Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»بلوچستان»عابد میر کا کالم : حال حوال کے بند ہونے کا قصہ
بلوچستان

عابد میر کا کالم : حال حوال کے بند ہونے کا قصہ

ایڈیٹرمئی 6, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پانچ سال پہلے پانچ دوستوں نے مل کر ”حال حوال“ کے نام سے ایک اردو بلاگنگ ویب سائٹ کا ڈول ڈالا تو یہ بلوچستان میں ایک نئی اختراع تھی۔ انگریزی کی کچھ ویب سائٹس چند نوجوان نجی سطح پر چلا رہے تھے یا اخبارات کی اپنی نیوز ویب سائٹس تو موجود تھیں مگر اردو میں بلاگنگ ویب سائٹ کا اجرا ایک نیا تجربہ تھا۔
مقصد اس تجربے کا یہ تھا کہ مین اسٹریم یا مقامی میڈیا آؤٹ لیٹس سے محروم بلوچستان کے نوجوان لکھنے والوں کی آواز آن لائن میڈیا کا حصہ بن سکے۔ اور یہ مقصد خوب حاصل بھی ہوا۔ نئے لکھنے والوں کی ایک زبردست کھیپ ابھری۔ سوشل میڈیا کی کچی تحریروں کو ایڈیٹنگ کی بھٹی سے گزار کر پکا بنانے کی کوشش کی۔ درجنوں لکھنے والوں نے اس تجربے سے جلا پائی۔
گزشتہ ایک برس سے مگر ویب سائٹ ڈاؤن رہی ہے۔ وجوہات کئی ہیں مگر سب سے اہم بنیادی ٹیم ممبرز کی ترجیحات میں یکسوئی نہ ہونا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی اب مکمل جرنلسٹ یا عملی صحافی نہیں رہا۔ غمِ روزگار نے کسی کو یہاں پھینکا تو کسی کو وہاں۔ یوں ویب سائٹ لاوارث سی ہو گئی۔ ہم نے پچھلے سال بھی اعلان کیا کہ کوئی اسے رضاکارانہ بنیادوں پر چلانا چاہے تو ڈومین حاضر ہے۔ کچھ نوجوان آئے مگر جلد واپس ہو گئے۔ کچھ کے ہاں خود زبان کے مسائل تھے، انہیں ایڈیٹنگ کا کام نہیں سونپا جا سکتا تھا۔ ایک آدھ رہ گیا تو وہ بھی ہماری طرح برائے نام۔
سو، کل ہم نے بیٹھ کر طے کیا کہ اس طرح گھسیٹ گھسیٹ کر ڈمی نیوز پیپر کی طرح چلانے سے بہتر ہے اسے اعلانیہ بند کر دیا جائے۔ اس میں نہ کوئی شکست ہے نہ کوئی مایوسی۔ آپشن یہ بھی تھا کہ اسے بیچ دیا جائے یا پھر ری لانچ کر کے کمرشل ٹائپ بنا دیا جائے۔ مگر اراکین کی اکثریت کا اتفاق ان دونوں تجاویز پہ نہ ہو سکا۔ بہتر خیال کیا گیا کہ فی الحال اسے معطل کر دیا جائے۔ چار چھ ماہ بعد دیکھتے ہیں کہ کیا عملی صورت حال بنتی ہے۔
خواب تو ہمارا اسے ایک ویب چینل تک لے جانے کا ہے۔ جس کے لیے ظاہر ہے خطیر سرمایہ چاہیے۔ ویب سائٹ کے مالی معاملات میں کچھ احباب کی مالی معاونت ہمیں حاصل رہی۔ پہلے دو سال ہم چندہ کر کے فیس ادا کرتے رہے۔ پھر ایک مہربان نے تین سال کی فیس یکجا کر کے دے دی۔ اب بھی ایسی آفرز ہیں کہ اس کا سالانہ خرچ ادا ہو سکتا ہے۔ مگر ایک اہم معاملہ اسے ٹائم دینے کا ہے۔ دوسرا ہمیں لگتا ہے کہ اب یہ کوئی اہم پراڈیکٹو ایکٹویٹی نہیں رہی۔ حال حوال کے بعد کوئی چار پانچ ویب سائٹس لانچ ہوئی ہیں جو یہی کام کر رہی ہیں۔ اس لیے یہ اسپیس اب خالی نہیں۔ البتہ اس سے بہتر اگر کوئی کام ہو سکتا ہے تو اس پہ سوچا جائے۔
ہمارا ماننا ہے کہ کمرشل ادارہ بنائے بغیر اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ بلوچستان میں اب تک میڈیا سورس اخبارات ہیں یا کچھ چینلز اور یہ سب سرکاری سبسڈی پر ہی چلتے ہیں۔ ہم نے کوشش کی آن لائن میڈیا کے لیے بھی ایسا کوئی سورس بن سکے۔ مگر ذاتی طور پر یک شخصی ویب سائٹس چلانے والوں نے اس میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لی۔ حکومت بھی اس بارے میں اب تک قانون سازی سے قاصر ہے۔
بلوچستان میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی ایک اور ایشو ہے۔ آدھے سے زیادہ بلوچستان اس سے محروم ہے۔ لوگ بمشکل فری فیس بک اور واٹس ایپ پہ گزارہ کرتے ہیں۔ ایسے میں لکھنے اور پڑھنے والوں، دونوں کو کسی لنک کی بجائے فیس بک یا واٹس ایپ کے ذریعے ٹیکسٹ پڑھنے میں زیادہ سہولت ہوتی ہے۔ اس نے لکھنے والوں کو بھی تساہل پسند بنا دیا۔ کون اپنے لکھے کی ایڈیٹنگ اور پھر اپلوڈنگ کا انتظار کرتا پھرے۔ سیدھا لکھ کر فیس اور واٹس ایپ گروپس میں پوسٹ کیا اور فوری ریسپانس لے لیا۔
تو کل ملا کر یہ عوامل ہیں جو حال حوال کی معطلی کا باعث بنے ہیں۔ جو احباب چاہتے ہیں کہ حال حوال جاری رہے، ان سے گزارش ہے کہ ایسی تجاویز دیں جو قابلِ عمل بھی ہوں اور جو سماج میں کوئی بامعنی پراڈکٹ بھی دے سکیں۔ نیز یہ بھی بتائیں کہ ان تجاویز میں آپ کا عملی حصہ کیا ہو گا۔ خالی خولی ہمدردی یا گپ بازی نہیں، عملی بات کریں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سوشل میڈیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعرفان صدیقی کا ناقابل اشاعت کالم : وزیراعظم کا اظہار فخر اور کج بحثیاں
Next Article حامد میرکا کالم:عمران خان کیا چاہتے ہیں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

دسمبر 6, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والے سرکاری ملازمین اور پیکا ایکٹ : شہزاد عمران خان کا کالم

نومبر 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.