Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اخترکا کالم:آزاد امیدوار کی درخواست…تھانیدار کے نام
کالم

گل نو خیز اخترکا کالم:آزاد امیدوار کی درخواست…تھانیدار کے نام

ایڈیٹرجنوری 14, 20244 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بخدمت جناب تھانیدار صاحب! میں آنے والے الیکشن میں ایم این اے کی سیٹ کا امیدوار ہوں اور مسلسل زیادتیوں کا شکار ہوں۔آپ کی فوری اور بھرپور مدد درکار ہے۔ جناب عالی! میں قوم کے وسیع تر مفاد میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ ہر بڑی پارٹی نے مجھے ٹکٹ کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرا دی کیونکہ ضمیر نہیں مانتا تھا۔میں نے ہمیشہ ضمیر کی سنی ہے اور ضمیر کے مطابق ہی زندگی گزاری ہے۔ میں نے اپنی اہلیہ سے مشورہ کیا تو اُس نے بھی کہا کہ آپ ضمیر کی آواز پر لبیک کہیں ۔ تھانیدا ر صاحب! میں الیکشن میں کھڑا تو ہوگیا ہوں لیکن میرے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ اُنہیں یقین ہوگیا ہے کہ ٹونی بڈاوا جیتے ہی جیتے۔ یاد دہانی کے لیے عرض کرتا چلوں کہ میں نے پچھلے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا ۔لیکن مخالفین کی طرف سے ایسی گھناؤنی دھاندلی کی گئی کہ میں بتا نہیں سکتا۔پہلے تو انہوں نے الیکشن کمیشن سے ساز باز کرکے مجھے مولی کا نشان الاٹ کروا دیا۔ میں جس کو بھی کہتا کہ مولی پر مہر لگانا وہ آگے سے حیرت کا اظہار کرتا کہ مولی پر تو نمک لگایا جاتاہے۔الیکشن والے دن میں نے اپنے کیمپ میں مولی والے پراٹھوں کی دعوت بھی رکھی ۔ لیکن جیسا کہ میں نے بتایا مخالفین مضبوط تھے، انہوں نے کسی کے کان میں ڈال دیا کہ بڈاوے نے پراٹھوں میں موم بتیاں کاٹ کر ڈالی ہیں۔ یہ سنتے ہی میرا کیمپ خالی ہوگیا اورووٹر کی کثیر تعداد مجھ سے بددل ہوگئی۔تھانیدار صاحب صرف یہی نہیں بلکہ مخالفین نے پتا نہیں کون سا حربہ استعمال کیاکہ الیکشن کے بعد بیلٹ باکس کھولے گئے تو70 ہزار کے حلقے میں سے میرے 69984ووٹ نہ صرف کم نکلے بلکہ ووٹ کی ہر پرچی پر مہر کی بجائے گالیاں لکھی ہوئی پائی گئیں۔میں نے پھر بھی صبر کیااور سب کچھ وقت پر چھوڑ دیا۔ آج پھر میں الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں۔ پچھلے الیکشن سے آج تک میں نے اپنے حلقے میں بھرپور کام کیے ہیں۔میں نے خواتین کے دوپٹے پیکو کروائے، پانی نہ آنے کی صورت میں لوگوں کی بالٹیاں بھربھر کے لایا،حلقے والوں کی خراب موٹریں مرمت کروائیں اور غریب لوگوں کے لیے بجلی کی کنڈیاں مفت تقسیم کیں۔میری مقبولیت میں دن دُگنار ات 12 بجے کے بعد چگنا اضافہ ہوتا چلا گیا۔آپ کو تو پتا ہے یہ علاقہ جرائم پیشہ لوگوں کا گڑھ ہے ۔ نوجوانوں کی اکثریت چوری ڈکیتی اور موبائل چھیننے میں ملوث رہتی ہے اسی لیے آئے دن چھاپے پڑتے رہتے ہیں۔ میں نے ہی نوجوانوں کو اکٹھا کرکے سمجھایا کہ خدا کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں کیوں ڈالتے ہو، موبائل مت چھینا کرو، اس سے لوکیشن ٹریس ہوجاتی ہے۔صرف کیش پر ہاتھ ڈالا کرو۔
