Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»پروفیسرڈاکٹرلیاقت علی کا اختصاریہ : احمد فراز سے ایک یادگار ملاقات۔۔۔!
اختصاریئے

پروفیسرڈاکٹرلیاقت علی کا اختصاریہ : احمد فراز سے ایک یادگار ملاقات۔۔۔!

ایڈیٹراگست 27, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Ahmad-Faraz news at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد ہوٹل کے سامنے پہنچ کر ،آصف،طاہر اور میں تھک کے فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے۔۔ہمیشہ کی طرح آصف کے ذرخیز بورژوا ذہن نے تمام تر مفلوک حالی کوپسِ پشت ڈالتے ہوئے تجویز پیش کی کہ دوستو کیوں نہ آج کی یہ شام اسی شاندار ہوٹل میں گزاری جائے؟ اور پھر جب اس ہوشربا تصور پہ ہم نے بھی تصدیق کی مہر ثبت کی اس نے اپنا بٹوہ نکال کر ہمارے سامنے رکھتے ہوئے کہا:
” میری کل متاع اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے حاضر ہے۔”
طاہر نے بوسیدہ بٹوے کا چاک گریباں کچھ مزید چاک کیا تو دس دس کے کچھ نوٹ منہ چڑانے لگے۔۔کچھ دیر کی مایوسی اور لعن طعن کے بعد طے پایا کہ کم از کم ہوٹل کا ایک دورہ تو ضرور کیا جائے گا۔۔یہ کہتے ہم نے فی الفور اک منصوبہ ترتیب دیا اور پھر طے شدہ منصوبے کے مطابق اعتماد بھری مہذب چال چلتے لابی کی جانب بڑھے۔ اس سے پہلے کہ کاونٹر پر بیٹھی ایک خوبصورت دوشیزہ ہم سے ہماری آمد کا سببب دریافت کرتی میں نے لپک کے کہا:
"ایکسکیوز می میڈم کرنل وجاہت صاحب کچھ دیر میں تشریف لائیں گے انہیں فی الفور ہماری آمد کی اطلاع دیجیے گا۔۔”
میری بات ختم ہوتے ہی طاہر نے اس سے قلم مانگا اور ہم تینوں کے فرضی نام اس پر لکھتے ہوئے اسے تھما دیا۔ وہ ہم سے مزید کچھ نہ پوچھ پائی۔اب ہم تینوں ہال میں سجی ایک خوبصورت میز کے گردا گرد آن بیٹھے۔۔کچھ ہی دیر میں بیرا مینو کارڈ ہمارے سامنے دھرتا چل دیا جسے ہم یوں بغور پڑھتے رہے گویا طے نہ کر پا رہے یوں کہ آخر ہمیں کیا آرڈر دینا ہے؟ یہاں تک کہ بیرا ایک راؤنڈ لیتا مسکراتا ہوا ہمارے سامنے آ کھڑا ہوا ۔۔ہم نے پہلے اسے اور پھر اک دوسرے کو دیکھا۔ایسے میں آصف نے لہجے میں ایک متانت شامل کرتے ہوے کہا:
” ریسیپشن سے معلوم کیجیے کرنل شجاعت صاحب آئے۔۔؟”
اور اس سے پہلے کہ وہ کاونٹر کی جانب بڑھتا میں نے چونک کر کہا: "شجاعت نہیں وجاہت۔۔کرنل وجاہت۔۔!”
بس یوں ہر دس منٹ بعد ہم ویٹر کو یہ زحمت دیتے اور اس کی اطلاع پر گھڑیاں دیکھتے حیرت سے بھنویں سکیڑ لیتے کہ آخر کرنل صاحب کہاں رہ گئے؟ طاہر نے تو ایک آدھ مرتبہ خدا خیر ہی کرے کا جملہ ادا کرتے ہوئے پریشانی کی شدت کو مزید بڑھاوا بھی دیا۔۔کرنل صاحب کے اسی انتظار میں آس پاس کی رنگینیوں سے لطف لیتے ہم خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ اچانک آصف نے کم و بیش اچھلتے ہوئے کہا:
” احمد فراززززز۔۔!”
اور پھر ہماری توجہ اس ٹیبل کی جانب مبذول کروائی جہاں فراز صاحب انگلیوں میں سلگتا سگار تھامے دوستوں سے خوش گپیوں میں مصروف تھے۔۔ہم تینوں موقع کو غنیمت جانتے اس ٹیبل کی طرف لپکے اور آصف نے کچھ اس والہانہ انداز میں پکارا C صاحب۔۔۔۔۔ کہ فراز صاحب بے ساختہ کھڑے ہو گئے اور آصف اور پھر ہم دونوں سے بغلگیر ہوتے ہمیں بیٹھنے کی دعوت دینے پر مجبور ہو گئے۔۔دیگر احباب نے بے تکلفی کا یہ عالم دیکھا تو اسے ایک دیرینہ تعلق سمجھتے ہوئے فی الفور چائے کے سیٹ کا آرڈر دے دیا۔۔یہ احمد فراز سے میری پہلی ملاقات تھی۔۔کچھ دیر کی رسمی گفتگو کے بعد وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔فراز صاحب نے قدرے مروت سے پوچھا:
” دوستو معذرت خواہ ہوں میں آپ کو پہچان نہیں پا رہا۔۔”
اور اس سوال کے جواب میں بقول یوسفی ہم خاموش ہو گئے۔۔۔۔۔!
کچھ دیر کے اس با معنی سکوت کو بھانپتے ہوے فراز صاحب گویا ہوئے:”شاید ہم پہلی بار مل رہے ہیں۔۔”
اور میں ان کے جملے میں محض اتنا ہی اضافہ کر پایا:
” نہیں شاید آخری بار۔۔۔۔۔!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

احمد فراز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکابل ائر پورٹ پر خود کش حملوں میں 12 امریکی ہلاک ، مرنے والوں کی تعداد 60 ہو گئی
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : نئی منزلیں آواز دیتی ہیں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حامد میر کا کالم : احمد فراز سے احمد فرہاد تک

مئی 30, 2024

احمد فراز کی باتیں اور ان کے نئے کلیات کی اشاعت : شاکر حسین شاکر کا تبصرہ

ستمبر 6, 2023

سیدنا احمد فراز دیوبندی در شہر جدہ : رضی الدین رضی بنام شاکر حسین شاکر ( 37 برس پرانا مکتوب )

اگست 23, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.