• مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook Twitter
جمعہ, ستمبر 29, 2023
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook Twitter YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ
  • سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی
  • آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج
  • فیض آباد دھرنا معاہدہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائیں : چیف جسٹس فائز عیسیٰ
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:ریاست کرے تو کیا کرے؟
  • خالد مسعود خان کا کالم:ادارے ایسے برباد نہیں ہوتے…(5)
  • حسین حقانی کا کالم:غیرسیاسی ذرائع سے سیاسی مسائل کا حل
  • عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک بستی کی یاد میں!
  • حامد میرکا کالم:نواز شریف کا المیہ
  • منیر فاطمی ۔۔ میں یہ مضمون نہیں لکھ سکتا : شاکر حسین شاکر
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • اختصاریئے
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • سیالکوٹ
      • گوجرانوالا
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر عباس برمانی»سی پیک اقبال سے ایک احسن گفتگو ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
ڈاکٹر عباس برمانی

سی پیک اقبال سے ایک احسن گفتگو ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی

رضی الدین رضیجنوری 17, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ناظرین آج ہمارے مہمان ہیں جناب وزیرداخلہ اور ہم ان سے ملک میں امن وامان کی صورتحال،دہشت گردی ،جرائم اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک کے متعلق گفتگو کریں گے ، شکریہ سر آپ نے اپنی گوناگوں مصروفیات کے باوجود ہمیں وقت دیا۔۔۔۔
ج: آپ کے خلوص اور محبت کی وجہ سے مجھے وقت نکالنا پڑا ،آپ سے دیرینہ تعلق ہے ، آپ کے سسر مرحوم سے نیاز مندی رہی ہے، ورنہ تو سی پیک کی مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ شب وروز کا علم بھی نہیں ہوتا، سی اور پیک دو لفظ اور پانچ حرف ہیں لیکن مت پوچھیے کہ میرا کیا حال کر دیا انہوں نے ، ناشتہ دوپہر کو کرتا ہوں ،دوپہر کا کھانا رات کو کھاتا ہوں ،رات کا کھانا صبح کھاتا ہوں، تہجد اشراق کے وقت اور اشراق عصر کے وقت، نیند دوران سفر یا میٹنگز میں پوری کرتا ہوں ،بس نہ پوچھیے، بہت بھاری ذ مہ داری ہے میرے ناتواں شانوں پر اس سی پیک کی۔۔۔
س: اس مرحلے پر جب حکومت کی مدت چھ ماہ سے بھی کم رہ گئی ہے یہ بلوچستان میں جو تبدیلی آئی ہے آپ کی جماعت میں بغاوت ہوئی ایک طاقتور وزیراعلیٰ کو ہٹنا پڑا اور ایک غیر معروف ق لیگی نوجوان وزیر اعلیٰ بن گئے۔۔۔
ج: یہ سی پیک کے خلاف انتہائی گھناؤ نی سازش ہے ، گزشتہ چار سالوں سے ہماری حکومت کے خلاف جو سازشیں جاری ہیں وہ ہمارے خلاف نہیں سی پیک کے خلاف ہیں، آپ ایک کہنہ مشق صحافی ہیں آپ غور کریں کہ پانچ سو ووٹ لینے والے ایم پی اے کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلی بنا کے چین کے ایک ارب بیس کروڑ عوام کو کیا پیغام دیا گیا ہے ، آپ ایک باخبر صحافی ہیں آپ بخوبی جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون ہے!
س: لیکن سر جن کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے وہ سی پیک کے خلاف کیوں ہوں گے آخر؟
ج : ان کا آج تک کسی کو پتہ چلا ہے کہ وہ کسی کے حق میں کیوں ہیں اور کسی کے خلاف کیوں ہیں ! اور کوئی پتہ چلتا ہے کہ وہ کب کسی کے حق میں ہو جائیں اور کب کسی کے خلاف، میں آپ کو بتاؤ ں کہ پڑھے لکھے لوگوں اور یہاں تک کہ اداروں تک کو اب تک سی پیک کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہو سکا، میرے شب و روز۔۔۔۔
س: سر اپوزیشن جماعتیں اور کچھ مذہبی تنظیمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف تحریک شروع کر رہی ہیں ،اسے پرتشدد ہونے سے روکنے کے لیے آپ کیا اقدامات کر رہے ہیں!
ج: دیکھیں یہ سی پیک پر آخری حملہ ہے، ماڈل ٹاؤن میں کیا ہوا تھا ، منہاج والوں نے بیریئر لگا رکھے تھے جن سے اہل علاقہ تنگ تھے، انہیں ہٹانے کے لیے پولیس آئی تو ہجوم نے پولیس پر زہر آلود پتھروں سے پتھراؤ کر دیا ،پولیس کو اپنے دفاع میں گولیاں چلانی پڑیں، لیکن یہ بات اتنی سادہ نہیں ہے طاہر القادری کے بیریئر ملکی ترقی اور سی پیک کے راستے میں حائل تھے۔
