Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فائزعیسیٰ نظرثانی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا
اہم خبریں

فائزعیسیٰ نظرثانی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

ایڈیٹرمارچ 18, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواست کی سماعت براہ راست نشر کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، عدالت کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی براہ راست نشریات سے متعلق مختصر فیصلہ دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10رکنی فل کورٹ نے کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری وکیل نے گزشتہ روز انگریزی زبان بولنے کی بات کی،جب پاکستان بنا تین زبانیں تھیں،اردو اور انگریزی کے علاوہ یہاں بنگالی کسی کو نہیں آتی تھی، قائداعظم محمد علی جناح انگریزی میں تقریر کرتے تھے،قائداعظم کی بات لوگوں کوسمجھ نہیں آتی تھی پھر بھی کہتے تھے سچا لیڈر ہے۔ فائز عیسیٰ نے کہا کہ قائداعظم بھی اردو نہیں بول سکتے تھے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے قوم کی توہین کی، لسانی کارڈ کے استعمال نے ملک کو تباہ کیا، حکومتی وکیل قانونی گفتگو کریں ڈرامےبازی نہ کریں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ پی ٹی وی نے کل پورا دن وزیراعظم اور وزرا کی خبریں چلائیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا جج فیصلوں سے بولتا ہے،جج اگر فیصلوں سے بولتا ہےتو میڈیا کو باہر نکال دیں ان کا کیا کام؟ جج جب فیصلہ جاری کریں گے تو عوام تک پہنچ جائے گا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بولے اٹارنی جنرل کی دلیل کے مطابق عوام انگریزی نہیں سمجھ سکتے،اٹارنی جنرل کی دلیل کا آسان زبان میں مطلب یہ ہے کہ عوام جاہل ہے، کل کو یہ حکومت کہے گی عوام تو جاہل ہے ووٹ بھی نہ ڈالے، جبکہ قرارداد پاکستان اردو میں تھی، جاہل قوم نے اس کو بھی مانا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں جس سے غلط تاثر جائے،آپ کے ‘گٹر کہنے کا مطلب بھی غلط نہیں تھا لیکن اس سے تاثر منفی ملا۔ فائز عیسیٰ نے کہا کہ ججز نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو کیوں نہیں روکا جب وہ کہہ رہے تھے عوام انگریزی نہیں سمجھ سکتے، جبکہ آج تک آئین پاکستان کا اردو ترجمہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے چاہتا ہوں کہ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس منظور ملک نےجاہل کا کوئی متبادل لفظ بتایا تھا، اس پر جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ میں نے تو کوئی بات ہی نہیں کی۔ فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہماری کابینہ کے لوگوں کو تو عربی نہیں آتی کیا وہ مسلمان نہیں، بلوچستان کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا ہے،ضیا الحق اور پرویز مشرف کا نام لیتے ہوئے ہم کانپنا شروع ہو جاتے ہیں،جبکہ ضیا الحق اور پرویز مشرف قوم کے نوکر تھے، ہم ججز بھی قوم کے نوکر ہیں۔
قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ شرم کا مقام ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کی قانون کی کتابیں سرکار پبلش نہیں کرتی، حکومت ججز کے پیچھے نہ پڑے، ضروری کام کرے، میں 43 سال سے اس شعبے سے منسلک ہوں آج بھی خود کو قانون کا طالبعلم سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر قانون نے موجودہ درخواست کی مخالفت نہیں کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے حکومت صدر اور اٹارنی جنرل کی طرف سے مخالفت کی۔فائر عیسیٰ نے کہا کہ میں نے پورے ملک کی عدالتوں کو براہ راست دکھانے کی درخواست نہیں کی، میں صرف موجودہ کیس میں براہ راست نشریات چاہتا ہوں، یہ عدالت عظمیٰ کے وقار کا معاملہ ہے۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ دکھانا چاہتا ہوں عدالت سب کو عوامی سطح پر قابل احتساب بناتی ہے،جسٹس عمر عطابندیال کے علاوہ سب ججز میرے جونئیرز ہیں،عوام سے یہ تاثر مٹانا چاہتا ہوں کہ جونئیر جج سینئر کے خلاف فیصلہ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں اکیلا بھی رہ گیا تو چٹان کی طرح تنہا کھڑا رہوں گا، ججز کی جاسوسی بند کریں، ایسی صورتحال ہوئی تو اس ملک میں رہنا پسند نہیں کروں گا۔ دلائل مکمل ہونے پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مختصر فیصلہ جاری کرنے کی استدعا کی جسے منظور کرلیا گیا۔
عدالت نے اس موقع پر کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی درخواست براہ راست نشر کرنے پر دونوں جانب سے مضبوط دلائل دیے گئے، سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت جلد مختصر فیصلہ جاری کرے گی۔
( بشکریہ روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جسٹس فائز عیسیٰ فائز عیسیٰ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:مسلم لیگ ن اور پی پی پی ایک دوسرے سے کیا چاہتے ہیں؟
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : ماضی بھلا کر بھارت کے ساتھ امن قائم کرنے کا خواب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : قاضی فائز عیسیٰ ۔۔۔ متنازعہ مگر اصول پسند چیف جسٹس

اکتوبر 25, 2024

آپ ہمیں بے عزت کریں یہ ہم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے: چیف جسٹس پی ٹی آئی وکیل پر برہم

اکتوبر 2, 2024

وجاہت مسعود کا کالم : چیف جسٹس کو دھمکی ؟

جولائی 31, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.