ملتان ( اے پی پی ) وزیر اعظم پاکستان کے احکامات پر بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن چوتھے روزبھی جاری رہا۔ جنوبی پنجاب میں مزید 229 صارفین بجلی چوری میں ملوث نکلے۔
3 لاکھ 52 ہزار یونٹس چوری کرنے پر ایک کروڑ 47 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ 13 اضلاع میں پکڑے گئے تمام چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں دائرکردی گئیں۔ دائر درخواستوں میں سے 33 افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ 220 گھریلو، 7 کمرشل صارفین اور 2 کاشتکار بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لئے گئے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر جاری آپریشن میں 3 بجلی چور موقع سے گرفتار کروائے گئے۔
فیس بک کمینٹ

