ملتان : ڈاکٹر قراةالعین ہاشمی کی نظموں میں آج کا عہد سانس لیتا ہے ۔ ان کی کتاب جدید اردو نظم میں خوبصورت اضافہ ہے، اور توقع رکھنی چاہیئے کہ آنے والے دنوں میں وہ اردو شاعری میں اس خطے کی توانا آواز کے طور پر سامنے آئیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار سخن ور فورم کے زیر اہتمام ملتان ٹی ہاﺅس میں ڈاکٹر قرةالعین ہاشمی کے شعری مجموعے ”من کُن“ کی تعارفی تقریب کے دوران کیا گیا ۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد امین نے کی، مہمان خصوصی رضی الدین رضی اور مہمان اعزاز ڈاکٹر فرزانہ کوکب تھیں ۔ نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر نے انجام دئے ۔ اس موقع پر نوازش علی ندیم ، طٰہٰ نقوی ،قیصرعباس صابر، قیصر عمران مگسی ،پروفیسر شفقت عباس ، اظہر خان ، رضوانہ تبسم دُرانی ، گلِ نسرین ، ثقلین حیدراور نبیہہ احمد نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر قرةالعین ہاشمی کی شاعری محبت اورجذبوں کی شاعری ہے ۔ ان کی شاعری میں زندگی اور محبت سانس لیتی محسوس ہوتی ہے ۔ ان کی مختصر نظموں میں بہت سے اچھوتے موضوعات ہیں جو قاری کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں ۔ مقررین نے کہا ڈاکٹر قرة العین ہاشمی کی نظموں کی لفظیات نئی ہیں ۔یہ نظمیں آج کے عہد سے مطابقت رکھتی ہیں اور اسی لئے وہ نئی نسل کی پسندیدہ شاعرہ ہیں ۔ ڈاکٹر قر ۃالعین ہاشمی نے شاعری اور براڈکاسٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ایک کینسر سپیشلسٹ کی حیثیت سے وہ لوگوں کی مسیحائی بھی کرتی ہیں ، لوگوں کے دکھوں کو قریب سے دیکھتی ہیں اور محسوس بھی کرتی ہیں ۔یہ ایک ماں، بہن ، بیٹی اور وفا شعار بیوی کی شاعری ہے ۔جنوبی پنجاب نسائی شاعری میں ان کی کتاب کو خوبصورت اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قرة العین ہاشمی نے کہا کہ آج میری زندگی کا خوبصورت دن ہے ۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنی والدہ اور جیون ساتھی کی بدولت ہوں کہ میری زندگی میں بس یہ دو ہستیاں ایسی ہیں جنہوں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ۔ تقریب میں ادیبوں ،شاعروں، دانشوروں، ماہرین تعلیم سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شاعرہ کو پھول اور تحائف بھی پیش کئے گئے ۔
جمعرات, جون 11, 2026
تازہ خبریں:
- مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
- آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
- ڈاکٹر علی شاذف : زمانے کی دھول میں چھپا سچ : محمد عمران کا کتاب کالم
- رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
- کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
- ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
- جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

