ملتان : گردو پیش پر گزشتہ ایک سال کے دوران شائع ہونے والی تخلیقات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوسہ گردوپیش کی سب سے مقبول لکھاری ثابت ہوئیں۔ایک سال کے دوران ان کی چار تحریریں ٹاپ ٹین تحریروں کی فہرست میں موجودرہیں جن میں دسمبرترانام توہجرہوتا ٹاپ ٹین میں دوسرے نمبرپر،مردوں کے ساتھ زندہ دل لوگوں کی سیلفیاں پانچویں نمبرپر ،دیکھو کیسارُوپ آیاہے چھٹے نمبرپر اورکیاشاعری سب بیان کرتی ہے دسویں نمبرپررہی ۔سال کی سب مقبول تحریرطیارہ حادثہ کی وہ خبرتھی جس میں جنیدجمشید اوران کی اہلیہ سمیت 47افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔یہ خبر 7دسمبرکو اس ویب سائٹ کے اجراءکے صرف دوروز بعد شائع ہوئی اورسال بھر یہ خبرٹاپ ٹین کی فہرست میں پہلے نمبرپرموجود رہی ۔ٹاپ ٹین میں شامل دیگرتحریروں میں مستنصرحسین تارڑکاانٹرویوتیسرے نمبرپررہا،رضی الدین رضی کی تحریر پاکستان کے ٹاپ ٹین پاگل چوتھے نمبرپر،رضی الدین رضی کی ہی فاروق عدیل کاقاتل کون ؟ ساتویں نمبرپر،آسیہ رانی کی تحریر جنید جمشید آﺅ کہ آج ختم ہوئی داستان عشق آٹھویں نمبرپراورڈاکٹرقرة العین ہاشمی کااختصاریہ کیاتمام مردسفاک ہوتے ہیں نویں نمبرپررہا۔اس کے علاوہ ڈاکٹرانواراحمد ،ڈاکٹرعباس برمانی ،وسعت اللہ خان اوروجاہت مسعودکی بعض تحریریں بھی سال کے مختلف مہینوں کے دوران ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل رہیں ۔
فیس بک کمینٹ