Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ازدواجی تعلق۔۔ راحت یا مشقت؟
جہان نسواں / فنون لطیفہ

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ازدواجی تعلق۔۔ راحت یا مشقت؟

ایڈیٹرجون 19, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میری بیوی کہتی ہے۔ میں نہانے جا رہی ہوں۔ اگر کچھ؟
افوہ۔ میری والی تو تیل لگا کر پوچھتی ہے۔ آج تیل لگایا ہوا ہے، بعد میں نہانا ہے۔ کوئی ارادہ؟
لاحول ولا قوۃ۔ میری بیوی کہتی ہے، گھر کی صفائی کی ہے، پسینہ بہت آیا ہے۔ کپڑے بدلنے ہیں۔ ابھی بتا دیں۔ ورنہ پھر پاک ہونا پڑے گا۔
میری بیوی کا تو انتظام ہی انوکھا ہے۔ علیحدہ چادر۔ کپڑے۔ گرم پانی۔
میری بیوی کو تو عین کلائمکس پہ یاد آ جاتا ہے کہ کچن میں آٹا ختم ہے، کل دفتر واپسی پہ لازمی لے کر آنا۔
دوسرے فریق کی کہانی بھی سن لیں۔
میرے شوہر کہتے ہیں۔ یہ کام اللہ نے صرف بچے پیدا کرنے کے لیے بنایا ہے سو بس اتنا ہی۔
اسلامی طریقے سے بتی بجھا کر۔ آنکھ کا بھی پردہ ہوتا ہے۔
شرعی کام بس دخول اور فوری انزال کا ہے۔ اگر تمہیں کوئی خبر نہیں ہوئی تو میں کیا کروں؟
بچہ ہو گیا نا۔ بس ثابت ہو گئی میری مردانگی۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ تمہیں بھی میری مردانگی کا پتہ چلنا چاہیے۔
یہ مختلف لوگوں کے درمیان ہونے والی گفتگو ہے جسے سن کر ایسا محسوس ہوتا ہے مختلف مسافر ایک ایسی گاڑی میں بیٹھے ہیں جو ایک منزل کی طرف سفر تو کر رہے ہیں مگر جانتے ہی نہیں کہ ساتھ کی سیٹ پر کون بیٹھا ہے؟
یہ ہے وہ تعلق جس کے ذریعے ہمارے معاشرے کے میاں بیوی ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔ ایک ایسا فریضہ جو انجام دینا ہے لیکن نہ کوئی خوشی ہے نہ جوش۔ بلکہ اس کو دوسرے ضروری کاموں سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ سردردی اور ناگواری کم سے کم ہو۔
کیوں ہے ایسا؟
کیوں میاں بیوی کا تعلق محبت و خلوص کی بجائے ایک ایسے روکھے پھیکے تعلق میں بدل جاتا ہے جسے دونوں ساری عمر مشکل سے نبھاتے ہیں؟
کیوں پیرانہ سالی میں دونوں ایک دوسرے کو بیزاری اور اجنبی نظر سے دیکھتے ہیں؟
سمجھ میں ایک ہی بات آتی ہے۔ اس تعلق کی بنیاد میں لاعلمی، لاتعلقی اور معاشرے کے سجھائے ہوئے وہ سب ٹوٹکے شامل ہیں جن میں رضامندی، خوشی، سرشاری اور انوالومنٹ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ فریق اول کو فریق ثانی کے محسوسات، اضطراب، ہچکچاہٹ، لاعلمی، ڈر، اور تکلیف کا نہ تو ادراک ہوتا ہے اور نہ ہی جاننے کی خواہش۔ ممکن ہے کہ اس سفر میں ایک فریق اگر مغرب میں ہو تو دوسرا مشرق میں۔
بہت سے اسباب میں پہلا اور اہم سبب جنسی اعضا کو غلیظ سمجھا جانا ہے جو بہت سے لوگوں کو اس عمل سے کراہت میں مبتلا کرتا ہے اور وہ ساری عمر سمجھ ہی نہیں سکتے کہ جنسی اعضا جسم کا ویسا ہی حصہ ہیں جیسے ناک کان آنکھ ہاتھ پاؤں۔ اسی عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اولاد تو ہر کسی کی آنکھ کا تارہ ٹھہرتی ہے لیکن عمل اور اعضا زیر عتاب بن جاتے ہیں۔
دوسرا اہم سبب جنسی عمل کو ایک ایسا ٹیبو سمجھا جانا ہے جس سے بے نہ صرف شرم و حیا کو منسلک کر دیا گیا ہے بلکہ ایک ایسے عمل کے طور پہ سوچنا جس میں ناگواری بھی شامل ہو تو کیا حاصل ہو گا؟ مزید بیزاری اور زبردستی لاد دیا جانے والا بوجھ!
