ملتان : ( اے پی پی ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام تیسر ادوروزہ فیض ادبی میلہ11دسمبر بدھ کو شرو ع ہوگا ۔ادبی میلے میں ملک بھر سے ادیبوں ،شاعروں اوردانشوروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔میلے میں شرکت کے لیے منگل کے روز مندوبین کی بہاولپور روانگی شروع ہوگئی ۔ملتان سے جو قلم کار میلے میں شرکت کریں گے ان میں رانا محبوب اختر، شاکر حسین شاکر ،رضی الدین رضی ،پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین،ڈاکٹرخاور نوازش ،ڈاکٹر عذرا لیاقت ،ڈاکٹر سجاد نعیم ،ڈاکٹرخرم شہزاد ،لیاقت رضا جعفری،ڈاکٹرجام عابد ،ڈاکٹرعمران اظفر شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ دیگر شہروں سے ڈاکٹرروش ندیم ،ڈاکٹر ضیاءالحسن،حفیظ خان ،ڈاکٹرصائمہ رام ،ڈاکٹرطاہرہ اقبال اوردیگر اہم قلمکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔سرگودھا ،بہاولپور ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،گجرات ،لاہور ،راولپنڈی ،مانسہرہ کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے قلمکار بھی اس کانفرنس میں مدعوکیے گئے ہیں ۔ادبی میلے کے منتظمین میںپروفیسر ڈاکٹرسید عامر سہیل چیئرمین شعبہ اردو ،ڈاکٹر لیاقت علی(فوکل پرسن) اور ڈاکٹر مظہر عباس شامل ہیں ۔
افتتاحی سیشن بدھ کے روز آرٹس فیکلٹی آڈیٹوریم بغداد کیمپس میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ۔صدارت وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد کامران کریں گے ،استقبالیہ کلمات ڈاکٹرعامر سہیل اد ا کریں گے ،ڈاکٹراسلم ادیب اور ڈاکٹر روش ندیم کلیدی خطبات دیں گے ۔لیاقت رضا جعفری تحت الفظ میں کلام فیض پیش کریں گے ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر لیاقت علی انجام دیں گے ۔بعدا زاں فوڈ بازار میں کتاب میلے کاافتتاح ہوگا ۔میلے کا دوسرا سیشن دوبجکر 30منٹ پر شروع ہوگا ،صدارت رانا محبوب اختر کریں گے ،اظہار خیال کرنے والوں میں شاکر حسین شاکر ،رضی الدین رضی ،ڈاکٹر الطاف یوسف زئی ،اظہر فراغ ،ڈاکٹر سائرہ ارشاد شامل ہیں ۔
دوسرے روز جدید اردو فکشن کے موضوع پر گفتگو ہوگی ،صدارت حفیظ خان کریں گے ،اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر طاہرہ اقبال ،ڈاکٹر خالد فیاض ،ڈاکٹر عذرا لیاقت ،ڈاکٹر سجاد نعیم اوردیگر شامل ہیں ۔اختتامی سیشن اسی روز دوپہر ایک بجے منعقد ہوگا ،صدارت وائس چانسلر ڈاکٹرمحمد کامران کریں گے پروفیسر ڈاکٹر عامر سہیل اظہار تشکر کریں گے ،نظامت کے فرائض ڈاکٹر لیاقت علی انجام دیں گے ۔
فیس بک کمینٹ