Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»خواب ،کتاب اور ہم :واللہ اعلم / ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

خواب ،کتاب اور ہم :واللہ اعلم / ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرجون 3, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کتابیں زندہ بھی ہوا کرتی ہیں ،زندہ لفظوں کے ساتھ مہکتی ، بولتی ،گنگناتی ،ہنستی مسکراتی،روتی ،رلاتی اور راستہ دکھانے والی بھی ہوتی ہیں ۔یہ روح جھنجوڑنے،جگانے، اور سنبھالنے والی بھی ہوتی ہیں،ایسی کتابوں کو سینے سے لگا کر رکھنا چاہئے جو آپ کے من کو تبدیل کردیں۔کتابوں کے بغیر گھر کا تصور بھی ناممکن ہے۔الیکٹرانک میڈیا اور موبائل کی بھرمار نے ہمیں کتابوں سے دور کر دیا ہے ۔اس کے باوجود کتاب کی اہمیت مسلّمہ ہے۔زندہ قومیں کتاب دوستی میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں اور کتاب کلچر کے فروغ ،کتابوں کی اشاعت و ترویج کے لئے ہمہ وقت اقدامات کرتی رہتی ہیں ۔ہمارے ہاں کتاب کلچر آخری سانسیں لے رہا ہے۔لائبریریاں اول تو کتابوں کامدفن بن چکی ہیں یا اگر وہ کچھ بہتر حالت میں ہیں بھی تو وہاں کوئی قاری نہیں ۔ یہ لمحہ ءفکریہ ہے ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ کتاب کی طرف قارئین کو مائل کیا جائے ۔لائبریریوں کو فعال بنانے کے اقدامات کئے جائیں ،مگر ہمارے ہاں حکومتی سطح پر بھی سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جاتی ۔ اسمبلیوں میں بیٹھنے والے کتنے ممبران ہیں جو کتاب سے محبت کرتے ہیں اور باقاعدہ کتابیں پڑھتے ہیں۔کاش امریکہ اور یورپ کی طرح ہمارے ہاں بھی ایسے لیڈر ہوتے جو کتب بینی کا شوق رکھتے ۔مگر ہمارے لیڈر ز میں سے تو اخبار تک پڑھنے والے بھی دس فیصد سے زیادہ نہیں ہونگے۔کتاب اور قاری کے حوالے سے یہ ساری باتیں ہمیں اس لئے یاد آرہی ہیں کہ ہمار ے ایک ادب دوست اور لکھاری شاہد بخاری نے اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے ۔ شاہد بخاری ریٹائرڈ بینکار ہیں ان دنوں سماجی اور ادبی خدمات کے لئے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں، کئی ادبی پرچوں کی ادارتی معاونت کرتے ہیں ۔ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے کالم بھی لکھتے ہیں ۔ ان دنوں وہ اپنے گھر کے قریب ایک ریڈنگ روم بنانے پر تلے ہوئے ہیں ، کہتے ہیں فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں کوئی لائبریری یا ریڈنگ روم نہیں ہے ،فیصل ٹاؤن ڈی بلاک کے مسجد کے قریب پارک میں ایک کمرہ خالی ہوا ہے اس میں اگر ڈی جی پی ایچ اے اجازت دیں تو اس کمرے کو مفت ریڈنگ روم یا لائبریری بنایا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ڈی جی صاحب کو باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے ۔ اس کی کاپی ہمیں بھی ارسال کی گئی ہے ۔شاہد بخار ی معصوم آدمی ہیں ،ان کا خیا ل ہے کہ اگر کالم میں اس مسئلے کو موضوع بنایا جائے تو ڈی جی صاحب اور ان کا ماتحت عملہ اس خالی کمرے کو منہدم کرنے کے بجائے ،اسے ریڈنگ روم بنانے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ شاہد بخاری کی یہ خوش گمانی ہمیں اچھی لگی ہے اور ہم اس کا تذکرہ بھی کر رہے ہیں مگر ہمارے ہاںایسے سنجیدہ معاملات میں دلچسپی عموماََ نہیں لی جاتی ۔یہاں سرکاری لائبریریوں کا کوئی پُرسانِ حال نہیں ،چہ جائیکہ کوئی نیا ریڈنگ روم بنایا جائے۔تاہم شاہد بخاری کا جذبہ قابل تحسین ہے کہ وہ کتاب کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔ڈی جی پی ایچ اے کے نام اپنی درخواست میں لکھتے ہیں:
” جامع مسجد ڈی بلاک فیصل ٹاؤن کے ساتھ پارک میں ٹیوب ویل کے لئے نیا کمرہ بن چکا ہے ،پرانا چیمبر اب خالی ہونے پر اسے منہدم یا مسمار کر دیا جائے گااگر وہ کمرہ علاقے کے لوگوں کے لئے ایک ریڈنگ روم کی شکل بنا دیا جائے تو اس علاقے کے نوجوانوں کے لئے مفت کتابوں کا بندبست ہم کر دیں گے ، کہ ہمیںاہل قلم کا تعاون حاصل ہے۔ اس سے قبل ٹاؤن شپ اور فیصل ٹاؤن میں ایسی کوئی لائبریری موجود نہیں۔میرا کسی سیاسی یا مذہبی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،میرا مقصد صر ف اور صرف کتاب کلچر کو فروغ دینا ہے ۔“
