دیکھیں مسلم لیگ نون ایک بڑی جماعت ہے اس کے بارے میں میں کچھ نہیں کہتا لیکن ہماری بہن مریم ہار چکی ہیں ، حمزہ شہباز کہاں ہے وہ لندن میں نہیں ہے برطانیہ میں کہیں بھی نہیں ہے وہ اس وقت شدید ڈپریشن اور ذہنی پریشانی کے عالم میں نیویارک کی سڑکوں پہ گھوم رہا ہے ، شہبازشریف ضرور واپس آئے ہیں لیکن وہ بھی سلمان شہباز کو ساتھ لے کر ترکی نکل گئے ہیں ، سب تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے یہ فیصلہ نوازشریف نے خود کرنا ہے لیکن ایک شخص ہے اسحاق ڈار وہ شاہد خاقان عباسی صاحب کو لے کر لندن پہنچا ہوا ہے در دولت پہ اور اس نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے وعدہ معاف ہونے کے بیان سے نہیں مکرے گا ، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ یہاں لندن میں عیش کرتے رہیں اور میں اکیلا بھگتوں حدیبیہ کیس کو ، اب شہباز شریف ترکی نکل لئے سلمان کو ساتھ لے کر ، حمزہ ڈپریشن میں نیویارک کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے اور اس کی وجہ کیا ہے ! بلکہ کون ہے ! یہی ہماری بہن مریم نواز صاحبہ، ..اچھا ایک اور شخص بھی نیویارک میں گھوم رہا ہے کون ! ہمارا اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی ، وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں گیا ہوا ہے ، کبھی آپ نے تاریخ میں سنا ہے کہ کسی ملک کا اٹارنی جنرل یواین او میں گیا ہو ، وزرائے خارجہ جاتے ہیں صدور جاتے ہیں وزرائے اعظم جاتے ہیں بادشاہ جاتے ہیں ، چیف جسٹس صاحب کو نوٹس لینا چاہئے کہ اٹارنی جنرل کس سازش کے تحت یواین او گیا ہوا ہے یہ کھچڑی کیا پک رہی ہے !
این اے 120 میں نتیجہ جو بھی نکلے ہماری بہن مریم بری طرح ہار چکی ہیں ، اداروں کے خلاف اور ملک کے خلاف ان کی تمام سازشیں دبڑدھوس ہو جائیں گی.. این اے 120 میں یہ لے آئے ہیں رانا مقبول صاحب کو ، تمام پریذائڈنگ افسر انہوں نے خرید لئے ہیں ایک ایک کروڑ روپے میں ، ووٹر کو پانچ سے دس ہزار فی ووٹ میں خرید رہے ہیں ، یہ پرانا ریٹ ہے اب تو پچیس ہزار تک پہنچ گیا ہے ریٹ ، وہ دن گئے جب یہ کہتے تھے ہم کتے کو ٹکٹ دیں کتا جیت جائے گا کھمبے کو ٹکٹ دیں کھمبا جیت جائے گا .. اب تبدیلی آ چکی ہے ، شہبازشریف صاحب نے لاہور کے ہر حلقے میں ترقیاتی کام کروائے ہیں سوائے اس حلقے کے ، اب آپ خود سوچیں انہوں نے ایسا کس مقصد کے تحت کیا بلاوجہ تو نہیں کیا ہو گا..لوگ شدید غصے میں ہیں … زرداری صاحب نے ڈاکٹر عاصم کو لندن بھجوا دیا وہ منظور کاکا قادر پٹیل نثار مورائی سب اپنے اپنے بیان دے چکے ، عزیربلوچ ہر وقت تیار ہے وعدہ معاف گواہ بننے کو جے آئی ٹی ہو چکی.. بلاول آج دادو میں جلسہ کر رہا ہے وہی رٹی رٹائی باتیں سرکاری وسائل. ..یہ سب دبڑدھوس ہو جائیں گے … این اے 120 کو عدالت بمقابلہ عوام کا رنگ دینے کی کوشش کی ہماری بہن مریم بی بی نے لیکن شہباز صاحب انقرہ نکل گئے اور سلمان کو بھی ساتھ لے گئے حمزہ شہباز فاترالعقل ہو کر نیویارک کی سڑکوں پر گھوم رہا ہے.. . اپنا اپنے گھر والوں عزیزواقارب گردونواح کے لوگوں سب کا خیال رکھئے گا خداحافظ. اب آپ سے ملاقات ہو گی این اے 120 کے الیکشن کے بعد.. بہرحال وہ وقت گیا جب کتے کو ٹکٹ دیں کتا جیت جائے گا کھمبے کو….
کیا شاندار تجزیہ کار ہیں ڈاکٹر شاہد مسعود ، مہینے میں ایک آدھ بار آٹھ دس منٹ کے لئے دیکھ لینا چاہیے ان کا شو ، بندے کے گناہ معاف ہوتے ہیں….
فیس بک کمینٹ