کینسر یا سرطان کی تشخیص کسی بھی عمر میں اور خاص طور پر بچوں میں باعث تشویش ہوتی ہے. یہ فطری بات ہے کہ بچوں کے والدین کے ذہنوں میں تشخیص کے بعد بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں. مثال کے طور پر یہ کہ ان کے بچے کا علاج کون کرے گا؟ کیا ان کا بچہ صحتیاب ہو جائے گا؟ اس کا ان کے خاندان پر کیا اثر پڑے گا؟ وغیرہ وغیرہ. بعض اوقات ہمارے پاس ان کے سب سوالات کے جواب نہیں ہوتے. ہم اس مضمون میں کوشش کریں گے کہ والدین کے بہت سے سوالوں کے جواب پیش کریں.
بچوں کے سرطان کی مختلف اقسام
امریکہ میں 2019 میں 11069 بچوں میں کینسر کی تشخیص ہو گی. ان میں سے 1190 بچے اس بیماری کے باعث وفات پا جائیں گے. اگرچہ 1970 سے لے کر اب تک کینسر سے اموات کی شرح بچوں میں بہت کم ہو گئ ہے لیکن یہ اب بھی بچوں میں اموات کی سب سے عام وجہ ہے. بچوں میں کینسر کی اقسام میں خون کا سرطان، دماغ کا کینسر اور لمفوما (گلٹیوں کا سرطان) سب سے عام ہیں.
بچوں کے سرطان کا علاج
بچوں میں سرطان کا علاج بڑوں کے علاج سے کافی حد تک مختلف ہے. پیڈیاٹرک انکالوجی طب کا وہ شعبہ ہے جو بچوں کے کینسر کا علاج کرتا ہے. ہمیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہمارے ملک میں کینسر کے علاج کے ماہرین اور کامیاب علاج کے مختلف طریقے موجود ہیں.
علاج کے مختلف طریقے
بچوں میں کینسر کے علاج کے لیے ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کینسر کس قسم کا ہے اور کس حد تک پھیلا ہوا ہے. عام طور اس کا علاج سرجری یا آپریشن، کیموتھراپی (دواؤں سے علاج)، شعاعوں، مدافعتی نظام میں تبدیلیاں لاکر یا ہڈی کے گودے یا بنیادی خلیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے
.کسی بھی علاج کو شروع کرنے سے پہلے ہمیں یہ اطمینان کر لینا چاہیے کہ طریقہء علاج کو تحقیق کے ذریعے آزمایا جا چکا ہے. طبی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ نیا علاج پرانے علاج کس قدر بہتر اور محفوظ ہے. اس کے بعد وہ علاج نافذ کر دیا جاتا ہے.
علاج کے اثرات
بچوں کو کینسر کے علاج کے دوران اور اس کے بعد بھی کچھ مخصوص اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. مثال کے طور پر ان کو بہت شدت رکھنے والی کیموتھراپی دی جاسکتی ہے جس کے اثرات ان کے بڑھتے ہوئے اجسام پر بڑوں کی نسبت مختلف طرح سے اثرانداز ہوتے ہیں. یہی وجہ ہے کہ بچوں کا علاج بڑوں سے بالکل الگ ہوتا ہے.
بچوں کے سرطان کا علاج کہاں کیا جاتا ہے؟
بچوں کا علاج ان ہسپتالوں میں کیا جاتا ہے جن میں ان کے علاج کا الگ اور مکمل شعبہ موجود ہوتا ہے. اکثر مراکز 20 سال کی عمر تک کے افراد کو بھی بچوں میں شمار کر کے ان کا علاج کرتے ہیں. ان مراکز میں کام کرنے والے پیشہ وار افراد بچوں کے کینسر کی تربیت اور تجربہ حاصل کر کے وہاں آتے ہیں. بچوں کے کینسر کا علاج ایک مکمل ٹیم کرتی ہے جس میں بنیادی صحت کے طبیب، بچوں کے کینسر کے تربیت یافتہ یا اسپیشلسٹ طبیب، بچوں کے جراح، شعاعیں دینے کے ماہرین، بچوں کی جسمانی بحالی کے ماہرین، اسپیشلسٹ نرسیں، سوشل ورکر اور ماہرین نفسیات وغیرہ شامل ہوتے ہیں. ان مراکز میں مخلتف طرح کے تجربات بھی کیے جاتے ہیں اور مریضوں کو ان میں حصہ لینے کے مدعو کیا جاتا ہے.
فیس بک کمینٹ