Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : وہی لےثواب الٹا….!
ڈاکٹر انوار احمد

ڈاکٹر انوار احمد کا کالم : وہی لےثواب الٹا….!

ایڈیٹرجون 28, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
trump second term
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انشاءاللہ خان بھی کیسے امریکی صدر کے مزاج شناس تھے کہ دو صدی پہلے کہہ دیا تھا
‘وہی ذبح بھی کرے ہے وہی لےثواب الٹا
سو تب سے اردو کے استادوں کے نصیب میں صدمے سہنا لکھ دیا گیا ہے ۔ایک مرتبہ جب کلاس میں آب حیات میں درج انشاء اللہ کی اس غزل کا ذکر کیا ’’تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں‘‘ جہاں لکھنؤ اور انشاء کے آخری ایام کا ذکر ہے۔ تو میں نے اپنے سعادت مند شاگردوں سے پوچھا آپ انشاء اللہ خان سے تو واقف ہوں گے؟ تواعتماد کے سبب ذہین دکھائی دینے والی ایک شاگرد نے کہا وہی انشاء، جن کے بیٹے ابن انشاء تھے۔
اسی لئے میں اردو کے استادوں سے کہتا ہوں کہ ابن انشاء کی نظمیں غزلیں اور گیت اپنی جگہ ، استاد امانت علی کا اپنا مقام ہے مگر ابن انشاء کا آخری کالم ضرور پڑھ لیں ’بیمار کا حال اچھا ہے‘ کہ جب ان پر موت کا سایہ تھا اور وہ لندن کے ایک ہسپتال میں تھے انہیں بتا دیا گیا تھا کہ یہ قریب المرگ مریضوں کا وارڈ ہے اور ان پر وہ دوائیں آزمائی جا رہی ہیں جنہیں عام حالات میں تجویز نہیں کیا جاتا ۔اس ہسپتال میں بھی معتوبِ جہاں ذوالفقار علی بھٹو نے نیشنل بک فائونڈیشن سے ڈیپوٹیشن پر پاکستانی سفارت خانے میں قونصلر کی پوسٹ پر بھجوایا تھا کہ ایک بڑے ذہن اور قلم کار کو بچایا جا سکے یہ اور بات کہ آج بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بھٹو اپنے میر سپاہ ضیاء الحق کے مشورے کے بغیر کچھ کر ہی نہیں سکتے تھے ممکن ہے اس کا کریڈٹ بھی وہی لیں ، بس کیا بحث کریں۔
وہی ذبح بھی کرے ہےوہی لے ثواب الٹا
پھر بھی یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ آخری ایام میں ابن انشا کی شاعری میں اداسی تو بڑھ گئی تھی مگر مزاح نگار کی شوخی اور چنچلتا قائم تھی سو ان کا یہ کالم (بیمار کا حال …) ان کی وفات کے بعد احمد ندیم قاسمی نے’ فنون‘ میں سیاہ حاشیے کے ساتھ شائع کیا تھا ۔
سیاہ حاشیے کا ذکر آئے گا تو منٹو کا نام ضرور ذہن میں آئے گا جو 1955ءمیں فوت ہوگیا تاہم ایک مرتبہ ضیاء الحق کے دور میں اس کی کتابوں پر پابندی لگی تھی اور کہا گیا تھا کہ منٹو کی کتابیں اسلامی اقدار پر قائم نظریہ پاکستان کے منافی ہیں ۔یونیورسٹی کے کتاب خانے سے اس کی تمام کتابیں ہٹا دی جائیں ۔ مگر جب ڈپٹی لائبریرئن چوہدری مقبول احمد مرحوم نے کہا ’’ ہن کیہ کرئیے ‘‘ پھر میں نے اور میرے استاد اے بی اشرف نے لکھ کے دیا کہ منٹو کی تحریریں اس نظریہ پاکستان کے منافی نہیں جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصور میں تھا ۔ ہم نے تب پاکستانی جامعات میں پہلی مرتبہ منٹو اور فیض کو نصاب میں شامل کیا کچھ کتابیں مرتب کرکے بھی شائع کر دیں ۔
ابھی کل رات ہی کسی نے مجھے پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کا ایک نوٹیفکیشن بھیجا کہ منٹو کی کتب پر پھر اسی الزام کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔ پہلے تو خیال آیا کہ اب تو فیض احمد فیض بھی نہیں جن کےامرتسری شرارتی شاگرد پر جب کوئی مقدمہ قائم ہوتا تو وہ صفائی کے گواہوں میں ان کا نام ڈال دیتا ۔اب کیا کریں ہم صفائی کے گواہوں اور وکیلوں میں کس کس کے نام لکھیں کہ پہلے ہی مجھے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے جس سابق سول جج نے منٹو پر ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھا تھا اس کی پنشن 24 برس کے بعد سپریم کورٹ نے بحال کی ہے تاہم تھوڑی بہت کھوج سے اندازہ ہوا کہ یہ نوٹیفیکیشن درست نہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ منٹو کے بارے میں اصلی یا نقلی پابندی لگائی جائے تو سنسنی کی لہر دوڑ جاتی ہے ۔
( بشکریہ ۔۔ روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : غزہ میں انسانوں کا قتل ’انسانیت‘ کی توہین نہیں!
Next Article گل نوخیز اختر کا کالم : کیا جنسی ہراسانی کی شکار صرف عورت ہوتی ہے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.