Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»فاروق عادل کا کالم:رضی الدین رضی کو بے روزگار نہیں کیا گیا ملتان کو خاموش کر دیا گیا
فاروق عادل

فاروق عادل کا کالم:رضی الدین رضی کو بے روزگار نہیں کیا گیا ملتان کو خاموش کر دیا گیا

ایڈیٹرستمبر 1, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان سے ایک روح فرسا خبر آئی ہے کہ اس شہر کا ایک داستان گو بے روز گار ہوا۔ تفصیل اس سانحے کی بھی بیان ہوگی لیکن پہلے ملتان جیسے کسی شہر کے داستان گو کی اہمیت پر بات ہو جائے۔
ہماری زندگی میں بعض اوقات ایسے واقعات ہو جاتے ہیں جن میں اٹھائی جانے والی ساری محنت اور مشقت کے باوجود حاصل وصول کچھ نہیں ہوتا۔ خلد آشیانی انتظار حسین ایسے واقعات پر کہا کرتے تھے:
‘ مکے گئے، مدینے گئے، ہر پھر کے ویسے ہی آ گئے،۔
تو سوال یہ ہے کہ سفر اگر وسیلہ ظفر ہے تو کیوں کوئی مسافر یا سیاح کسی سفر کا کشٹ بھی اٹھائے لیکن اس کی آنکھیں کسی منظر سے شاد ہوں اور نہ وہ کوئی ایسی کہانی ساتھ لے کر جائے جسے لوگ سنیں تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں یا مسکراہٹ روح میں تازگی بھر دے؟
بات ملتان کی ہو اور آپ اس شہر کی ہزاروں برس قدیم فصیل کے سائے تلے سے گزرتے ہوئے کسی تانگے، کسی چنکچی یا رکشہ والے کی زبان سے ایک مقام ‘خونی برج’ کا نام نہ سنیں یہ ممکن نہیں۔ آپ کے کان میں یہ نام پڑ جائے تو ممکن ہے ذرا سی دیر کے لیے آپ کے کان کھڑے ہوں پھر راستے کے بھیڑ بھڑکے میں نہ یہ سب آپ کے ذہن میں رہے اور نہ کوئی کیفیت آپ پر طاری ہو لیکن یہ ممکن نہیں کہ کسی کو رضی الدین رضی کی رفاقت میسر ہو اور وہ چشم زدن میں ہزاروں برس کی تاریخ کے بام و در سے نہ گزر جائے۔ سبب اس کا یہ ہو گا کہ رضی الدین رضی ذرا سی دیر میں کچھ ایسے الفاظ میں تاریخ کا کوئی نہ کوئی واقعہ آپ کے گوش گزار کر چکے ہوں گے جیسے اُس شب اس مقام سے گزرتے ہوئے انھوں نے مجھے بتایا کہ یہی تو وہ جگہ ہے جہاں سے گزرتے ہوئے سکندر اعظم زخمی ہوا اور پھر یہ زخم اس فاتح عالم کی زندگی کا خاتمہ کر گیا۔
بات یہ ہے کہ شہر تہذیبوں کے امین ہوتے ہیں لیکن یہ تہذیبیں بولتی اپنے کہانی کاروں یا روایتی زبان میں داستان گووؤں کی زبان سے ہیں۔ ہمارے بھائی رضی الدین رضی گو صحافی ہیں لیکن اصل میں ملتان کا چہرہ اور اس کی زبان ہیں۔ آپ ملتان کو جان نہیں سکتے، اگر اس شخص کی راہ نمائی آپ کو میسر نہ ہو۔
اب نہ بادشاہوں کا زمانہ ہے اور نہ شہروں کو زبان بخشنے والے ایسے ہنرکاروں کی گزر بسر کے لیے شاہی خزانوں کے منھ کھلتے ہیں، اب تو اس مقصد کے لیے اہل ہنر کو اپنا ہنر استعمال میں لا کر مزدوری کرنی پڑتی ہے۔ اب سے دو ایک روز پہلے تک اللہ نے ان کے اور ان کے اہل خانہ کے رزق کا اہتمام اے پی پی کے ذریعے کر رکھا تھا لیکن حادثہ یہ ہوا ہے کہ ہمارے اس محترم بھائی اور اے پی پی کے پینتیس چالیس احباب کو ایک فیصلے کے بہانے سے بے روزگار کر دیا گیا۔
کیا اب اس بات کو روئیں کہ راتوں رات دو تین درجن خاندانوں کو روز گار کر دیا گیا یا اس بات کا ملال کریں کہ رضی الدین رضی جیسے تہذیب شناس، ادیب، کہانی کار اور صحافی کو بے روزگار کر کے آپ نے دراصل ملتان کو خاموش کرنے کی تدبیر کی ہے؟
انتظار حسین حیات ہوتے تو وہ یقیناً کہتے کہ تہذیبوں کے قتل کے جرم پیچھے دراصل ایسی ہی وارداتیں ہوتی ہیں۔ اللہ ہمارے بھائی رضی اور سب بے روزگاروں کی دست گیری کرے، ہمارے شہروں کو بے زبان ہونے سے بچائے اور حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ اپنی قوت کو تباہی کے راستے پر ڈالنے کے بجائے حکمت کے راستے پر ڈال کر اللہ کے بندوں کے لیے آسودگی کا ذریعہ بنیں۔
(بشکریہ: آوازہ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصہیب اقبال کا کالم:گیلانی ہاؤس تک محدود پیپلز پارٹی : ذمہ دار کون ؟
Next Article وہاڑی:گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بیوی، تین بچوں کو قتل کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.