ایک اور سبب مرد کا عورت کو ایک ڈمی کی طرح استعمال کرنا ہے جو اس تعلق کو مزید بوجھل کرتا ہے۔
اس عمل کی نزاکت سے بے خبری اور میکانکی طور طریقے یا ابنارمل اطوار مرد و عورت کو ایک دوسرے سے اجنبی بنا دیتے ہیں۔
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ فریقین اس سفر کو اکٹھے طے کریں۔ نہ صرف مرضی، اجازت اور خواہش دو طرفہ ہو بلکہ سفر کی تکنیک سے باخبری لازم ہے۔ ازدواجی تعلق میں اگر مرد اس بات کا خیال نہ رکھے تو عورت ٹامک ٹوئیاں مارتی رہ جاتی ہے۔
یہاں یہ بات بھی یاد رکھیے کہ دو لوگ جب ایک دوسرے کا لباس بن جائیں اور اس میں احساس، مروت، محبت، اظہار اور لگاؤ نہ ہو تو تب وہی کچھ ہو گا جس کا ہم نے آغاز میں ذکر کیا تھا۔ بڑھتی عمر میں ایک دوسرے سے بیزار افراد شکایات کے انبار کے ہمراہ۔
ہمارا کہنا یہ ہے کہ دنیا کا ہر تعلق انویسٹمنٹ پہ استوار ہے۔ جذبات، وقت، احساس اور محبت کی انویسٹمنٹ۔ جتنا اس اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گس اتنا ہی نکلے گا۔ بلکہ ہو سکتا ہے منافع بھی ہو۔ اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ نکاح کے دو بول دو اجنبیوں کے آپس کے تعلق کو انویسٹمنٹ کے بغیر فرحت انگیز اور شاندار بنا دیں گے تو یقین کیجیے سفر کے اختتام میں آپ حیران پریشان کھڑے ہوں گے اور اپنے آپ سے ہی پوچھ رہے ہوں گے کہ یہ کیسی زندگی تھی اور کس کے ساتھ گزری؟
اس انویسٹمنٹ میں مرد کا کردار زیادہ اہم ہے جس کی خاطر عورت اپنا گھر بار چھوڑ کر زندگی بسر کرنے آتی ہے۔ لیکن اگر عورت کو محسوس ہو کہ دن کی روشنی میں وہ کسی ایسے اجنبی کے ساتھ وقت گزارتی ہے جو سرد مہر، کٹھور اور لاتعلق ہے اور جو بیوی کو دوسروں کے سامنے عزت نہیں دیتا تب رات کی خاموشی میں اس مرد کو بھی ایک ایسی سرد مہر عورت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے قربت کے لمحات میں وہ سب اذیتیں یاد آتی ہیں جو دن کی روشنی میں اس کے دامن میں انڈیلی جاتی ہیں۔
تب مرد حیران ہو کر پوچھتا ہے تم ایسی کیوں ہو؟
( بشکریہ : ہم سب )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ازدواجی ازدواجی تعلق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوفاقی حکومت نے رویہ درست نہ کیا تو ان کا رویہ درست کرنے عوام نکلیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
Next Article مکہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حاجی جاں بحق
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.