Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بھٹو کا تختہ الٹنے کے مرکزی کردار فیض علی چشتی تین روز قبل گمنامی کی موت مر گئے
اہم خبریں

بھٹو کا تختہ الٹنے کے مرکزی کردار فیض علی چشتی تین روز قبل گمنامی کی موت مر گئے

ایڈیٹردسمبر 26, 202454 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راول پنڈی : بھٹو کا تختہ الٹنے کے مرکزی کردار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی تین روز قبل گمنامی کی موت مر گئے ۔ ان کی عمر 97 سال تھی ۔ سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔گزشتہ دنوں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے اسپتال میں جنرل فیض علی چشتی کی عیادت بھی کی تھی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔لیفٹینینٹ جنرل فیض علی چشتی (1927ء میں پیدا ہوئے ، وہ کور 10 کے سابق کمانڈر تھے۔انھوں نے 1946ء میں بطور آرٹلری افسر برطانوی ہندوستانی فوج میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں 1947ء میں تقسیم کے بعد پاکستانی فوج میں شمولیت حاصل کی۔ وہ 60 میڈیم رجمنٹ آرٹلری سے تعلق رکھتے تھے جس میں انھیں بعد میں سی او (کمانڈنگ آفیسر) کے طور پر تعینات کیا گیا۔وہ پاکستان میں 1977ء میں نافذ کیے گئے مارشل لا کے معمار تھے، انھوں نے کور آف ملٹری پولیس کی کمانڈنگ کی جس نے اس وقت بہت سے سیاسی قیدیوں کو قید کیا تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 5 جولائی 1977 کی شام جب اس وقت کی بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے 10 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض علی چشتی نے تمام انتظامات مکمل کرلئے تو آرمی چیف جنرل ضیا الحق کے دل میں ایک انجانا خوف تھا جس کا اظہار انہوں نے جنرل چشتی کو یہ فقرہ کہہ کر کیا کہ مرشد مروا نہ دینا۔ یوں تو بھٹو حکومت پر قبضے کا فیصلہ جنرل ضیاالحق کا تھا مگر فیض علی چشتی نہ صرف اس فیصلے میں ان کے پہلے ہمنوا تھے بلکہ بھٹو حکومت کے خلاف کارروائی کے کردار نمبر ون بھی وہی تھے، وہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے اقدام کا مرتے دم تک دفاع کرتے رہے۔
جنرل فیض علی چشتی ہمیشہ آرمی چیف کے عہدے کو منتخب وزرائے اعظم سے مقدم تصور کرتے تھے، بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد فیض علی چشتی کچھ عرصہ جنرل ضیا الحق کے منظور نظر رہے اور انہیں مارشل لا حکومت میں غیر معمولی اہمیت بھی حاصل رہی۔
ان کی خواہش تھی کہ وہ فل جنرل بنیں مگر ایسا ہونہ سکا اور انہیں 1980 میں ریٹائر ہوکر گھر جانا پڑا، بعد میں جنرل چشتی نے ’بھٹو ، ضیا اور میں‘ کے عنوان سے کتاب بھی لکھی جس کی شہرت کے بعد بیٹریل آف این ادر کائنڈ اور ڈیموکریسی اینڈ آرمی ان پاکستان کے عنوان سے کتب بھی تحریر کیں۔
جنرل فیض علی چشتی نے سال 2007 میں پیپلز پارٹی کے ایک سینیٹر کی مدد سے بے نظیر بھٹو سے خفیہ ملاقات کرکے 1977 میں اپنے کردار کی وضاحت بھی کی تھی مگر جب ان سے اس بابت پوچھا گیا توانہوں نے تردید کی۔ جنرل فیض علی چشتی بھارت کی ڈیرہ دھون برٹش ملٹری اکیڈمی سے تربیت یافتہ تھے، وہ پیدا تو بھارتی پنجاب میں ہوئے مگر تقسیم کے بعد بحیثیت جونئیر فوجی افسر ممبئی سے ایک بحری جہاز پر کراچی آئے اور پھر مرتے دم تک راولپنڈی میں رہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ذوالفقار علی بھٹو ضیاءالحق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعالمی شہرت یافتہ پاکستانی ناول نگار بیپسی سدھوا انتقال کر گئیں
Next Article غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 15, 2026
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم جون 14, 2026
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی جون 14, 2026
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.