ملتان:گزشتہ روز سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتارکئے جانے والے معروف ٹک ٹاکرز ویوٹیوبرحکیم شہزد کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔حکیم شہزاد کو جمعرات کے روز سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کریمنل ڈویژن احسان صاحب کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابقہ اور ملزم حکیم شہزاد کی موجودہ اہلیہ دانیہ شاہ بھی سماعت کے موقع پرعدالت میں موجودتھیں ۔سائبرکرائم کی ٹیم نے گزشتہ روز ملزم کو شجاع آباد سے گرفتارکیاتھا۔ایف آئی کے کے مطابق حکیم شہزاد نے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں افواہیں پھیلائیں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں بھی نفرت آمیز ویڈیوز اپ لوڈ کیں ۔ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزم سے متنازعہ ویڈیوز کی ریکوری اورساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اس کاجسمانی ریمانڈ منظور کیاجائے ۔حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل دانیہ شاہ سے شادی کی تھی ۔
فیس بک کمینٹ