Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»رمضان المبارک کی آمد اور ہم۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

رمضان المبارک کی آمد اور ہم۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرمئی 1, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ ہم سب مسلمانوں کے لیے یہ ایک بابرکت اور مقدس مہینہ ہے۔ عبادات کے اس مہینے میں ہم اللہ کی رحمتیں سمیٹتے ہیں۔ سحروافطار کی نعمتیں میسر آتی ہیں۔ اسے قناعت کا مہینہ بھی قرار دیا جاتا ہے مگر ہوتا یہ ہے کہ ہمارے ہاں سب سے زیادہ اخراجات اسی مہینے میں ہوتے ہیں۔ صبح و شام سحر اور افطار میں کئی کئی ڈشزاور مشروبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ فروٹ چاٹ، دہی بڑے، پکوڑوں کے بغیر تو ہماری افطاری مکمل نہیں ہوتی۔ افطار کا وقت قریب آتے ہی سموسوں اور پکوڑوں کی دکانوں پر رش دیدنی ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی مفت چیز بٹ رہی ہے اور لوگوں کا ایک ہجوم امڈ پڑا ہے۔ گھروں میں بھی اسی طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ روزانہ کلو دو کلو بیسن تو ہرگھر میں استعمال ہوتا ہے۔ سال بھراتنا بیسن کسی معدے میں نہیں جاتا جس قدر رمضان المبارک میں ہم اپنے معدوں میں بھرلیتے ہیں۔ روزہ کے دیگر روحانی فوائد کے علاوہ انسانی بدن پر بھی اس کے اثرات ہوتے ہیں۔ بدن کی بھی ایک طرح کی ”اوورہالنگ“ ہوجاتی ہے۔ بعض افراد اس لیے بھی روزہ رکھتے ہیں کہ اس طرح کی نیکی کے ساتھ ان کی ڈائٹنگ بھی ہوجاتی ہے۔
لیکن فی زمانہ دیکھا جائے تو رمضان المبارک کے بعد عموماً ہر شخص کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ ہم افطار کے وقت ضرورت سے زیادہ کھاجاتے ہیں۔ پھر گھی یا آئل میں تلی ہوئی اشیاءقدرے زیادہ استعمال ہونے سے بھی ہمارا وزن بڑھ جاتا ہے۔ اگر قناعت کے اِس مہینے میں واقعتاً قناعت کی جائے تو گھر کے بڑھتے بجٹ کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ، ہمارا ذاتی وزن بھی کم ہوسکتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ ہرروز پاؤبھرپکوڑوں سموسوں کے ساتھ ہی روزہ افطار کیا جائے۔ عام دنوں میں بھی ہم کب اس قدر بیسن اور تلی ہوئی اشیاءاستعمال کرتے ہیں۔ روزہ تو کھجور، نمک اور سادہ پانی سے بھی افطار کیا جاسکتا ہے۔ نماز کے بعد ڈنر بھی اگر سادہ ہو تو رات سکون سے عبادت کی جاسکتی ہے۔ اور پھر سحری کے وقت آپ بھرپور انداز میں کھانا تناول کرسکتے ہیں۔ لیکن ہمارے ہاں تو سحری کے اوقات میں بھی مرغن غذاؤں کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ اب جو اشیاءہم افطاری کے وقت نہ کھاسکیں، سحری کے اوقات میں کھانے لگے ہیں۔ بعض گھروں میں سری پائے بریانی سحری میں بھی کثرت سے استعمال کی جاتی ہے۔ انسان کو اگر رمضان المبارک کا حقیقی روحانی لطف اٹھانا ہوتو اسے اپنی خوراک اعتدال کے ساتھ کھانی چاہیے۔ یہ تو تھا ایک پہلو۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے قبل ہی خوردنی اشیاءکی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ فروٹ ، سبزی ،گھی دالیں سب کچھ دوگنا مہنگا ہوجاتا ہے۔ اور اوپر سے گلی سڑی سبزیاں بیچنے والے بھی پہلے سے زیادہ چوکس ہوجاتے ہیں۔ ملاوٹ کرنا دین میں ویسے بھی منع کیا گیا ہے، مگر اس بابرکت مہینے میں جعلی اشیاءبھی بک جاتی ہیں۔ ظاہر ہے ہر شخص نے افطاری کرنی ہے اور پھر خوب کرنی ہے۔ سو پکوڑوں سموسوں میں گلی سڑی باسی سبزیاں بھی کام آجاتی ہیں۔ اس پر بھی دکاندار منافع دوگنا کماتا ہے کوئی پوچھنے والا جو نہیں۔ پھر جوں جوں عید قریب آتی ہے جوتے کپڑے اور دیگر اشیاءبھی کئی گنا مہنگی ہوجاتی ہیں یہاں بھی جعلی مال پہلے نکالا جاتا ہے۔ کیا اس برکتوں اور رحمتوں کے مہینے میں یہ سب کچھ کرنا جائز ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔ سب کو پتہ ہے یہ رحمتوں کا مہینہ ہے مگر ہم سب مال مہنگا بیچتے ہیں۔ ملاوٹ کرتے ہیں اور اپنی عید بناتے ہیں۔ بعض ممالک میں مذہبی تہواروں پر اشیائے خوردونوش بے حد سستی کردی جاتی ہیں تاکہ عام آدمی بھی اس سے فائدہ اٹھا سکے۔ جو لوگ استطاعت نہیں رکھتے ان کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے سستے بازار جو واقعی سستے اور معیاری اشیاءسے مزین ہوتے ہیں۔ وجود میں آتے ہیں۔ بازارتو ہمارے ہاں بھی لگتے ہیں مگر یہاں معیاری اشیاءکم ازکم سستی نہیں ملتیں۔ یہ سب دکھاوے کی باتیں ہیں جو حکومتی سطح پر ہوتی ہیں اور کہا یہی جاتا ہے کہ عوام کے لیے رمضان اور عیدبازار لگائے گئے ہیں مگر ان بازاروں میں کبھی اچھا اور معیاری سودا سلف نہیں ملتا نہ ہی ریٹ مناسب ہوتا ہے البتہ ریٹ لسٹ ضرور آویزاں کی جاتی ہے اگر کوئی گاہک ریٹ لسٹ کا ذکر کرے تو اسے تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس ریٹ لسٹ کے مطابق جو اشیاءدکھائی جاتی ہیں آپ انہیں خریدنا گوارا نہیں کرسکتے کیونکہ وہ انتہائی ناقص اور غیرمعیاری ہوتی ہیں۔ کیا رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں ہماری یہ حرکات اور اعمال ہماری عبادات کے لیے مناسب ہیں؟ یہ سوال اہم ہے اور سوچنے کے لائق ہے۔ کوئی مسلمان جعلی ناقص اشیاءبیچ کر اگر یہ کہے کہ میرا روزہ ہے تو کیا اس کا روزہ برقرار رہ سکتا ہے؟؟ ضرورت اس بات کی ہے کہ رمضان المبارک میں صرف عبادات پر توجہ دینے کے علاوہ اپنے روز مرہ معمولات پر بھی دھیان دینا چاہیے۔ دوسروں کے لیے باعث رحمت بنیں گے تو رمضان ہمارے رحمتوں کا باعث ہوسکتا ہے ورنہ بھلے مدینے میں جاکر آخری عشرہ عبادات میں گزار دیں، اگر ہمارے رویے دوسروں کے ساتھ درست نہیں۔ لوگوں کے ساتھ معاملات میں ہم اچھے نہیں تو یہ عبادات کسی کام کی نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظلوم ارب پتی سرمایہ دار اور ظالم مزدور۔۔ذراہٹ کے/یاسر پیر زادہ
Next Article کیا یہ واقعی سنگین مسئلہ ہے؟۔۔ وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.