Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر عفان قیصر»PROTOCOL : گونج/ ڈاکٹر عفان قیصر۔
ڈاکٹر عفان قیصر

PROTOCOL : گونج/ ڈاکٹر عفان قیصر۔

ایڈیٹراکتوبر 17, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
afaan qaisar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اولف پالمے سویڈن کا وزیر ِ اعظم تھا۔ذوالفقار علی بھٹو اور اولف پالمے کی ایک ہوٹل میں سات بجے ملاقات طے تھی۔بھٹو انتظار کررہے تھے مگر اولف پالمے کا کہیں کوئی نشان نہیں تھا۔پندرہ منٹ بعد سویڈن کا حاضرِ سروس وزیرِ اعظم ہانپتا ہوا آیا اور معذرت کرنے لگا کہ مجھے کار پارکنگ کے لئے جگہ نہیں مل رہی تھی۔اس کے لئے کئی فرلانگ دور گاڑی پارک کرکے مجھے بھاگ کے آنا پڑا اور یہ کہہ کر وہ مسکرا دیا۔25 فروری2014ءکو بھٹو صاحب کے داماد اور اس ملک کے سابق صدر کوئٹہ شہر کے دورے پر تھے۔ہر طرف وی وی آئی پی پروٹوکول کے لئے روٹ لگا تھا۔اسی ٹریفک کے بے ہنگم رش میں ایک عورت کے ہاں ایک رکشے میں ایک بچے نے آنکھ کھولی۔وہ ہسپتال جانا چاہتی تھی مگر یہ بھول گئی تھی کہ اسے بچہ اس وقت پیدا نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ اس وقت پروٹوکول روٹ لگا تھا۔ٹھیک اسی وقت کراچی کی شاہ راہِ فیصل پر ایک کالی لیموزین بے انتہا سیکیورٹی میں گزر رہی تھی اور ٹریفک جام تھا۔اس وقت بھی کسی رکشہ میں کوئی ماں اپنی اولاد کو جنم دے رہی ہوگی یا کوئی بے چارہ اپنا دل تھامے ایمبولینس میں دم توڑ رہا ہوگا، مگر اس ملک کے وزیرِ اعظم کی پروٹوکول میں بریک لگ جاتی تو یقینا کئی پروٹوکول آفیسرز ساری عمر نوکری بچاتے گزار دیتے۔
جب میں ڈاکٹر بنا تو ایک حلفHippocratic Oath لیا۔اس حلف میں کہیں بھی پروٹوکول کا لفظ درج نہیں تھا۔مگر مجھے نوکری کے دوران معلوم پڑا کہ میں ڈاکٹر سے زیادہ ایک پروٹوکول آفیسر ہوں۔مجھے اپنے سینئرز کے پرائیوٹ مریضوں، رشتہ داروں ، پڑوسیوں،نوکروں ہر کسی کو پروٹوکول دینا ہے۔مجھے اپنے شہر کے امراء، MNA,s، MPA,s اور کئی دیگر کے بھی دور دور تک جاننے والوں کو پروٹوکول دینا ہے۔اگر میں سرجری کے لئے دستانے پہن کے ہاتھوں کو خون میں تر کئے کھڑا ہوں تب بھی مجھے ان کے پروٹوکول فون سننے ہیں اور YES BOSS کرنا ہے نہیں تو میں نوکری جانے کے ساتھ ساتھ مار کھانے کا بھی حق دار ہوں گا۔شروع شروع میں تو بہت برا لگا پھر فون سننے کی عادت ہوگئی۔اس سارے پروٹوکول سسٹم میں مجھے ان غریب لوگوں پرترس آنے لگا جو پرائیوٹ ہسپتالوں کی مہنگائی میں دم نہیں توڑ سکتے تو سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور یہاں بھی پروٹوکول کے نام پر ان کا حصہ روٹ لگائے کئی وی وی آئی پیز دھونس اور دھمکی سے کھارہے ہوتے ہیں۔میں یہ سوچتا ہوں کہ اگر وی وی آئی پی موومینٹ روٹ سے نکل کر ہسپتال پروٹوکول روٹ میں اپنی اولاد کو جنم دینے غرباءپہنچ بھی جائیں تب بھی ان کو پروٹوکول کے لیے کسی وی وی آئی پی ضرورت تو پڑے گی ہی تو اچھا ہوا کے رکشہ میں ہی وہ اپنی اولاد کو جنم دینے لگے ہیں۔
ہسپتال ایک طرف، بینک، عدالتیں،اکاﺅنٹس آفیسز،سیکرٹریٹس حتی کہ حجام کی دکان تک ہمارے معاشرہ پروٹوکول نام کا تیزاب ہاتھ میں لئے کئی غرباءکو جھلسانے کے لئے بے تاب پھر رہا ہے۔اسی پروٹوکول نے رشوت اور سفارش کوجنم دیا ہے ۔ہر انسان کوئی نہ کوئی وی وی آئی پی جیب میں ڈالے گھوم رہا ہے۔ہر جائز نا جائز کام اس پروٹوکول کے مد میں نکالا جارہا ہے اور غریب مررہے ہیں۔ہم سب اسلام کے نام پر مرنے مارنے کو تیار رہتے ہیں مگر اس کے ایک بھی اصول پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔اسلام نے مساوات کا درس دیا مگر ہم سے زیادہ مساوات کا مظاہرہ آج مغرب کرتا نظر آتا ہے۔22 جولائی 2013 ءکو برطانیہ کے شہزادہ ولیم کے ہاں جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو کیمروں کی آنکھ نے یہ منظر پوری دنیا کو دکھایا کے ایک شہنشاہ باپ نے بغیر کسی پروٹوکول کے اپنے بیٹے جیورج کو ایک ٹوکری میں کار کی نشست پر رکھا اور اپنی اہلیہ کیتھرین کے ساتھ خود کار کو ڈرائیو کرکے محل کی جانب روانہ ہوگیا۔