Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»‘لاپتا’ سابق فوجی افسر لندن فرار ، والدہ کو پاکستان میں ہی چھوڑ گئے
اہم خبریں

‘لاپتا’ سابق فوجی افسر لندن فرار ، والدہ کو پاکستان میں ہی چھوڑ گئے

ایڈیٹراپریل 21, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
adil raja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتا ہونے والے سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل راجا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ ‘بحفاظت’ اپنے خاندان کے پاس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق فوجی افسر میجر (ر) عادل راجا کا کہنا تھا کہ ‘ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، لیکن وقت آنے پر سب کچھ کہا جائے گا’۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیز و اقارب کو ذرا بھی تکلیف پہنچی تو میں کسی کا لحاظ نہیں کروں گا’۔
انہوں نے ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کے پاس درج کرائی گئی اپنی شکایت کی کاپی بھی شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں ‘جان سے مارنے کی دھمکیاں’ دی گئی ہیں، شیئر کی گئی شکایت کی نقل کے مطابق شکایت 19 اپریل کو درج کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پی ای ایس ایس) کے سابق ترجمان عادل راجا کی مبینہ گمشدگی کی خبر گزشتہ روز پہلی بار ٹوئٹر پر سامنے آئی تھی جب سبین کیانی نامی ایک خاتون نے ان کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ان کا عادل راجا سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا اور خاتون نے عادل راجا کی موجودگی کا پتا لگانے کے لیے لوگوں سے مدد طلب کی تھی۔اس کے بعد سے سابق فوجی افسر کی ‘گمشدگی’ سے متعلق سوشل میڈیا پر شور رہا۔
گزشتہ روز اپنی ایک ٹوئٹ میں سبین کیانی نے کہا تھا کہ ایف آئی اے سے تعلق کا دعویٰ کرنے والے چند افراد نے ان کی ساس کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جبکہ عادل راجا وہاں موجود نہیں تھے۔خاتون نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا تھا کہ ان کا گھر آرمی ہاؤس سے بمشکل 100 میٹر کے فاصلے پر ہے۔
سبین کیانی نے مزید کہا تھا کہ ‘اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد میرا اپنے شوہر سے رابطہ ٹوٹ گیا’۔اس کے ساتھ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مسلح افراد کو مبینہ طور پر ایک اپارٹمنٹ کے باہر سیڑھیوں پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
آج سبین کیانی نے تصدیق کی کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ ہوگیا ہے جبکہ ان کے شوہر ٹھیک اور آزاد ہیں، انہوں نے حمایت پر لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
عادل راجا ٹوئٹر پر ایک فعال سیاسی تبصرہ نگار اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے پرجوش حامی ہیں۔انہوں نے عمران خان اور ان کی حکومت کی برطرفی پر بھی تنقید کی تھی اور 10 اپریل کو اپنی ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو بطور وزیر اعظم دوبارہ منتخب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
عادل راجا نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آئیے، عمران خان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لاتے ہیں، انشااللہ۔’
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے پروفائل کے مطابق وہ ایک جنگی تجربہ کار ہیں اور ان دنوں ایک مقامی انگریزی روزنامے میں کالم لکھتے ہیں۔
عادل راجا نے چند روز پہلے ہی پی ای ایس ایس کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ ‘رضاکارانہ طور پر’ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔سابق فوجی افسر نئی حکومت پر خاص طور پر شریف خاندان پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں اور ان کی مبینہ بدعنوانی پر انہیں ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔
جس دن شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا اسی روز عادل راجا نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘نئے کرائم منسٹر کی تقرری ہمارے نظام کی ناکامی کی دلیل ہے’۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سابق فوجی افسر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹینس اسٹار مایہ شراپووا کا شادی سے قبل حاملہ ہونے کا اعلان
Next Article محاذ آرائی نہیں چاہتا، پاک فوج کو سلام : جن سے بھی غلطی ہوئی فوری الیکشن کرادیں
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.