ملتان:سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی والدہ ، سابق خاتون اول پاکستان اور سابق رکن قومی اسمبلی کلثوم نوازکی چھٹی برسی آج گیارہ ستمبر کو منائی جا رہی ہے ۔کلثوم نواز 29مارچ 1948ءکولاہور میں پیداہوئیں۔ 1972ءمیں انہوں نے فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے اردو شاعری میں ایم اے کیا۔ کلثوم نواز نے اردو ادب میں پی ایچ ڈی بھی کیا۔1968ءمیں ان کی شادی نوازشریف سے ہوئی۔ کلثوم نواز تین مرتبہ خاتون اول اور نوازشریف کی جلاوطنی کے دوران 1999سے 2002ءتک پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدررہیں۔ 11ستمبر2018ءکو گلے کے سرطان کے باعث ان کا لندن میں انتقال ہوگیا۔
فیس بک کمینٹ