Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فارن فنڈنگ کیس : پی ٹی آئی نے درجنوں اکاؤنٹ ظاہر نہ کیے : سکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن
اہم خبریں

فارن فنڈنگ کیس : پی ٹی آئی نے درجنوں اکاؤنٹ ظاہر نہ کیے : سکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن

ایڈیٹرجنوری 4, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
flag pti
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکمراں جماعت نے انتخابی ادارے سے 31 کروڑ سے زائد کی رقم خفیہ رکھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے درجنوں اکاؤنٹس ظاہر ہی نہیں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن اب سکروٹنی کمیٹی کی اس رپورٹ پر سماعت کرے گا۔
منگل کو جاری ہونے والی تین رکنی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے چند افراد کے علاوہ فارن فنڈنگ کے مکمل ذرائع ظاہر نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے سکروٹنی کمیٹی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کو یورپی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جاپان، سنگاپور، ہانگ کانگ، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈ اور فن لینڈ سمیت دیگر ممالک سے فنڈ موصول ہوئے۔ کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کو نیوزی لینڈ سے موصول ہونے والے فنڈ تک سکروٹنی کمیٹی کو رسائی نہیں دی گئی۔سکروٹنی کمیٹی کے مطابق جب تحریک انصاف سمیت فریقین کی طرف سے مکمل ڈیٹا تک رسائی سے متعلق تعاون نہیں کیا گیا تو پھر کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی اجازت سے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان کے دیگر بینکوں سے 2009 سے 2013 کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی اور یوں یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سٹیٹ بینک کے ریکارڈ میں انکشاف ہوا کہ عمران خان کی جماعت کے 65 بینک اکاؤنٹ ہیں اور سال 2008-09 اور 2012-13 میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے ایک ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کیے۔
سٹیٹ بینک کی بینک سٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے۔ یوں تحریک انصاف نے 31 کروڑ روپے سے زائد کی رقم (310،440،444) الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے سنہ 2014 میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست پر الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے 96 سماعتیں کیں۔
اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا تھا کہ دو آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹوں میں منتقل کیے گئے اور تحریک انصاف نے یہ بینک اکاؤنٹ الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھے۔
منگل کو پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔درخواست گزار اکبر ایس بابر، پی ٹی آئی کے اسد عمر، عامر کیانی، پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ فریقین سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پبلک نہ کریں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے، جس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے استدعا کی کہ جب سکروٹنی کمیٹی کے بعد ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس آئے گا تو ہمیں کاپی فراہم کی جائے۔پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے مؤقف اپنایا کہ رپورٹ فریقین کو دے دی جائے تاہم ہمارے کمنٹس آنے تک اس رپورٹ کو پبلک نہ کیا جائے۔
شاہ خاور نے دلائل دیے کہ دیگر جماعتوں کے اکاؤنٹوں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو جانے دیں، وہ رپورٹیں بھی حتمی مراحل میں ہیں، اس کے بعد سب کو اکٹھے دیکھیں۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے سب رپورٹوں کو کیسے اکٹھا کر سکتے ہیں۔
وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہر کیس میں سب چیزیں پبلک ہوتی ہیں جس پر وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرڈر کر دے کہ فریقین سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو پبلک نہ کریں جس پر رکن الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ اوپن کورٹ میں ہم کیسے پابندی لگا سکتے ہیں کہ رپورٹ کو پبلک نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔ تاہم ان کے مطابق کچھ ڈبل اکاؤنٹس شمار کر لیے گئے، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے صرف 26 اکاؤنٹس کی بات کی گئی ہے۔
ان کے مطابق ابھی اس مقدمے کی سماعت ہو گی تو ان کی جماعت اپنی پوزیشن واضح کر لے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سٹیٹ بینک سے رپورٹ تحریک انصاف کی حکومت بننے سے پہلے حاصل کی تھی۔
فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک کے فنڈز کی تفصیلات جاری کی جائیں تاکہ عوام فرق کو سمجھے۔ ان کے مطابق ٹی ایل پی کی تو کوئی سکروٹنی ہی نہیں کی جارہی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میڈیا نے بریکنگ نیوز کے چکر میں فیک نیوز چلائی۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس کی جو صیحح وضاحت کی ہے اس کو میڈیا نے دیکھا ہی نہیں۔ ان کے مطابق ان سے چار اکاؤنٹس کو جوڑا جا رہا تھا جس سے تحریک انصاف نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے اپوزیشن جماعتوں پر بینک اکاؤنٹس خفیہ رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکشن کمیشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحیدر جاوید سیدکا کالم:افغان عبوری حکومت کا غیرذمہ دارانہ طرزعمل
Next Article خواتین بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد کے لحاظ سے لاہور سرفہرست :پنجاب حکومت کی صنفی برابری رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : کسی بھی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہو گی

جولائی 2, 2025

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کا حکم نامہ جاری

اپریل 18, 2025

پشاور سمیت پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ

اکتوبر 20, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.