اسلام آباد:بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی کل گیارہ ستمبرکوملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا ئے گی ۔ بابائے قوم کے یوم وفات پر مزار قائد پرگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جب کہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام حاضری بھی دیں گے۔محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہرالدین نے “قائداعظم” کا لقب دیا، ان کی قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن “پاکستان”حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے چھٹکارا پایا۔قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں اپنے آبائی شہر سے کیا اور 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلینڈ چلے گئے،1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس لوٹ آئے۔ قیام پاکستان کے بعد قائداعظم اس پاک وطن کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔ مسلمانانِ ہند 11 ستمبر 1948 کو اپنے اس عظیم رہنما کی قیادت سے محروم ہوگئے۔
فیس بک کمینٹ