Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے اراکین؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے اراکین؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 25, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jahangir tareen
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین ان دنوں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ عدالتوں اور ایف آئی اے میں پیشیوں کے موقع پر پی ٹی آئی کے کئی اراکین اسمبلی بھی ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آتے ہیں۔
جہانگیر ترین کا دعوی ہے کہ ان کے ساتھ 35سے 40اراکین اسمبلی ہیں اور وہ سب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں وہ جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیوں پر بات کریں گے۔ جہانگیرترین کی دعوتوں میں شریک اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کو غیر قانونی قرار دیتے ہیں۔ جب کہ حکومتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں تو انہیں فکر نہیں کرنی چاہیے۔
جہانگیرترین کے ساتھ کتنے اراکین اسمبلی ہیں؟
برسر اقتدار پی ٹی آئی کے کئی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ پریشر گروپ کے طور پر جڑے دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کے دعوے کے مطابق کتنے اراکین کی حمایت حاصل ہے یہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کیونکہ انہوں نے ابھی تک پارٹی پالیسی کے خلاف نہ کوئی اقدام اٹھایا اور نہ ہی پارٹی نے ان کے خلاف کوئی پالیسی بیان دیاہے۔ تاہم جہانگیر ترین نے رواں ہفتہ عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ان کے ساتھ 35سے 40اراکین صوبائی و قومی اسمبلی ہیں جو ان کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کوغیر قانونی سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اراکین وزیر اعظم سے ملاقات کر کے انہیں تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہمارے گروپ کے ساتھ ملاقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا ہمیں میڈیا سے پتہ چلا لیکن ہم سے نہ کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی ہم کوئی کمیٹی تسلیم کرتے ہیں۔ ہم وزیر اعظم سے ملاقات میں براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔
جو اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کےساتھ پیشیوں اور کھانوں کی دعوت اور ملاقاتوں میں ظاہر ہوئے ان کی کل تعداد 34ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ دن پہلے جہانگیر ترین کے عشائیے میں شامل اراکین قومی اسمبلی راجہ ریاض، خواجہ شیراز، ریاض مزاری، سمیع گیلانی، جاوید وڑائچ، مبین عالم، غلام لالی اور غلام بی بی بھروانہ تھے۔ اس دعوت میں اراکین پنجاب اسمبلی اجمل چیمہ، نعمان لغاری، امیر محمد خان، فیصل جبوانہ، عبدالحئی دستی اور رفاقت علی خان بھی شریک تھے۔
ان کے علاوہ عون چوہدری، نذیر چوہان، سجاد وڑائچ، امین چوہدری، خرم لغاری، مہر اسلم بھروانہ، آفتاب ڈھلوں، عمر آفتاب ڈھلوں، آصف مجید، طاہر رندھاوا، بلال وڑائچ، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، افتخار گوندل، ثمن نعیم اور غلام رسول بھی شامل تھے۔
جب کہ کل جمعے کو جہانگیر ترین سے اسلام آباد ان کی رہائش گاہ پر جھنگ سے تحریک انصاف کے ایم این اے صاحبزاده محبوب سلطان، صاحبزادہ امیر سلطان اور ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے رکن، پنجاب کے پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چالیس ایم پی ایز اور دس ایم این ایز کی حمایت حاصل ہے اور ہم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگاتھا، ہمیں پیر یا منگل کو ملاقات کا گرین سگنل ملا ہے لیکن وقت طے نہیں ہوا جو جلد ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے اور ان کے بیٹے کےخلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج تین مقدمات غیر قانونی ہیں۔ بعض عناصر پارٹی میں سازش کے ذریعے پھوٹ ڈلوانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر اعظم سے ملاقات میں انہیں بے نقاب کریں گے اور حکومتی کارکردگی سے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے ہمیں امید ہے وزیر اعظم ہماری درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے بے چینی اور مسائل حل کریں گے۔
نذیر چوہان نے کہاکہ وزیر اعظم سے ملاقات میں جہانگیر ترین کی قیادت میں تمام اراکین جائیں گے اور ہر ایک پارٹی قیادت کے سامنے خود پیش ہوگا۔
کیا ترین گروپ کے تحفظات دور ہوسکیں گے؟
اس سوال کے جواب میں پنجاب کے صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جہانگیر ترین کے خلاف جو بھی مقدمات درج ہوئے، اگر وہ بے گناہ ہیں یا ان کا ریکارڈ درست ہے انہوں نے کچھ نہیں کیا الزامات غلط ہیں تو انہیں فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ ہماری پارٹی کا نعرہ احتساب ہے تو کیسے ممکن ہے کہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں پر الزامات کا دفاع کر سکیں اگر وہ بے گناہ ہیں تو عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔
یاور بخاری نے کہاکہ جہاں تک ترین گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات کی بات ہے تو وہ ہر ایک کا حق ہے اگر وزیر اعظم انہیں ملاقات کا وقت دیتے ہیں تو انہیں جاکر اپنی بات کرنی چاہیے کیونکہ وہ ہمارے پارٹی سربراہ ہیں، کسی کو کوئی بھی شکایت ہوتی ہے تو وہ مل کر بتاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی پارٹی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے بلکہ ان عناصر کو بے نقاب کرنا چاہیے جن پر انہیں اعتراض ہے یا ان سے شکایت ہے۔
واضح رہے کہ جب سے جہانگیرترین ایف آئی کی جانب سے منی لانڈرنگ ودیگر الزامات پر درج تین مقدمات کی پیروی کے لیےعدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا اپوزیشن بھی تنقید کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ بھی بیان دے چکے ہیں کہ جہانگیر ترین کی ایک جیب میں پنجاب کی صوبائی جبکہ دوسری جیب میں وفاقی حکومت ہے۔
سیاسی حلقوں میں بھی عددی لحاظ سے وفاق اور پنجاب میں حکومت کو واضح برتری نہ ہونے پر ترین گروپ کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہاہے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جہانگیر ترین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم: وبا کا قہر
Next Article زاہدہ حنا کا کالم : سبط حسن کی یاد میں (1)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کو لودھراں میں شکست کا سامنا

فروری 8, 2024

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کر دی : نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم

جنوری 8, 2024

جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، لیگی قیادت سے ملاقات کا امکان

جون 12, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.