نہ تو کوئی روٹ لگا، نہ ہی شہر کے تمام پولیس اہلکار اپنے فرائض چھوڑ کر انکی سیکیورٹی پر ما مور کئے گئے اور نہ ہی کئی خالی ایمبولینسز، فائر برییگڈز ، ڈاکٹر، نرسز اور ہیلی کاپٹر اس گاڑی کے ہمراہ نظر آئے۔پیدا ہونے والے جیورج برطانوی شاہی خاندان کا شہزادہ اور اس ملک کا آنے والے بادشاہ تھا۔ہمارے ہاں شائد اتنے پرنس جیورج ہیں کہ ہم کنفیوژن میں ہی سب کے لئے پروٹوکول کا بندوبست کرتے رہتے ہیں۔مگر برطانوی شاہی خاندان کے اس چشم و چراغ کی پیدائش پر خوشی تو منائی گئی مگر کسی ایمبولنس میں کسی تڑپتے جسم سے جان نکال کر کسی کے گھر صفِ ماتم نہیں بچھائی گئی۔مغرب میں ایک اور مثال وائٹ ہاﺅس کی بھی ملتی ہے۔وائٹ ہاﺅس دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور شخص کا گھر ہے۔یہ امریکہ کے صدر کا سرکاری مسکن ہے۔حیران کن طور پر وائٹ ہاﺅس امریکہ کی عام عوام کے لئے ہفتے میں چار دن کے لئے کھولا جاتا ہے۔جب امریکہ کا صدر اسی گھر کے ایک کمرے ” اوول روم“ میں دنیا کے سیاہ سفید کے فیصلے کررہا ہوتا ہے ، عین اسی وقت اس کے ملک کے عام عوام اس کے کمرے کے باہر راہداریوں میں اس کے گھر کی سیر کر رہے ہوتے ہیں۔اب یہاں سوال یہ ہے کہ ہم میں سے کتنے لوگ دنیا کے اس غریب ملک کے پی ایم ہاﺅس، سی ایم ہاﺅس، گورنر ہاﺅ س یا ایوانِ صدر کا نظارہ کر چکے ہیں یا کرنے کی جسارت بھی کر سکتے ہیں؟شائد اس سوال کا جواب مانگنا بھی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مغل دور میں ہندو مہاراجہ اور مغل بادشاہ ہاتھیوں کی فوج کے قافلے لے کر چلا کرتے تھے،جہاں ان کے آگے پیچھے غلاموں کی فوج ہوا کرتی تھی۔ اس دوران اگر کوئی بستی راستے میں آتی تو ہاتھی اپنا راستہ نہیں بدلا کرتے تھے ۔ اکثر غریبوں کے بچے ہاتھیوں کے پیروں تلے آکر مر جایا کرتے تھے مگر یہ مہاراجہ اپنے جاہ و جلال میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرتے تھے۔آج جب لیموزین کے قافلے گزرتے ہیں تو ایسا ہی لگتا کہ ہاتھیوں کی جگہ تو لیموزین نے لے لی مگر آج بھی پروٹوکول کے نام پر مہاراجوں اور مغل شہنشاہوں کے یہ قافلے اپنے پروٹوکول میں کوئی گستاخی برداشت کرنے کوتیار نہیں۔چاہے کتنے ہی غریب اس پروٹوکول کی بھینٹ چڑھ جائیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ روس میں جب خروشچیف روس کا حاکم بنا تو وہ ایک جلسے میں سٹالن کی آمریت کے خلاف زہر اگل رہا تھا۔اتنے میں جلسے سے ایک شخص نے آواز لگائی کہ اس وقت تم کہاں تھے؟ اس پر خرشچیف نے غصے سے چیخ چیخ کر پوچھا کہ کون بولا؟ مگر جب بار بار پکارنے پر کوئی بھی سامنے نہ آیا تو اس نے مسکرا کر کہا میں اس وقت وہاں تھا جہاں آج تم ہو۔ایک سہمی گونج یہ کہتی ہے کہ جب تک اس ملک کا غریب پروٹوکول کلچر کے سامنے سر کٹاتا رہے گا۔تب تک اس کی اولاد رکشے میں جنم لیتی رہے گی اور وہ کسی وی وی آئی پی روٹ میں پھنسی ایمبولینس میں مرتا رہے گا۔تب تک یہاں کا امیر اس بات سے غافل رہے گا جس طرح خدا نماز کی صفوں میں اسے پروٹوکول نہیں دیتا اسی طرح اسے قبر میں بھی پروٹوکول نہیں ملے گا۔قبر کے سانپ بچھو کسی MNA یا MPA کا فون نہیں سنیں گے اور نہ اس کو حساب کتاب کے وقت کوئی پروٹوکول آفیسر روٹ لگا کر اس کی روح کو Escort کر کے بچا کے جنت میں لے جائے گا۔اسے اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔اسے رکشے میں چیختی ماں اور ایمبولینس میں تڑپتے انسان کی تکلیف کا بھی حساب دینا ہوگا ،اور اس وقت نہ تو وہ چیخ چیخ کر کسی کو سزا دے پائے گا اور نہ ہی کوئی اسے وہ دے پائے گا جو تمام عمر اس کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتی آئی ہے، اس کی PROTOCOL۔
( بشکریہ : روزنامہ ایکسپریس )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسعودی صحافی کو تشدد کے دوران زندہ ہی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا
Next Article روشنی دونوں طرف : تجزیاتی مطالعہ ۔۔ مہر سخاوت حسین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.