Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, فروری 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج
  • بلوچستان میں سفر کرنے کا خواب : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • غنوی نے فاطمہ بھٹو کو کیوں گالی دی ؟ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی : علی ترین کی کمپنی سمیت کن پانچ کمپنیوں میں مقابلہ ہو گا؟
  • یوم کشمیر پر پنڈی سازش کیس کے قیدیوں کی یاد : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم | کوچہ و بازار سے
  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»ہم کہہ رہے تھے دن جسے وہ رات ہو گی۔۔ڈاکٹراخترشمار
ڈاکٹر اختر شمار

ہم کہہ رہے تھے دن جسے وہ رات ہو گی۔۔ڈاکٹراخترشمار

ایڈیٹرجنوری 31, 20206 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی دور میں مشاعرہ ہماری تہذیبی اقدار کا اہم حصہ ہوا کرتا تھا، لوگ رات رات بھر مشاعروں میں موجود رہا کرتے تھے ۔ اصل بات یہ ہے کہ اس وقت تفریح کے ذرائع بھی کسی حد تک محدود تھے ۔ اب تو سوشل میڈیا اور خاص طور پر ٹیلی ویژن نے ہماری روزمرہ زندگی کے معمولات ہی بدل کے رکھ دیئے ہیں، اب شہر میں شعری نشستیں منعقد تو ہوتی ہیں، مگر ان میں سامعین کی مخلوق بہت ہی نایاب ہو چکی ہے، شعراءہی سامعین کا کردار نبھاتے ہیں اس کا ایک نقصان یہ ہوا ہے کہ ہر شاعر کو اپنا کلام اور وہ بھی اچھا خاصا سنانے میں دلچسپی ہوتی ہے جب سینئر شعراءیا صدر محفل کی باری آتی ہے تو کرسیوں پر چند لوگ ہی باقی رہ جاتے ہیں، بیشتر جونیئر شاعر اپنا کلام پیش کرنے کے بعد ”کھسک“ جاتے ہیں۔ ایسی شعری نشستیں بھی اب محض ستائشی باہمی کی محفلیں بن کر رہ گئی ہیں۔
ایک زمانے میں کالجوں میں طرحی مشاعرے ہوا کرتے تھے کالجوں میں طلباءکی ادبی تربیت کے لئے ایسی ادبی محافل بہت سود مند تھیں، مگر اب تو بہت کم کالجوں میں ادبی تقریبات یا خاص طور پر مشاعرے کی محفل دکھائی دیتی ہے، چند خواتین کالجوں میں بزم شاعری کی محفلیں باقی ہیں۔
اگلے روز لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں پہلے روز ”غالب اور فیض دو زمان ایک زبان“ اور دوسرے روز ”فارسی اور اردو کا مزاحمتی ادب“ کے موضوع پر بہت اچھے مقالات پیش کئے گئے۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا مبارکباد کی مستحق ہیں کہ انہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ میں جامعات کے کردار کو پہچانتے ہوئے عمدہ تقاریب کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، دو روزہ سیمینار کی کامیابی کا سہرا بلاشبہ یونیورسٹی کے اردو شعبے کو جاتا ہے، ڈاکٹر حمیرا ارشاد خود بھی ادب کا نہ صرف اعلیٰ ذوق رکھتی ہیں بلکہ ان کی تخلیقی شخصیت کی موجودگی میں بہت سا تحقیقی ادبی کام بھی ہو رہا ہے ان کی دلچسپی سے یہاں اعلیٰ پائے کا مشاعرہ بھی برپا کیا گیا ، مشاعرے میں شہر بھر کے ممتاز شعراءنے شرکت کی، یونیورسٹی کی اساتذہ میں ڈاکٹر حمیرا ارشاد کے علاوہ سعدیہ بشیر اور دیگر نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض بہت ہی ہونہار تخلیق کار ڈاکٹر عائشہ عظیم نے ادا کئے، ان کی معاونت ڈاکٹر شازیہ نے کی، مشاعرے کی صدارت نامور شاعر ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے کی، اس موقع پر کالج کے اساتذہ کے علاوہ وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا بھی آخر تک موجود رہیں، شعرا میں عباس تابش، سعود عثمانی، اشفاق ورک، طاہر شہیر، حمیرہ شاہین رحمان فارسی، طارق ہاشمی، صغیر احمد، وسیم عباس اور دیگر شامل تھے رات 7 بجے تک طالبات شاعری سے محظوظ ہوتی رہیں۔ بعض شعراءنے سامعین کا رسپانس نہ ملنے کے باوجود بھی چار چارپانچ پانچ غزلیں پیش کیں، بعض شعراءکو انتظامیہ کی طرف سے کلام کم سنانے کی درخواست لکھ لکھ کر پیش کی جاتی رہی۔ مگر شاعر بھی اپنا سارا کلام سنائے بغیر ڈائس سے نہ اترے، آخر میں شعراءکو شیلڈز اور پھول پیش کئے گئے، آغاز میں ہم نے شعری نشستوں کی بات کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ شعراءاپنا کلام سنا کر نکل جا تے ہیں،
اگلے روز ادبی بیٹھک الحمراءمیں ایک ایسا مشاعرہ بھی منعقد ہوا کہ سامعین کے ساتھ شعراءبھی آخر تک موجود رہے ۔ عرفان صادق خوش اسلوب شاعر ہی نہیں ایک اچھا منتظم بھی ہے اس کی زیرنگرانی سیوا آرٹ سوسائٹی“ کے زیراہتمام ادبی محافل برپا ہوتی رہتی ہیں لیکن اس بار تو بڑی زبردست شعری محفل دیکھنے کو ملی، یہ محفل قطر سے آئے ہوئے ہمارے دوست اور خوبصورت شاعر شوکت علی ناز کے اعزاز میں تھی، صدارت کے لئے قرعہ فال ہمارے نام نکلا مہمانوں میں شوکت علی ناز کے ساتھ ہر دلعزیز شاعر اور براڈ کاسٹر فرحت عباس اور جواز جعفری کا نام تھا۔ شہر بھر کے اہم شعراءنے یہاں اپنا کلام پیش کیا، مہمانان اعزاز میں مرزا رضی الرحمن اور منزہ سحر شامل تھیں، مشاعرے میں صاحبان سٹیج کے علاوہ ڈاکٹر کنول فیروز، محمد عباس مرزا، اقبال راہی، ممتاز راشد لاہوری، آسناتھ کنول، فراست بخاری، تاثیر نقوی، اعجاز اللہ ناز، فیصل زمان چشتی، ابتہاج ترابی، ثمینہ سید، علیم اطہر، آفتاب جاوید، کامران نذیر، وقار احمد وقار، نجمہ شاہین، علی حسین عابدی، پروین وفا ہاشمی، خالد محمود آشفتہ، عروج زیب، رمضان صابر محمد عارف کے علاوہ حافظ آباد، مرید کے، کامونکے سے بھی شعراءشریک ہوئے، ویل ڈن عرفان صادق اور اب اپنے اشعار پر ختم کرتا ہوں۔
بھائی جی اپنے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا
ہم کہہ رہے تھے دن جسے وہ رات ہو گیا
بھائی جی داؤجس پر لگایا تھا آخری
چپ چاپ وہ بھی دشمنوں کے ساتھ ہو گیا
مجھے وہ مار کے سوتا ہے روز اپنے تئیں
مجھے بھی روز ہی جی کر دکھانا پڑتا ہے
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الحمرا مشاعرہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleماں‘ ماتا اور لٹریری فیسٹیول۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article وزیراعظم کے منصب کا وقار برقرار رکھنے کی ضرورت۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بسمل صابری کی ’’ ڈڈو ‘‘والی غزل اور قربانی کی کھالوں والی ویگن کا احوال : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (34 )

مارچ 3, 2025

مشاعرہ تو مشاعر میاں نے خوب پڑھا : شوکت تھانوی کی مسکراتی تحریر

جنوری 14, 2024

ریڈیو ملتان اور پی ٹی وی کے زیر اہتمام سال نو کا مشاعرہ نمائندہ شعراء کی شرکت

جنوری 12, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : خوفزدہ بہار اور ہارا ہوا حوصلہ فروری 7, 2026
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان فروری 6, 2026
  • اسلام آباد: امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی، 169 زخمی فروری 6, 2026
  • لاہور کی بسنت نے ملتان میں پتنگوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں : فی پتنگ ریٹ 1000 روپے فروری 6, 2026
  • لندن: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی طبیعت انتہائی ناساز، اتوار سے ہسپتال میں زیرِ علاج فروری 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.