Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر لال خان»فریب کاری:جدو جہد/ڈاکٹر لال خان
ڈاکٹر لال خان

فریب کاری:جدو جہد/ڈاکٹر لال خان

ایڈیٹرستمبر 8, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تحریک انصاف کی حکومت کے ‘پہلے سو دن‘ کے دکھائے گئے خواب فریب ثابت ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی یہ بات کہ ”فوج حکومت کے ساتھ ہے اور ہم نے نو دنوں میں وہ کچھ کیا ہے جو کوئی حکومت پانچ سال میں نہ کر سکی‘‘ حکومت کے پروپیگنڈا گُرو کی حماقت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس بیان سے رعونت اور اکڑ کی بو آتی ہے۔ سرکاری گاڑیوں کی فروخت، سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور عمارات کی نیلامی، سادگی اور کفایت شعاری کے ڈھونگ اور دیگر شعبدہ بازیوں میں کروڑوں محروم لوگوں کو قطعاً کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام کو حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں سب سے پہلے اپنی زندگیوں میں آنے والی مثبت یا منفی تبدیلیوں سے سروکار ہوا کرتا ہے۔
آئی ایم ایف کے سخت شرائط والے قرضے لینے میں فی الوقت دکھاوے کی ہچکچاہٹ اور پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی بات بھی میرے خیال میں ڈھونگ ہے۔ ویسے ان حالات میں جو بھی قرضہ دے گا‘ اس کی شرائط آئی ایم ایف سے کچھ مختلف نہیں ہوں گی۔ ان شرائط کے بوجھ سے سرمایہ داروں کی عیاشیوں اور لوٹ مار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘ جو اپنی دولت میں مزید اضافے کے لیے ہی اقتدار کے ایوانوں میں جاتے ہیں یا اپنے سیاسی نمائندوں کو بھیجتے ہیں۔ اس ملک کے کروڑوں غریبوں کے حالات زندگی بہرحال مزید تلخ ہو جائیں گے۔
سامراجی اداروں کی سخت شرائط کو پورا کرنے کے لیے عوام پر جو وحشیانہ معاشی حملے کئے جا چکے ہیں اور جن مزید عوام دشمن اقدامات کی تیاریاں جاری ہیں انہیں نواز شریف کی حکومت نے بڑی عیاری سے ملتوی کئے رکھا تھا۔ انہوں نے آئی ایم ایف جیسے سامراجی مالیاتی اداروں سے آنکھ مچولی کھیلتے ہوئے عوام پر یہ بوجھ ڈالنے میں تاخیر کی لیکن جلد یا بدیر ناگزیر طور پر انہیں بھی یہ سب کرنا ہی تھا‘ جو اب کیا جا رہا ہے۔
تحریک انصاف پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ اَرب پتیوں کے ساتھ اپنے آغاز سے ہی ایک سرمایہ دارانہ پارٹی ہے۔ میرے خیال میں اب یہ جارحانہ انداز میں اقتدار بخشنے والی قوتوں اور حکمران طبقات کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ لیکن سرمایہ دارانہ معیشت کے شدید بحران کی اس کیفیت میں محنت کش اور غریب طبقات کا خون نچوڑ کر ہی سامراجی مالیاتی اداروں اور مقامی بد عنوان اور رجعتی حکمران طبقات کی نہ ختم ہونے والی دولت کی ہوس کو پورا کیا جا سکتا ہے؛ چنانچہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے سابقہ ملازم کو وزیر خزانہ لگایا گیا ہے‘ اور نیولبرل معاشیات کے پرانے جغادریوںپر مشتمل ‘ای سی سی‘ تشکیل دی گئی ہے۔ پرنسٹن اور شکاگو یونیورسٹی کے دو مشہور معیشت دانوں نے سرمایہ داری کے بحرانات کے حوالے سے اپنی کتاب ”House of Debt‘‘ میں جو کینیشین نسخہ پیش کیا ہے‘ وہ 1970ء کی دہائی میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں ناکام ہو چکا ہے۔ دراصل اس کتاب میں قرضوں، بالخصوص عام لوگوں کے قرضوں (Household Debt) کو سرمایہ داری کے بحران کی وجہ قرار دیا گیا ہے‘ جبکہ یہ قرضے اس بحران کی علامات میں سے ایک ہیں، نہ کہ اس کی بنیادی وجہ۔ اصل وجوہات، جن میں سے سرفہرست شرح منافع میں گراوٹ کا رجحان ہے، کو وہ ہوشیاری سے نظر انداز کر جاتے ہیں۔ یہ نام نہاد ‘اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی‘ بس عوام پر وحشیانہ حملوں اور کٹوتیوں کو زیادہ پیچیدہ اور پُرفریب انداز میں پیش ہی کر سکتی ہے۔
موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد عمران خان کی منظوری سے ہونے والا پہلا ‘بے باک‘ اقدام گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں دو روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے‘ جس سے صارفین پر 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اسی طرح چھوٹے اور غریب صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 186 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ اوسط اضافہ 46 فیصد تک ہے۔ ٹول ٹیکس 10 فیصد بڑھا دیا گیا ہے، کھاد کی قیمتوں میں 200 سے 800 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ایل پی جی فی کلو 70 روپے مہنگی کر دی گئی ہے، شناختی کارڈ فیس میں بھی ایک ہزار روپے اضافے کی خبر ہے۔ دو سو اداروں کی نجکاری کا اعلان تو تحریک انصاف نے حکومت سنبھالنے سے پہلے ہی کر دیا تھا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کا منصوبہ بھی بند کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف غریب صارفین متاثر ہوں گے بلکہ ہزاروں افراد بیروزگار بھی ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ صحت کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ ان تمام اقدامات سے سماج کی محروم ترین پرتوں کی زندگیاں برباد ہوں گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ”کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔‘‘
1990ء کی دہائی کے وسط سے تمام حکومتوں کا اہم مسئلہ توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے رہے ہیں۔ لیکن کوئی بھی گردشی قرضوں کے اِس نازک اور خطرناک معاملے کو کھوجنے کی جرأت نہیں کرتا کیونکہ اس سے آئی پی پیز کے بیرونی اور مقامی مالکان کی لوٹ مار سامنے آ جائے گی۔ ان ملٹی نیشنل اور مقامی کمپنیوں کے منافعوں کی اصل شرح کا کچھ پتا نہیں۔ یہ سیاسی اور ریاستی اشرافیہ آپس میں جتنا بھی لڑتی رہے، عام لوگوں کی قیمت پر ہوشربا منافعے کمانے والی اِن کمپنیوں سے لیے گئے کمیشن اور مراعات کو منظر عام پر نہیں آنے دیتی۔ مشہور زمانہ سوئس بینک کیس ایک مثال ہے جس میں 65 ملین ڈالر کمیشن کی رقم کو اس سرزمین کے سب سے بد عنوان شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ یہ رقم دو دہائیوں سے زیادہ عرصے بعد بھی واپس نہیں لائی جا سکی۔ موصوف بعد ازاں تمام مقدمات سے بری قرار پائے۔
ایک اندازے کے مطابق 2015ء تک اِن آئی پی پیز کا مجموعی منافع اس رقم کے پانچ گنا سے تجاوز کر چکا تھا‘ جس سے 1995ء میں انہوں نے یہ پلانٹ لگائے تھے۔ یعنی اگر توانائی کے شعبے کو ریاستی کنٹرول میں لے کر اس نجی لوٹ مار کو روکا جاتا اور نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جاتی تو 2015ء تک بجلی کی پیداوار ان آئی پی پیز کی پیداوار سے پانچ گنا زیادہ ہوتی۔ عین ممکن ہے ان آئی پی پیز کے منافعے اس سے بھی کہیں زیادہ ہوں۔ گیس کے شعبے میں بھی اسی طرح کے غیر ملکی اور مقامی نجی سرمایہ کار ہیں جن سے گیس خریدی جاتی ہے۔ دوسری جانب ان اداروں کے محنت کشوں کی حالت زار بد سے بد تر ہو رہی ہے۔ کئی سالوں کی محنت کے باوجود ان کی ملازمتیں مستقل نہ ہو سکیں‘ بلکہ اجرتوں میں متواتر کٹوتیاں جاری ہیں اور برطرفیوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس نام نہاد نئے پاکستان کی حکومت بھی ان سرمایہ داروں کے اثاثوں کو ہاتھ تک نہیں لگا سکے گی۔ یہ اس نظام میں مقدس گائے کا درجہ رکھتے ہیں۔ ماضی کی ہر حکومت کی طرح غریبوں پر بالواسطہ ٹیکس لگا لگا کر خسارے پورے کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کی آمد آمد ہے۔ مذکورہ بالا اقدامات کے پیش نظر آنے والے دنوں میں افراط زر شاید ڈبل ڈیجٹ تک چلا جائے۔ اس بحران زدہ سرمایہ داری کی حدود میں یہی ہو سکتا ہے۔ نودولتیوں کی اس حکومت کے ماہرین اور جغادری ان وارداتوں کو نئے نئے نام دیں گے۔ لیکن یہ شعبدہ بازیاں تیزی سے عیاں ہو رہی ہیں اور پی ٹی آئی سے وابستہ خوش فہمیاں بھی ختم ہو رہی ہیں۔
یہاں صرف محنت کشوں کی انقلابی حکومت ہی سامراجی اور مقامی سرمایہ داروں کے اثاثوں کو ضبط کر کے ہر شعبے میں منافع خوری اور لوٹ مار کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ ان گردشی قرضوں کا خاتمہ اور عوام کی بجلی اور گیس تک مستقل اور سستی رسائی صرف اسی صورت میں ممکن ہے‘ جب توانائی کے تمام پیداواری اثاثوں کو ریاستی ملکیت اور جمہوری کنٹرول میں لیا جائے۔ لیکن ایسے تاریخی اقدامات کے لئے سماج میں ایک گہری انقلابی تبدیلی درکار ہے‘ جس کے تحت تمام تر پیداوار کا مقصد نجی منافع خوری کی بجائے اجتماعی ضروریات کی تکمیل بنایا جائے۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاملوں کی ضرورت ہے!/عطا ء الحق قاسمی
Next Article عمران حکومت، سادگی سے زیادہ اہلیت کی ضرورت۔۔ فرخ سہیل گوئندی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.