اللہ کرے شاہد بخاری اور ان کے ساتھیوں کے دل کی مراد بر آئے اور وہ اپنے علاقے میں ایک فری اسپرانتو لائبریری بنانے میں کامیاب ہو جائیں۔یہ عمل واقعتاََ ایسا کام ہے جس سے اس علاقے کے نوجوان ،بچے بزرگ کتاب کی طرف مائل ہو سکتے ہیں ،اس مادی دور میں لوگوں میں آگہی اور شعور پیدا کرنے کے لئے ،انہیں کتب بینی کی طرف لانا بہت ضروری ہے ۔ آگہی اور شعور سے انسان میں عجز و انکسار، برداشت،برد باری اور امن و محبت اور اخوت فروغ پاتے ہیں۔ورنہ نئی نسل کا جو حال ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ہر ہاتھ میں موبائل ہے ،ایک ہی کمرے میں بیٹھے افراد اپنے اپنے موبائل پر مصروف ہیں، پاس رہ کر بھی ہم ایک دوسرے سے کوسوں دور ہیں۔اگلے روز ایک ویڈیو کلپ دیکھا ۔ جس میں ایک نوجوان اپنے دوستوں سے کہہ رہا تھا: ” یار کل جب کافی دیر انٹر نیٹ نہ آیا تو میں اپنے کمرے سے نکل کر گھر والوں کے پاس کھانے کی میز کے گرد بیٹھ گیا ۔ بڑا مزا آیا ہے ،بہت مزیدار ڈسکشن ہو رہی تھی ، یار میرے گھر والے بھی اچھے خاصے معقول لوگ ہیں “
ہمارے بیشتر نوجوانوں کا یہی حال ہے ،وہ گھر میں رہتے ہوئے بھی اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے کٹے ہوئے ہیں ۔اگر ان میں شروع ہی سے کتب بینی کی عادت ڈالی جاتی ،تو آج وہ زیادہ سنجیدہ شائستہ اور مہذب ہوتے ۔ اس وقت تو سبھی چڑچڑے اور غصیل ہو چکے ہیں ،مسلسل کمپیوٹر اور موبائل کے استعمال نے ان کے اعصاب شل کر دیئے ہیں۔جس سے ڈپریشن کی بیماری عام ہورہی ہے۔ بات کتابوں کی ہورہی تھی ،آج ہی شاہد بخار ی کی مرتب شدہ کتا ب تعلیمات قرآنی بھی موصول ہوئی ،رمضان المبارک میں قرآن فہمی کے لئے یہ کتاب ایک گراں قدر تحفہ ہے۔کتاب میں ہر سورہ کے بارے میں نہ صرف تفصیلات بلکہ اس کا تعارف اور مفاہیم بھی موجود ہیں۔اسے ۶۵۱ ڈی فیصل ٹاؤن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔آج ہی ایک اور اہم کتاب بھی ملی ہے جس کی مصنفہ ثوبیہ نورین نیازی ہیں۔ثوبیہ سے صرف ٹیلی فونک رابطہ ہے وہ ہمارے ادبی قبیلے کے سردار ڈاکٹر اجمل نیازی کی فین ہیں ،انہی کے انداز میں نرم ،دلنشیں، اور فکر انگیز نثر لکھتی ہیں ۔ ان کے نثر پارے اکیسویں صدی کے ٹوٹے پھوٹے انسانوں کے لئے روشنی اور امید کا پیغام ہیں ۔ ثوبیہ نہایت سادہ اور بامعنی مضامین لکھتی ہیں،شکر گڑھ کالج میں پڑھاتی ہیں ،وہ اپنے سماج کے لئے دردمندی سے لکھتی ہیں ، انکی تحریریں سوچنے والوں کو متوجہ اور متاثر کرتی ہیں ۔ ” کبھی دیکھ پلٹ کر“ کے نام سے شائع ہونے والی ثوبیہ نیازی کی یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن انٹر نیشنل نے نہایت خوبصور ت گیٹ اپ میں شائع کی ہے اس پر ڈاکٹر اجمل نیازی کے علاوہ روزنامہ خبریں کے مدیر اعلیٰ ضیا شاہد ،عبدالستار عاصم اورندیم اختر ندیم کی آراءبھی شامل ہیں ، عبدالستار عاصم نے تو ثوبیہ کو مستقبل کی بانو قدسیہ قرار دیا ہے۔اللہ کرے ثوبیہ اسی طرح لکھتی رہیں اور اپنے سنیئر سے داد وصول کرتی رہیں ۔ رمضان المبار ک کا مہینہ ہے اسی مناسبت سے اپنے نعتیہ اشعار پیش کر کے اجازت:
آنکھیں سجود میں ہیں تو دل کا قیام ہے
حیران ہیں کہاں پہ یہ اپنا قیام ہے
اشکوں کے ساتھ ساتھ ہے تاروں کا قافلہ
اور نعت کے سفر میں مدینہ قیام ہے
دل سے نکال جتنے بھی وہم و گمان ہیں
اس راہ میں یقین ہی پہلا قیام ہے
میں سوچتا ہوں غارِ حرا میں گزار لوں
دل کے سفر میں ایک مہینہ قیام ہے
سجدہ ضرور آئے گا اگلے پڑاؤمیں
فی الوقت تو یہ سارا زمانہ قیام ہے
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجاسوسوں کے یارانے: جدوجہد / ڈاکٹرلال خان
Next Article جبروستم کا ناظر (آخری حصہ)/زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.