Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»گرفتاری،،، زرداری۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

گرفتاری،،، زرداری۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرجون 12, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیانے کہتے ہیں کہ ہمیشہ سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے بلکہ گفتگو کے وقت اگر اپنی آواز انسان خود بھی سن رہا ہو تو وہ پٹڑی سے نہیں اترتا۔ اگلے روز جب نیب والے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کررہے تو مجھے ان کا حامد میر کو دیا گیا انٹرویو یاد آرہا تھا جس میں موصوف نیب کے سربراہ کا ذکر کرتے ہوئے سخت غصے کے عالم میں آگئے اور نہایت تحقیر سے نیب کے سربراہ کے بارے میں فرمایا : کہ ” کس کی مجال ہے جو مجھ پر کیس بنائے اور مجھے گرفتار کرے“۔ کچھ اسی قسم کا مفہوم ان کی باتوں سے ظاہرتھا ، ایک تکبر ، رعونت ان کے چہرے سے ٹپک رہی تھی یہی نہیں نیب کے سربراہ کا ذکر کرتے ہوئے نفرت اور حقارت کا رنگ صاف دکھائی دیتا تھا۔ آج اسی نیب کے وہ مہمان بن کر جارہے تھے۔ میگا کرپشن کے مقدمات میں وہ مطلوب ہیں اور اگلے روز ان کی ضمانت مسترد ہو گئی تھی، دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی بار انہیں عارضی ضمانت بھی دی گئی تھی۔ عید انہیں گھر پر کرنے دی گئی وگرنہ ان کے ”پیٹی بھرا“ مہمان نواز شریف نے تو پہلی بار عید سلاخوں کے پیچھے گزاری۔ مسلم لیگ نون ہو یا پیپلزپارٹی دونوں ہی کئی بار اقتدار کا لطف اٹھا چکی ہیں اگر یہ پارٹی سربراہان چاہتے تو اس ملک کا یہ حال نہ ہوتا جو اس وقت ہے۔ مسلم لیگ نون کی حکومت جاتے جاتے خزانہ ”ڈکار “ گئی صرف اور صرف اس لیے کہ آنے والی حکومت عمران خان کی ہوگی اور وہ اسے کسی طورکامیاب ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ کیوں نہیں دیکھنا چاہتے، صرف اس لیے کہ عمران عام لوگوں کی بات کرتا ہے اور اس ملک کے لوٹنے والوں کے لیے نرم گوشہ نہیں رکھتا۔ ان دنوں عمرانی حکومت سخت مشکلات کا شکار ہے تو اس کے پیچھے سابقہ حکومتوں کی پالیسیاں ہیں۔ قرض لے کر پارلیمنٹ کے ممبران وزیر مشیراپنے بینک بیلنس اور جائیدادیں بڑھاتے رہے ملک کا کسی نے نہ سوچا۔ ادھر عمران جو اپنی تقاریر میں فلاحی ریاست بنانے کی بات کررہے تھے وہ خالی خزانے کے ساتھ بلکہ ایک کرپٹ نظام کے ساتھ وجود میں نہیں آسکتی۔ آج پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے لوگ کس منہ سے عوام کی تکالیف کا رونا رو رہے ہیں۔ ان لوگوں نے اپنے دور میں اللوں تللوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ آج آصف زرداری اگر نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں تو یہ مقدمات عمران نے ان پر نہیں بنائے بلکہ یہ مقدمات مسلم لیگ نون نے ان کی کرپشن پر بنائے تھے جس پر عمل درآمد آج ہورہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جس سیاسی جماعت نے یہ مقدمات درج کرائے آج وہی پیپلزپارٹی کی حلیف ہے بلکہ آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کررہی ہے۔ بات انتہائی سادہ ہے کہ اگر کسی شخص یا جماعت کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے تو اسے احتساب کا سامنا کرنا چاہیے کہ آئین سے کوئی بھی شخص بالا نہیں۔ اگر فوج اپنے افسران کو سزادے سکتی ہے تو سول ادارے بھی اپنے کرپٹ افراد کا احتساب کرسکتے ہیں۔ عدالتیں آزاد ہیں۔ حتیٰ کہ نیب کا سربراہ بھی انہی دونوں سیاسی جماعتوں کا لگایا ہوا ہے۔یوں اگر کسی کا دامن صاف ہے تو وہ عدالتوں میں بتاسکتا ہے۔ جو سوالات عدالت پوچھتی ہے اس کا تسلی بخش جواب دے کر سرخرو ہوا جاسکتا ہے۔
لیکن دونوں سیاسی جماعتوں کی ”لوٹ مار“ کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اور ان کے پارٹی لیڈر اپنے آپ کو کلیئر کرانے کے بجائے سڑکوں پر آکر احتجاج کی باتیں کرتے ہیں۔ اب ایسی حکومت کو ہٹانے کے لیے گٹھ جوڑ کی خبریں بھی ہیں جو صرف کرپشن کرنے والوں کا احتساب کررہی ہے۔ آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد کچھ اور لوگ بھی یقیناً کٹہرے میں لائے جائیں گے کم ازکم وہ قوم کو اپنے اثاثوں کا بتادیں کہ اتنی دولت انہوں نے کہاں سے کمائی اور یہ کہ ان کے اپنے ملازمین کے نام کھلوائے گئے اکاؤنٹ میں سے برآمد کیوں ہورہی ہے۔ آصف زرداری ہوں یا میاں نواز شریف کی پارٹی سب کو احتساب سے گزرنا ہے یہی نہیں ججز ہوں، صحافی، جرنیل یا بیوروکریٹس سب کو اپنا اپنا حساب دینا چاہیے اس میں آخر کیا قباحت ہے؟ اب زرداری اور میاں صاحب ایک درجے پر ہیں دونوں حساب دیں اور سرخرو ہوں تاکہ قوم بے یقینی کی اس صورت حال سے باہر آئے۔ بجٹ کی آمد آمد ہے اپوزیشن کو بجٹ پر توجہ دینی چاہیے لیکن لگتا یہی ہے کہ بجٹ سیشن میں بھی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کی باتیں ہوں گی۔ اس شدید گرمی میں اپنی پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر لانا ظلم کے مترادف ہے۔ اول تو عوام، خود بھی سخت گرمی اور مہنگائی سے بیزار ہیں۔ اب سڑکوں پر کون آئے گا ؟ کچھ دن کے لیے ” زرداری سب پر بھاری“ کا نعرہ بھلا دیا جائے گا لیکن عمران خان بھی توکچھ کریں۔ انصاف کا اونٹ کس کروٹ تو بیٹھے۔ عدالتوں کو جلد فیصلے دے کر قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے۔
(بشکریہ: روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہو سکتا ہے کہ کپتان واقعی عقل کُل ہو۔۔سید مجاہد علی
Next Article ’’مائنس زرداری،، کر لینے کے بعد کیا ہو گا؟۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.