تھانیدار صاحب!چونکہ میرے مخالفین نہیں چاہتے کہ میں یہ الیکشن جیتوں لہٰذا انہوں نے حسب سابق الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر مجھے انتخابی نشان ’لومڑ‘ دلوا دیاہے۔بتائیں بھلا میں کیسے کسی کو کہوں کہ ’لومڑ کو ووٹ دو‘۔اوپر سے لومڑ کی شکل کا زیادہ تر لوگوں کو پتا ہی نہیں وہ پہچانیں گے کیسے؟ میری اہلیہ نے اس سلسلے میں ایک مشورہ دیا تھا لیکن وہ نہایت نامناسب ہے، کہتی ہے آپ ووٹر سے کہیں کہ لسٹ میںجو شکل ٹونی بڈاوے سے ملتی جلتی نظر آئے اُس پر مہر لگا دیں۔جناب عالی! چلو نشان والی بات بھی میں ہضم کرلیتا لیکن میرے مخالفین نے ایک اور حرکت کردی ہے۔ وہ میرے ووٹرز کو دو گھی کے ڈبے، آٹے کا ایک تھیلا اور پانچ ہزار روپے دے کر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور تو اور رات کو میں گھر گیا تو میرے گھر بھی یہ راشن اور کیش آچکا تھا۔میں دہل گیا۔ فوراً اہلیہ کا ہاتھ اپنے سر پر رکھ کر پوچھا’شکیلہ کیا تم بھی میرے مخالفین کو ووٹ ڈالو گی‘۔ شکیلہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے، بھرائی ہوئی آواز میں بولی’بڈاوے! تیرا اندازہ سو فیصد درست ہے‘۔میرے پیروں تلے زمین نکل گئی۔گویا میرے اپنے بھی بک گئے تھے۔ میرے مخالفین نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ جگہ جگہ لوگوں کو بتاتے پھر رہے ہیں کہ ٹونی بڈاوا فراڈیا اور وارداتیا ہے، منشیات فروخت کرتا ہے اور پلاٹوں پر قبضے کرواتا ہے۔میں حیران ہوں کہ اُنہیں یہ ساری باتیں پتا کیسے چلیں؟یقیناً اندر سے مخبری ہوئی ہے۔
تھانیدار صاحب! آپ جانتے ہیں میں نے ہمیشہ ضمیر کی آواز پر آپ کے لیے بروقت منتھلی پہنچائی ہے۔ اگر آپ میرے ساتھ پولیس موبائل بھیج کر میرے مخالفین کوہراساں کردیں تو میں آپ کا مشکور رہوں گا۔میں چاہتا ہوں پورے حلقے والوں پر واضح ہوجائے کہ اُن کے تھانے وغیرہ کے کام صرف ٹونی بڈاوا ہی کروا سکتا ہے۔ اگر آپ تھوڑا سا تعاون فرمائیں تو اہل علاقہ کے بارہ ڈکیتوں کو بھی حوالات سے باہر نکلوائیں، یہ ڈکیت نہیں شریف انسان ہیں۔صرف حالات سے مجبور ہوکر دس سال سے ڈکیتیاں کر رہے ہیں۔میرا وعدہ ہے کہ میں ان کو ڈکیتیوں سے ہٹا کر وائٹ کالر کرائم کی طرف لگائوں گا تاکہ یہ بھی عزت کی روٹی کھا سکیں۔جناب عالی! اب کی بار میں نے الیکشن ہر حال میں جیتنا ہے چاہے اس کے لیے مجھے چین ہی کیوںنہ جانا پڑے۔میری صرف اتنی سی درخواست ہے کہ یا میرے مخالفین کو حوالات میں بند کریں یا میرے حامیوں کو حوالات سے نکالیں۔ بات سمجھنے کی کوشش کریں ۔مخالفین اکیلا دیکھ کر مجھے کمزور سمجھ رہے ہیں۔یہ میرے ساتھ ہوں گے تو میرے مخالفین کو مجھ پر وار کرنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔میں ایم این اے بنتے ہی آپ کے وارے نیارے کروا دوں گا۔ شائد آپ کے ذہن میں ہو کہ ایم این اے بن کر میں اوقات سے باہر ہوجاؤں گا، بخدا بالکل نہیں۔ جیسا کہ میں نے بتایا کہ میں نے آج تک وہی کیا جو ضمیر نے کہا، تو یہ کیسے ہوسکتاہے کہ ایم این اے بننے کے بعد میں ضمیر کی نہ سنوں…ان شاء اللہ آپ کا اے ایس آئی ضمیر جو کہے گا میں اُس پر عمل کروں گا۔
فقط آپ کا اپنا ۔ٹونی بڈاوا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کیس ہار گئی : بلے کا نشان واپس لے لیا گیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو دھچکہ، کیا جمہوریت مضبوط ہوگی؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.