ملتان:نامورشاعر ،ادیب اورمحقق ڈاکٹراسلم انصاری کے انتقال پر ملک بھر سے تعزیتی پیغامات کاسلسلہ جاری ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر مجید مشکی کی جانب سے ڈاکٹراسلم انصاری کے اہلخانہ سے تعزیت کااظہارکیاگیاہے ،تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ اس عظیم مفکر نے اپنی ساری زندگی فارسی زبان وادب کی تعلیم وترویج اورفارسی کواردوزبان وادب کے ساتھ جوڑنے میں گزار دی۔وہ فارسی کے ممتازشاعراورادیب تھے جنہیں اس زبان سے والہانہ عشق تھاہم ان کے اہلخانہ شاگردوں اورفارسی زبان وادب سے شغف رکھنے والوں کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔
دریں اثناء ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ڈاکٹراسلم انصاری کی وفات سے جنوبی پنجاب کا خطہ ایک نامور ادیب اور محقق سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نےمزید کہاکہ اردوفارسی اورسرائیکی زبان وادب کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔
فیس بک کمینٹ