س: یہ آپ عجیب بات کر رہے ہیں، آپ یہ بات کیوں بھول رہے ہیں کہ ہائی کورٹ نے ان بیریئرز کے حق میں سٹے آرڈر دے رکھا تھا۔۔
ج: یہی تو کر رہی ہیں عدالتیں ، میاں صاحب کیوں دھکے کھاتے اور چیختے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، اسی لیے نکالا کہ انہوں نے سی پیک کی ذمہ داری مجھے سونپی اور مجھے فری ہینڈ دیا ہوا تھا۔
س: لیکن جناب اسی عدالت سے آپ کو حدیبیہ میں ریلیف بھی تو ملا اور بڑے بڑے قانون دانوں کی اکثریت اس فیصلے پہ انگلیاں اٹھا رہی ہے۔
ج: یہ انگلیاں دراصل سی پیک پہ اٹھ رہی ہیں، معزز جج صاحب کا تعلق نہ صرف ایک قدیم نظریاتی مسلم لیگی خاندان سے ہے بلکہ بلوچستان سے بھی ہے وہ سمجھتے ہیں سی پیک کی اہمیت کو۔۔۔
س: زرداری صاحب کہتے ہیں کہ یہ منصوبہ ان کا ہے ،انہوں نے چین کے متعدد دورے کیے اور چینی حکام کو اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کا قائل کیا۔
ج : زرداری صاحب بیچارے ہوش میں کب ہوتے ہیں، آپ کو سوشل میڈیا پہ چلنے والی ان کی اسلام آباد جلسے کی ویڈیو تو یاد ہو گی جس میں وہ چھپ کے ایک شیشی سے گھونٹ لگا رہے ہیں اور پھر سرور کے عالم میں ڈانس کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ سی پیک کا خواب اس وقت دیکھا گیا جب زرداری صاحب بمبینو سینما چلاتے تھے اور پولو کھیلتے تھے ، ہمارے محلے میں ایک نیک اور بزرگ خاتون مائی اللہ والی رہتی تھیں سی پیک کا خواب انہوں نے دیکھا اور میری والدہ کو سنایا جو( ابلیس )ضیا کی مجلس شوریٰ کی رکن تھیں ،انہوں مجھے فون کر کے آگاہ کیا ۔۔۔میں ان دنوں آکسفورڈ میں بزنس اور اکنامکس کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہا تھا۔۔۔
س: آکسفورڈ سے یاد آیا عمران خان کہتے ہیں کہ آکسفورڈ والے چھٹیوں کے دوران ایک ایک دو دو ماہ کے ریفرشر کورس قسم کے ڈپلومے کراتے ہیں آپ ایسا ہی کوئی ڈپلومہ لے آئے تھے۔
ج: ڈپلومہ ہی لایا تھا نا ،کوئی نکاح نامہ نہیں لایا تھا،اور ڈپلومہ ڈپلومہ ہوتا ہے دو ماہ کا ہو یا دو سال کا ، اور آپ کوکین کے نشے میں کی گئی غیر شرعی، سی پیک مخالف باتوں کو اہمیت دیتے ہیں۔۔۔
س: جناب آپ ملک کے وزیر داخلہ ہیں اور اگر کوکین جنوبی امریکہ سے آ کر بنی گالا پہنچ رہی ہے تو اس کا ذ مہ دار کون ہے !
ج : اے این ایف والوں سے پوچھیں، میں ملک کا مستقبل بنانے میں مصروف ہوں، سی پیک میرا اوڑھنا بچھونا ہے، میرے شب و روز ، فجر سے عشا اور ڈنر سے بریک فاسٹ۔۔۔۔
خواتین وحضرات جناب سی پیک اقبال سے مزے مزے کی گفتگو جاری رہے گی لیتے ہیں ایک مختصر بریک ، جائیے گا مت ،اس دوران آپ گوادر کے پلاٹوں اور ہاؤ سنگ سکیموں کے اشتہارات دیکھیں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔

فیس بک کمینٹ

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیرے پاس بیٹی کے سوال کا جواب نہیں : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
Next Article لاہور ہائی کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو رات 12 بجے تک دھرنے کی اجازت دے دی
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ

ستمبر 29, 2023

سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی

ستمبر 28, 2023

آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج

ستمبر 28, 2023

Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • حیرت کدے میں حیرت ۔۔ایک فکر افروز کتاب کا ظہور : رضا مہدی باقری کا تبصرہ ستمبر 29, 2023
  • سندھ میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران تین افراد ہلاک، پانچ زخمی ستمبر 28, 2023
  • آنکھوں کے جعلی انجیکشن سپلائی کرنے والا عارف والا سےگرفتار : ملتان میں دو مقدمےدرج ستمبر 28, 2023
  • فیض آباد دھرنا معاہدہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائیں : چیف جسٹس فائز عیسیٰ ستمبر 28, 2023
  • نصرت جاویدکا تجزیہ:ریاست کرے تو کیا کرے؟ ستمبر 28, 2023
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook Twitter YouTube
© 2023 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.