اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑبھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستہ پیش کیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔
’فاصلے کم ہورہے ہیں‘، آصف زرداری اور فضل الرحمان کی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
فیس بک کمینٹ