سے دیکھا تو مجھے یقین ہے کہ امپائر بہت جلد انگلی کھڑی کر دے گا…
اوئے ایرانی مولوی پیٹرول اور مولوی ڈیزلو
تم بھی کسی غلط فہمی میں نہ رہنا جس طرح امریکہ نے بغیر کوئی گولی چلائے تمہارے نیوکلیئر پروگرام کو بند کرا دیا اسی طرح تمہارے شام عراق اور افغانستان میں امن کی بحالی اور ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر کے تجارتی خطہ بنانے کے منصوبوں کو بھی ہوا میں اڑا دے گا ، ٹرمپ تمہارے تو علانیہ خلاف ہے اور ترکی کو ہماری ہوشیار اور بہادر سی آئی اے نے اپنی بقا کی جدوجہد میں مصروف کر دیا ہے.
اب میں پی ایل او حماس اور حزب اللہ کے غیرت بریگیڈز سے مخاطب ہوں تمہیں تو میں نے اور ہیلری نے گردن دبوچ کے پکڑ لیا ہے سعودیوں کی اسرائیل کے ساتھ دوستی کرا کے ، اب مسلمانوں کی اکثریت تمہارے چیخنے چلانے پر کوئی توجہ نہیں دے گی اور اسرائیل آرام سے تمہیں پھینٹی لگاتا رہے گا.
میرے امریکیو میں تمہیں محفوظ کر کے جا رہا ہوں آج کوئی بن لادن کوئی قذافی کوئی مرسی کوئی احمدی نژاد تمہاری نیندیں حرام کرنے کی پوزیشن میں نہیں….
جن جن قوموں میں قوم پرستی اور غیرت ملی قسم کے پودے پھوٹے رہے تھے ان پر ہم نے طالبان داعش النصرہ اقسام کی امریکی سنڈیاں مسلط کر دی ہیں…
دہشت گردی کی نرسری پاکستان کو اندر سے اس کی اپنی نرسری میں پلی ہوئی زہریلی بیلیں لپیٹ میں لے رہی ہیں تو باہر سے ہمارا آکٹوپس موذی اپنے لاتعداد بازوؤں سے اسے گھیرے ہوئے ہے.
لیکن میرے امریکیو ان سب کامیابیوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے رہنے کے لئے تمہیں نکلنا ہو گا ، دھرنوں اور لاک ڈاؤنز کے لئے تیار رہنا… اور مطمئن رہنا کہ امپائر کی انگلی ضرور اٹھے گی …. سی آئی اے اور این ایس اے تمہارے حامی و ناصر ہوں …..ٹھہرئیے مجھے مشعل خان کا شکریہ ادا کرنے دیجئے جس نے آٹھ سال مجھے سکون سے گزارنے دیے اور کوئی ہنگامہ شنگامہ کھڑا نہیں کیا کبھی مجھ پہ شک نہیں کیا کبھی میں خود بھی بڑک مارتا تو مسکرا کے کہتی تھی ایڈا تو سوہنا…. اور میرے امریکیو دیکھ لو ہم یہاں سے کوئی تحفے میں ملا ہوا قیمتی ہار تو کیا کسی شیخ کی طرف سے آئی ہوئی کھجوروں کا پیکٹ تک لے کے نہیں جا رہے…
میرے امریکیو!

فیس بک کمینٹ