Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»پاکستانیوں کے مغالطے۔۔نو خیزیاں/گل نو خیز اختر
کالم

پاکستانیوں کے مغالطے۔۔نو خیزیاں/گل نو خیز اختر

ایڈیٹراپریل 17, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک دور تھا جب مجھے اپنا آپ سو فیصد ٹھیک سمجھنے کی بیماری تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ جو کچھ میں سمجھتا ہوں وہی حقیقت ہے اور اس کے علاوہ ہر بندہ غلط ہے۔ پاک ٹی ہاؤس نے اس بیماری کا علاج کرنے میں بڑی مدد کی۔ حلقہ ارباب ذوق کے اجلاسوں میں جب میرے افسانوں کے پرخچے اڑے اور جواباً مجھے دو لفظ بولنے کی اجازت بھی نہ ملی تو آہستہ آہستہ برداشت کا مادہ بڑھنے لگا۔ اوپر سے اللہ نے مرشدی یاسر پیرزادہ کی شکل میں ایک رحمت نازل کردی۔ انہوں نے میرے ہر اختلاف کو نہ صرف سکون سے سنا بلکہ ایسی ایسی دلیل سے مجھے غلط ثابت کیا کہ کبھی کبھار میرا اپنے بال نوچنے کو جی چاہتا۔ آپ میں سے اکثر یاسر پیرزادہ کو صرف ان کے کالموں کے حوالے سے جانتے ہوں گے۔ میں ان کی ذات کے ایک ایک پہلو سے واقف ہوں۔ کوئی دن نہیں گزرتا کہ ہماری ملاقات نہ ہوتی ہو، بحث و مباحثہ نہ ہوتا ہو یا لڑائی نہ ہوتی ہو۔ مرشد دو ٹوک دلیل دیتے ہیں اور میری جذباتیت کو ایک منٹ میں اوقات پر لے آتے ہیں۔ بظاہر سخت گیر نظر آنے والے اس بیوروکریٹ کے اندر کتنا بڑا فرشتہ صفت انسان اور کتنی محبت بھری روح چھپی ہوئی ہے یہ ان کے قریبی دوست بخوبی جانتے ہیں۔ ایک ایسا بیوروکریٹ جس کے دامن پر کرپشن کا ایک چھوٹا سا داغ بھی نہیں۔ میرے سامنے کی بات ہے۔ ان کا ٹرانسفر بطور ممبر ایڈمن سی ڈی اے ہوا تو یہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ اسلام آباد نہیں جانا چاہتے تھے، لاہور نہیں چھوڑنا چاہتے تھے، سو پہلے ہی دن عرضی ڈال دی کہ میرا واپس لاہور ٹرانسفر کیا جائے۔ یاد رہے کہ سی ڈی اے میں ممبر ایڈمن کی پوسٹ خزانے کی چابی سمجھی جاتی ہے لیکن مرشد اس سے جان چھڑاتے نظر آئے۔ مجھے ان کی تقرری کے دوران بارہا اسلام آباد جانے کا موقع ملا۔ سی ڈی اے کا بے شمار عملہ ان سے نالاں رہا کہ یہ کیسا بندہ آگیا ہے جو نہ خود کچھ کھاتا ہے نہ کسی کو کھانے دیتا ہے۔ بہرحال ہم سب دوستوں اور مرشد کی دعائیں رنگ لائیں اور وہ واپس لاہور ٹرانسفر ہو گئے۔ جن دنوں وہ اسلام آباد میں تھے، ہر ہفتے مجھے، اجمل شاہ دین، ناصر ملک اور قمر راٹھور صاحب کو حکم ہوتا تھا کہ جمعے کی شام اسلام آباد پہنچ جائیں اور مجھے اپنی معیت میں واپس لاہور لے کر جائیں۔ ہم دوستوں کی پوری بارات ہر جمعہ کی رات اسلام آباد پہنچتی۔ مرشد کی خوشی دیدنی ہوتی۔ ان کی لاہور واپسی گویا ٹارزن کی واپسی ہوتی تھی لیکن اتوار کی رات یہ ساری خوشی ایک بدترین مایوسی اور دُکھ میں بدل جاتی کیونکہ انہیں واپس اسلام آباد جانا ہوتا تھا۔
مرشد کا ایک کمال یہ ہے کہ وہ ذہنوں میں پیدا ہونے والے مغالطوں پر خاص نظر رکھتے ہیں۔ تحقیق کے بغیر بات نہیں کرتے۔ کسی سوال کا جواب نہ ہو تو خاموش ہو جاتے ہیں اور اگلی دفعہ متعلقہ کتابیں پڑھ کر، حوالے ساتھ رکھ کر گفتگو کرتے ہیں۔ اس کے باوجود جہاں انہیں لگے کہ وہ غلط ہیں، برملا اعتراف کر لیتے ہیں۔ ان کی تازہ ترین کتاب ’پاکستانیوں کے مغالطے‘ خاص اسی تناظر کے کالموں پر مشتمل ہے۔ کتاب کے تین حصے ہیں۔ پہلا حصہ ’میں تم اور پاکستان‘، دوسرا حصہ ’ملا، فلسفی اور سائنس‘ اور تیسرا حصہ ’بالغوں کے لئے‘ ہے۔ اس حساب سے زیادہ مناسب لگتا ہے کہ کتاب تیسرے حصے سے شروع کی جائے۔ یہ تمام کالم ہماری ازلی اور دیمک لگی سوچ کو ایک دم نیا رخ دیتے نظر آتے ہیں۔ یاسر پیرزادہ کے ہاں اپنی بات کو بیان کرنے کا حوصلہ بھی ہے اور جرات بھی۔ برسبیل تذکرہ، یہ وہی یاسر پیرزادہ ہیں جنہوں نے طالبان اور دہشت گردی کے بدترین دور میں اس وقت ان کے خلاف کالم لکھے، جب چھوٹی سی مخالفت کا نتیجہ بھی لاش کی صورت میں سامنے آتا تھا۔ اگر آپ کو یاد ہو تو ٹی وی اور اخبار میں دہشت گردوں سے حاصل کردہ وہ لسٹ بھی دکھائی گئی تھی، جس میں انہوں نے اپنے مخالفین کی موت کے پروانے جاری کئے ہوئے تھے۔ مرشدی کا نام بھی ان میں نمایاں تھا۔ میرے جیسے بزدل دوست اس وقت بھی ان کے آگے ہاتھ جوڑتے تھے کہ تھوڑا ہتھ ہولا رکھیں۔ لیکن مرشد ہنستے تھے اور بات ہوا میں اڑا دیتے تھے۔
مرشد کی لائبریری ایسے ایسے دقیق موضوعات کی کتابوں سے بھری ہوئی ہے کہ کئی دفعہ میں زچ ہو جاتا ہوں کہ اتنی ضخیم اور بور کتابیں بھلا کوئی کیسے پڑھ سکتا ہے لیکن جس کتاب کو کھول کر دیکھتا ہوں، ہر تیسری چوتھی لائن ہائی لائٹ ہوئی ہوتی ہے۔ پڑھنا مرشد کا جنون ہے۔ چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ مجھے فخر ہے کہ ان کی قربت میں مجھے بھی چیزوں کو پرکھنے اور تحقیق کے فن کو سیکھنے کا تھوڑا سا شعور ملا۔ بنیادی طور پر یاسر پیرزادہ ایک حقیقت نگار ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ ان کا سفر مزاح نگاری سے شروع ہوا تھا۔ یہ تڑکا آج بھی ان کے کالموں میں نظر آتا ہے۔ کبھی کبھار وہ موڈ میں ہوں تو پورا کالم طنز ومزاح سے بھر دیتے ہیں اور پھر ایسا ایسا جملہ آتا ہے کہ قاری بے اختیار دندیاں نکالنے پر مجبور ہو جاتاہے۔
’پاکستانیوں کے مغالطے‘ ایک ایسی دستاویز ہے، جسے کھلے ذہن کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے۔ اپنی ذات میں گم، خود ہی وکیل اور خود ہی وکیل کا کردار اداکرنے والوں کے لئے یہ بہت خوفناک کتاب ہے۔ یہ آپ کے روایتی تصورات کو ملیا میٹ کر سکتی ہے۔ عین ممکن ہے کہ کتاب پڑھتے ہوئے آپ پر سکتہ طاری ہو جائے کہ کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے؟ لیکن اسے پڑھتے جائیے۔ ہر بات دلیل اور تحقیق کی کسوٹی پر پرکھئے اور خود سے سوال کیجئے کہ کون سی بات ٹھیک ہے۔ مصنف نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا بلکہ سوچنے کے لیے ٹریگر دبایا ہے۔ آپ چاہیں تو ان کی بات سے اختلاف بھی کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے بھی جواباً دلیل لائیے گا۔ یہی یاسر پیرزادہ کا مقصد ہے۔ وہ اپنی بات کسی پر ٹھونستے نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی قسم کی جذباتیت کے بغیر بات کی اصل تک پہنچا جائے۔ یاسر پیرزادہ یہی چاہتے ہیں کہ دھندلکے میں کسی طرف مڑنے سے پہلے تھوڑی زحمت کریں، قریب آئیں اور واضح طور پر بورڈ پڑھیں۔ منزل تک پہنچنے کا راستہ آسان اور خوشگوار ہوجائے گا۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک میلے کی کہانی …(2)۔۔رؤف کلاسرا
Next Article دیوتا بھینٹ مانگتے ہیں!۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026

قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم

جولائی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.