ملتان : ( اے پی پی ) دینا بھر میں انرجی اکنامکس اور شعبہ ماحولیات میں پاکستان کی پہچان بننے والے نامور ماہر ماحولیات ڈاکٹر محمد شہباز نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر محمد شہباز کے تحقیقی کام اور ان کے دنیا بھر میں نمایاں حوالہ جات (سائیٹیشن) کے اعتراف میں ملائیشیا کے معروف ادارے ایچ کے گاؤ شنگ ایجوکیشن نے انہیں ایمرجنگ سائیٹیشن لوریٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر محمد شہباز کی سائیٹیشن ساٹھ ہزار کے قریب ہیں۔دنیا بھر سے محقق پالیسی میکرزاور طلباوطالبات ان کی اس تحقیق کو حوالہ بنا کر اپنے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد شہباز نے شعبہ ماحولیات کے ساتھ معاشیات ،شماریات اور ان سے متعلقہ ہر شعبہ میں نمایا ں کام کیا ہے۔ یورپ، امریکہ ،مشرق وسطی سمیت پوری دینا میں ان کے شاگردوں نے اس اعزاز پر انہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ایسے لوگ انسانیت کے محسن ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد شہباز ان دنوں چین کی جامعہ بیجنگ انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ،کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی، یورپ اور ایشیا میں کئی جامعات اور اداروں میں اپنی خدمات پیش کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
منگل, جون 16, 2026
تازہ خبریں:
- زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی انتقال کر گئے
- ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
- 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
- ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
- نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
- آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
- امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
- حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
- خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم

