Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»بلوچستان کا مسلہ۔۔۔۔حل کیا ہے ؟ ۔۔پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
تجزیے

بلوچستان کا مسلہ۔۔۔۔حل کیا ہے ؟ ۔۔پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

ایڈیٹرمارچ 28, 202558 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دیکھا جائے تو قوم پرستی کے جذبات منفی نتائج کی بجائے مثبت نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔یورپ/مغرب کی ترقی کے عقب میں قوم پرستی(نیشنلزم)کا رول زیادہ نمایاں ہے ۔نیشنلزم اگر” نیرو نیشنلزم "کا روپ دھار لے تو شدت پسندی/نراجیت یا انتہا پسندی جنم لیتی ہے ۔اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ قوم پرستی بعض اوقات سفاکیت،ذاتیات،جانبداری یا پھر ظلم کرنے کے رویے لے کر سامنے آ تی ہے ۔یہ مائنڈ سیٹ اکثر اوقات اس وقت اپنا بھیانک چہرہ دکھاتا ہے جب ظلم بڑھ جاتا ہے یا پھر قوم پرستی کی تحریکوں کی قیادت باشعور نہیں ہوتی یا پھر اسے اعلی انسانی قدروں کے لطیف احساس کا ادراک نہیں ہوتا۔اس طرح کی سفاک تحریکوں کا بھیانک چہرہ ہمیں اپنے ہمسایہ ممالک یا پھر پاکستان (مہاجر قومی موومنٹ ،بعض بلوچ قوم پرستوں یا تین چار دہائیوں سے افغان طالبان وغیرہ) میں دکھائی دیتا ہے ۔قوم پرستوں کی یلغار میں بلوچوں نے کسی حد تک نراجیت کی شکل اختیار کر لی ہے ۔جس سے اب ریاست کے ساتھ عوامی سطح پر بھی آ پس میں ایک تصادم کی صورت سامنے آ نے کو ہے اوریہ خطرناک صورتحال ہو گی۔
پاکستان میں بلوچوں کا ایشو آ غاز ہی سے آ رہا ہے ۔یہاں رول صرف ریاست کی بے حسی کا نہیں بلکہ یہاں کے سرداروں کا کردار بھی بڑی حد تک مشکوک ہے ۔یہ سردار بڑے پیمانے پر وفاقی حکومت سے بلوچ عوام کے نام پر فنڈز لیتے ہیں جو عوام کی بجائے ان کی اپنی تعیشات پر خرچ ہو جاتے ہیں،نتیجے میں ایک خاص طرح کا احساس محرومی جنم لیتا ہے اور بلوچ عوام براہ راست ریاست پاکستان کو موردالزام ٹھہراتی ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس طرح کی غلط فہمیوں کو ختم کیا جائے۔ دیکھا جائے تو بہت سے گلے شکوے مل بیٹھ کر یا مذاکرات کے ذریعے دور کیے جاسکتے ہیں۔یہاں نظریاتی اختلاف کم اور حقوق کا مسلہ زیادہ ہے ۔مواصلات ،صحت ،روز گار اور تعلیم کے بہت زیادہ مسائل ہیں جنھیں ریاستی "ول” سے آ رام سے حل کیا جاسکتاھے۔انڈیا نے خالصتان،تامل ناڈو اور اب کشمیر میں حالیہ اقدامات سے ان تحریکوں کو منطقی انداز میں قابو میں کر لیا ہے ۔بلوچستان جو پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اسے اوونرشپ کی زیادہ ضرورت ہے ۔یہ صرف پاکستانی معیشت کا گیٹ وے نہیں بلکہ مڈل ایسٹ ،انڈیا، فار ایسٹ اور ایران کا بھی گیٹ وے ہے ۔ اس کی ترقی/ پورے خطے کے لیے نہایت اہم ہے ۔ گوادر پورٹ تو ہمارے مستقبل کی ضامن ہے اسے سبوتاژ کرنے کے عالمی طاقتوں کی سازشوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ان سازشوں کا مقابلہ بلوچوں کو بیگانگی کے رویوں کی بجائے اپنائیت کے جذبے سے کیا جاسکتا ہے ۔
اگر بلوچستان کے مسلے کو حل کرنے میں ریاست پاکستان سنجیدہ ہے تو پھر اس کا فوری حل سیاسی اور مذ اکراتی کے ساتھ بجٹ میں ایک خطیر رقم مختص کر کے بلوچوں کو وہ تمام حقوق دے دیے جائیں جن کے لیے وہ کئی برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔بلوچ مانڑو دھرتی واسی ھیں انھیں محبت اور اپنا بنا کر راضی کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن یہ سب اعتماد کی فضا قائم کیے بنا ممکن نہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلوچستان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوئٹہ دھماکے میں ڈاکٹر مہر اللہ ترین کی ہلاکت پر رقت آمیز مناظر، ڈاکٹر دھاڑیں مار کر رونے لگے
Next Article عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان میں دستی بم حملہ ، پولیس اہلکار زخمی ، افسر سمیت چار افراد اغوا

مئی 22, 2026

بارکھان میں آپریشن: سات شدت پسند ہلاک ، میجر سمیت پانچ اہلکار بھی مارے گئے۔۔ بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لی

مئی 14, 2026

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں 32 ہلاکتیں

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.