Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مذاکرات میں جزوی پیش رفت ہوئی : ’دو، تین اہم نکات پر اختلاف رائے‘ کے سبب معاہدہ نہیں ہو سکا، اسماعیل بقائی
  • ایران کا شرائط تسلیم کرنے سے انکار : امریکی نائب صدر واپس چلے گئے
  • امریکہ ، ایران مذاکرات رات گئے تک جاری، توقع سےزیادہ پیش رفت
  • مذاکرات شروع : ایرانی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
  • فتح خیر کی ہو گی ، ذلت اہلِ تکاثر کا مقدر ہے : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:جینا اسی کا نام ہے
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:جینا اسی کا نام ہے

ایڈیٹرفروری 13, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

زندگی اِک تسلسل کا نام ہے۔ ایک ایسا دریا ہے جو کبھی نہیں رُکتا، چلتا رہتا ہے اور یہی زندگی کی ترقی ہے۔ تنزلی، رکاوٹ عارضی چیزیں ہیں۔ بعض اوقات اسی دریا میں کوئی بھاری پتھر کچھ لمحوں کے لئے ہمیں روک لیتا ہے، اس کے پیچھے کوئی راز ہوتا ہے، ہماری کسی صلاحیت کا امتحان ہوتا ہے، ہماری کسی لغزش کی سزا ہوتی ہے یا ہمیں چیلنج دیا جاتا ہے کہ ہم اس کو اٹھا کر سمندر کی طرف بڑھیں۔ اگلی منزلوں میں انتقال ابھی تک شعورِ انسانی پر کھل نہیں سکا جس کی وجہ سے ہم ارتقاکی اس منزل سے آگے سفرکرتے ہوئے ڈرتے ہیں اسے موت کا نام دیتے ہیں، موت جو ایک اندھی نگری ہے جہاں کچھ نہیں ہے لیکن دنیا میں جن بڑے فلسفیوں، دانشوروں، صوفیوں، ولیوں نے اپنے اندر جھانکا، اپنے ربّ سے مکالمہ کیا اور گہرائی میں چیزوں کو دیکھا اُن پر کھلا کہ یہ تو اعلیٰ منزل کی طرف پیش رفت ہے اسی لئے جب یہ مرحلہ آتا تھا تو وہ ایک طرح کی سرشاری اور خوشی کا اظہار کرتے تھے کہ ان کی ترقی ہو رہی ہے، وہ ربّ کے اور قریب ہو رہے ہیں۔
شعبۂ فلسفہ نے میری زندگی کو نکھارنے اور مجھے خود کو کھوجنے میں اہم کردار ادا کیا۔یہاں ایک ہستی حلیمی کا آئینہ تھی کہ بات کر کے حوصلہ ملتا تھا، کسی بھی طرح کا سوال کرتے ہوئے خوف محسوس نہیں ہوتا تھا۔ ہم سب کی زندگی میں کوئی نہ کوئی استاد ہمیں اندر سے جگانے کے لئے متعین کیا جاتا ہے۔ وہ ہمیں صرف اشارے سے رستے کا نشان دکھاتا ہے، اچھا استاد کبھی علم ٹھونستا نہیں بلکہ حاصل کرنے کی جستجو عطا کرتا ہے۔
جن دنوں میرے بھاگتے ہوئے پاؤں میں کنڈی ڈال کر مجھے اوقات یاد دلائی گئی،سب کچھ ڈانواں ڈول ہوگیا۔ وجود ہی بکھر گیا تو پھر موبائل، آوازیں اور باقی چیزیں کہاں باقی رہنی تھیں۔ انہی دنوں ڈاکٹر نعیم احمد نے اگلے پڑاؤکی جانب سفر کیا۔ڈاکٹر صاحب نے ایک بہت شاندار زندگی گزاری۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ خوبصورتیوں سے بھرا ہوا تھا جس میں دانش، علم اور رہنمائی تو ان کی ذمہ داری تھی لیکن انہوں نے مسکراہٹیں بانٹیں، زندگی کا شعور سکھایا، مثبت رستہ کیا ہے یہ بتایا۔ ان کی وساطت سے دنیا کے بڑے بڑے فلسفیوں، دانشوروں سے ملنے کا موقع ملا۔ میں نے ایک دفعہ انہیں کہا ڈاکٹر صاحب آپ کے تین بیٹے ہیں، بیٹی نہیں ہے۔ کہنے لگے آج سے تم میری بیٹی ہو اور پھر یہ آخری دم تک نبھایا۔ ڈاکٹر صاحب بحث مباحثے کے دوران اچھے جملوں کا لطف لیتے تھے، کسی مذاکرے میں کوئی بات ہوتی تو کئی دفعہ پوچھتے اچھا صغرا تم نے ایسے کہا تو پھر کیا ہوا۔ جہاں ان کا یہ شفیق روپ تھا وہیں کچھ معاملات میں وہ سخت بھی تھے۔ ہم چھانگا مانگا ٹور پہ گئے، شام ہو گئی، طالب علموں کی زندگی کا وہ دور شرارتوں سے بھرا ہوتا ہے۔وہ انوکھی حرکتیں کرتے رہتے ہیں ،واپسی پہ ہم کچھ طالبعلم بس کے اوپر بیٹھ گئے جن میں کچھ کو ٹاہلی کی باریک کونپلیں ہلکا پھلکا چھیڑ بھی گئیں مگر اتنی چوٹوں کی کس کو پرواتھی۔جب ہم واپس آئے تو ڈاکٹر نعیم احمد شدید ناراض ہوئےبلکہ کہا کہ یہ خطا معاف ہی نہیں ہو گی۔ بہرحال اس کے بعد ہم نے کبھی اس طرح کی خطا کرنے کا سوچا بھی نہیں اور معاملہ ٹھیک ہو گیا۔ جب میں نے ایف ایکس گاڑی لی تو میں موٹر سائیکل کی طرح اسے ہاسٹل اور ڈاکٹر صاحب کے گھر کے درمیان دوڑاتی رہتی تھی۔ ہفتے اتوار کو ہم گھنٹوں وہاں جا کر پہروں بیٹھے رہتے۔ ان کی بیگم جن کو ہم بھابھی کہتے ہیں وہ شاید محبت میں ان سے بھی دو ہاتھ بڑھ کر ہیں۔ پچھلے سال خاور اور میں، خاور کے بیٹے شاہو کی شادی کا کارڈ دینے گئے تو گاڑی میں بیٹھتے بھابھی ٹفن لے کر آ گئیں، گھر کے کباب ہیں۔ میں نے کہا میں نے آفس جانا ہے، کہنے لگیں نہیں لے کر جاؤ۔ میرا اس گھر سے بیٹیوں کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ ڈاکٹر صاحب ایک محدود دائرے سے نکل کر وسیع دائرے میں چلے گئے ہیں۔ ان کی ترقی ہو گئی ہے۔ وہاں وہ دنیا بھر کے فلسفیوں کے ساتھ بیٹھ کر دنیا میں محبت، امن اور دانش کی روشنی پھیلانے کی بحثیں کر رہے ہوں گے، وہاں کوئی ایسا نظریہ بھی پنپ رہا ہو گا جس کو سامنے لانے کے لئے قدرت کسی ذہن کو تیار کر رہی ہو گی۔ ڈاکٹر نعیم احمد نےشاندار زندگی گزاری ،اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کیں، تینوں بیٹوں کے بچوں کو بڑے ہوتے دیکھا، لاکھوں طالب علموں کی رہنمائی کی، آپ کو مبارک ہو۔ علی کہہ رہا تھا ابو نے کہا کھانے کے بعد میرا آڈیو پیغام ریکارڈ کر کے صغرا کو بھیجنا لیکن اس سے پہلے وہ وینٹی لیٹر اور پھر اگلے مرحلے کی جانب۔کوئی بات نہیں مجھے امید ہے جب میں اس سمت آؤں گی تو وہاں بھی مجھے آپ کی دانش کا سایہ میسر رہے گا۔آمین۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کامکمل کالم:اب برف باری دیکھنے کہاں جائیں؟
Next Article امتیاز عالم کا کالم:کٹھ پُتلی تماشے سے جمہور کو کیا سروکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 15, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 15, 2026

دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم

اپریل 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم اپریل 15, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 15, 2026
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم اپریل 15, 2026
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ اپریل 15, 2026
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں اپریل 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.